وفاقی وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ بھارت نے پانی بند کرنے کا کہہ کر الٹا پانی کھول دیا، حکومت پاکستان نے اس معاملے پر بہترین مؤقف اپنایا۔

چکوال کٹاس راج میں اقلیتی یوتھ فیسٹیول میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے بہترین قدم اٹھایا، دنیا کو بھی دیکھنا چاہیے کہ بھارت ہر واقعے کا الزام پاکستان پر لگا دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں بیساکھی میلہ: 7 ہزار سے زیادہ سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد، محبت اور بین المذاہب ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ

کھیل داس کوہستانی نے کہاکہ بھارت نے بغیر تحقیقات پاکستان پر پہلگام واقعے کا الزام لگایا، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ساری چیزیں فکس تھیں۔

انہوں نے کہاکہ مودی کو انتخابات میں مطلوبہ نتائج نہیں ملے، جس کے بعد وہ اپنی سیاسی چال چل رہا ہے۔ اپنی سیاست کے لیے جنگی عزائم اور مذہب کا استعمال مودی کا وطیرہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو بند گلی میں کھڑا کردیا ہے، ہم ایک ذمہ دار ریاست ہیں، اور ہم نے دہشتگردی کی جنگ میں 90 ہزار سے اپنے شہریوں کی قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہاکہ جعفر ایکسپریس میں ہمارے 28 شہری شہید ہوئے، ہمارے پاس بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں جو ہر فورم پر دکھائیں گے۔

کھیل داس نے کہاکہ بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب ہو چکا ہے، ہم نے کرتارپور راہداری کو ابھی تک کھلا رکھا ہوا ہے۔

جب دونوں ملک قریب آنا چاہتے ہیں بھارت کوئی نیا تناز کھڑا کر دیتا ہے، رمیش سنگھ اروڑا

اس موقع پر وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑا نے کہاکہ جب بھی دونوں ملک قریب آنا چاہتے ہیں تو بھارت کوئی نیا تنازع کھڑا کردیتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دل بڑا کرتے ہوئے بیساکھی میلہ میں ریکارڈ 6700 لوگوں کو ویزے جاری کیے، سکھ یاتریوں کی پنجاب حکومت نے بہترین مہمان نوازی کی ہے اور وہ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر واپس گئے۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب پولیس کانسٹیبل نے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا میاں محمد بخش کے صوفیانہ کلام سے، ویڈیو وائرل

وزیر اقلیتی امور نے کہاکہ پاکستان نے جب بھی امن اور محبت کی بات کی، بھارت نے تنازعات بڑھانے کے لیے اقدامات کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ چکوال دوطرفہ تعلقات سکھ یاتری کٹاس راج وی نیوز یوتھ فیسٹیول.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ چکوال دوطرفہ تعلقات سکھ یاتری کٹاس راج وی نیوز انہوں نے کہاکہ کھیل داس

پڑھیں:

شاہ رخ خان نے سات گھنٹے تک میرا ہاتھ تھامے رکھا، ہنی سنگھ کا انکشاف

بھارتی موسیقار اور گلوکار یویو ہنی سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک تقریب کے دوران شاہ رخ خان نے سات گھنٹے تک ان کا ہاتھ تھامے رکھا۔

42 سالہ ہنی سنگھ کے مطابق ’’لنگی ڈانس‘‘ کی کامیابی کے بعد شاہ رخ خان نے ایک دیوالی پارٹی رکھی، جہاں انہوں نے میرا ہاتھ پکڑے رکھتے ہوئے مجھے امیتابھ بچن، ایشوریہ رائے، مادھوری ڈکشت سمیت دیگر بڑے ستاروں سے ملوایا۔ ہنی سنگھ نے کہا کہ یہ لمحہ میری زندگی کے یادگار ترین لمحات میں سے ایک ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شاہ رخ خان سے دوستی کی بنیاد دراصل دہلی کنکشن تھا اور کنگ خان نے انہیں ذاتی طور پر فون کرکے ’’لنگی ڈانس‘‘ بنانے کی درخواست کی تھی۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ بچپن میں وہ اسکول میں بھنگڑا، کیرتن اور مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا کرتے تھے اور اسی دوران انہوں نے اپنے استاد سے کہا تھا کہ وہ بڑے ہوکر شاہ رخ خان بننا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ یویو ہنی سنگھ ان دنوں اپنے نئے ورلڈ ٹور ’’مائی اسٹوری‘‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس سے قبل وہ 2013-14 میں شاہ رخ خان کے ساتھ دنیا بھر کا ٹور بھی کر چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • " دو سو میگاواٹ بجلی ہمارے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے" احسن اقبال کا بیان شدید تنقید کی زد میں
  • سٹی کونسل کراچی میں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان کیخلاف میں قرارداد جمع
  • کراچی، ہندو برادری کا بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
  • افغانستان بھارت اور اسرائیل کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے، فیصل کریم کنڈی
  • افغانستان بھارت و اسرائیل کے ہاتھوں کھیل رہا ہے، فیصل کنڈی
  • شاہ رخ خان نے سات گھنٹے تک میرا ہاتھ تھامے رکھا، ہنی سنگھ کا انکشاف
  • گولارچی: بھارتی وزیر کے بیان پر اقلیتی برادری سراپا احتجاج،بھارت کیخلاف نعرے
  • بھارتی گیڈر بھبکی؛ سکھ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوگئے؛ فوج میں بھرتی کیلیے پُرعزم
  • ’راجناتھ مردہ باد‘، بھارتی وزیر دفاع کے بیان کیخلاف دادو کے ہندو استاذہ و طلبہ میدان میں آگئے
  • وزیراعلی مراد علی شاہ کی سندھ اسمبلی میں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان کی سخت مذمت