پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے قومی سلامتی سیشن سے پہلے بانی سے ملاقات کروانے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی: عمران خان فوٹو فائل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارلیمنٹ کے قومی سلامتی سیشن سے پہلے بانی سے ملاقات کروانے کا مطالبہ کردیا۔
چیف وہپ پی ٹی آئی عامر ڈوگر کی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات ہوئی، اس کے ساتھ ہی ان کی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری سے بھی ملاقات ہوئی۔
عامر ڈوگر نے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ کے قومی سلامتی سیشن سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے، 3 رکنی پارلیمانی وفد کو بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لینے کیلئے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
چیف وہپ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اسپیکر ایاز صادق اور وزراء نے متعلقہ افراد سے رابطے اور ملاقات کا یقین دلایا، بانی پی ٹی آئی کی سپورٹ کے بغیر کوئی کامیاب پالیسی نہیں بنائی جاسکتی۔
حکومت کی جانب سے اجلاس میں شرکت کیلیے پی ٹی آئی سے نام مانگے گئے ہیں
عامر ڈوگر نے کہا کہ چاہتے ہیں دہشتگردی اور خارجہ پالیسی وہ بنے جسے بانی پی ٹی آئی کی حمایت حاصل ہو۔ دہشتگردی، ملٹری آپریشنز، خارجہ پالیسی سے متعلق بانی کا ہمیشہ واضح مؤقف رہا۔
انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود سیاسی قیادت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کو روکا جا رہا ہے، اگر ملاقات نہیں کروائی جاتی پھر بھی ہم حکومت کےلیے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔
دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی اسپیکر ایاز صادق کو خط لکھ کر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی سے قبل بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے لیے ملاقات کروائی جائے۔
عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی ائی سے ملاقات کروانے کے انتظامات کیے جائیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی سے سے ملاقات کروانے قومی سلامتی پی ٹی ا ئی کہا کہ
پڑھیں:
یکم اگست سے نمبر پلیٹوں پر اجرک کی بجائے قومی پرچم لگائینگے، آفاق احمد
کراچی(اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ یکم اگست سے نمبر پلیٹوں پر اجرک کی بجائےقومی پرچم پرنٹ کرنا شروع کردینگے اور 14 اگست تک تمام نمبر پلیٹوں پر اجرک کی جگہ پاکستانی جھنڈا پرنٹ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ میں عوام سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ اگر کوئی نمبر پلیٹ پر اجرک برقرار رکھنا چاہتا ہے تو اسے تبدیل کرنے پر مجبور نہ کریں،سیکورٹی کے نام پر نئی نمبر پلیٹ کا اجرا عوام کو لوٹنے کا طریقہ ہے، شہری عوام پر زبردستی سندھی ثقافت مسلط نہ کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ جونیئر بھٹو کے میدان میں آنے کے بعد پی پی لسانیت کارڈ استعمال کر رہی ہے، پیپلز پارٹی 34 کھرب، 50 ارب کے موجودہ بجٹ کا 50 فیصد بھی سندھ پر خرچ کردے تو سندھ ناصرف پاکستان بلکہ اس ریجن کا سب سے بہترین علاقہ بن سکتا ہے۔
یہان خیالات کا اظہار آفاق احمد نے بدھ کو اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ میں سندھی حکمرانوں، دانشوروں اور عوام سے مطالبہ کرتا ہوں کہ سندھ کا مفاد اسی میں ہے کہ مہاجر جو بین الاقوامی اصولوں کے مطابق ایک علیحدہ قوم ہیں انہیں علیحدہ قومیت تسلیم کیا جائے۔