بمراہ کے بیٹے پر تنقید، اہلیہ سوشل میڈیا صارفین پر بھڑک گئیں
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی اہلیہ سنجنا گنیشن نے انٹرنیٹ پر اپنے بیٹے پر کی جانے والی بے رحمانہ ٹرولنگ کے خلاف بھرپور آواز بلند کی ہے۔
آئی پی ایل کے ایک حالیہ میچ میں، جہاں ممبئی انڈینز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو شکست دی، وہاں سوشل میڈیا کا میدان بھی گرم رہا۔ بمراہ اور سنجنا کے ننھے بیٹے انگد کے معصوم تاثرات پر بنائے گئے مذاق نے ماں کے دل کو چیر کر رکھ دیا۔
میچ کے دوران جب کیمرے نے انگد کے چہرے پر پڑنے والے تاثرات کو قید کیا، تو کچھ صارفین نے اس معصوم بچے کا مذاق اڑانے میں ذرا بھی تامل نہ کیا۔ جواباً، سنجنا گنیشن نے انسٹاگرام پر ایک دوٹوک پیغام جاری کیا۔
انہوں نے کہا کہ محض چند لمحوں کی ویڈیو فوٹیج کی بنیاد پر ایک چھوٹے سے بچے کے بارے میں قیاس آرائیاں کرنا نہایت افسوسناک ہے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ’’ہمارا بیٹا آپ کی تفریح کا ذریعہ نہیں ہے۔‘‘
سنجنا نے اپنی پوسٹ میں مزید واضح کیا کہ وہ اور جسپریت اپنے بیٹے کو سوشل میڈیا کی تلخیوں سے دور رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ کرکٹ اسٹیڈیم جیسی جگہ، جہاں کیمرے ہر پل تاک میں رہتے ہیں، وہاں بچے کو لانا ایک چیلنج ہے، مگر ان کی موجودگی صرف شوہر کی حوصلہ افزائی کےلیے ہوتی ہے، نہ کہ کسی تفریح کا ذریعہ بننے کےلیے۔
دوسری طرف، سنجنا نے ان صارفین کو بھی آڑے ہاتھوں لیا جنہوں نے ذہنی بیماریوں سے متعلق سنگین اصطلاحات، جیسے ’ڈپریشن کا مریض‘، انگد جیسے معصوم بچے کےلیے استعمال کیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے الفاظ استعمال کرنا یہ دکھاتا ہے کہ بطور معاشرہ ہم کس قدر گراوٹ کا شکار ہوچکے ہیں۔
سنجنا نے واضح انداز میں کہا: ’’آپ ہمارے بیٹے اور ہماری زندگی کے بارے میں کچھ نہیں جانتے، لہٰذا اپنی رائے اپنے تک رکھیں۔‘‘
یاد رہے کہ جسپریت بمراہ اور سنجنا گنیشن نے مارچ 2021 میں شادی کی تھی، اور ستمبر 2023 میں ان کے ہاں انگد کی پیدائش ہوئی۔ یہ جوڑا بھارت میں کرکٹ شائقین کے درمیان بے حد مقبول ہے۔ سنجنا کے جذباتی ردعمل کی ایک اور وجہ بھی تھی کہ انگد کی عمر ابھی صرف ڈیڑھ سال ہے، اور اتنے کمسن بچے پر اس قسم کے حملے انتہائی تکلیف دہ ہیں۔
جہاں ذاتی محاذ پر بمراہ کے خاندان کو ایسی ناپسندیدہ صورت حال کا سامنا کرنا پڑا، وہیں میدان میں وہ شاندار کارکردگی کے جھنڈے گاڑتے نظر آئے۔ اتوار کو کھیلے گئے اہم میچ میں بمراہ نے لکھنؤ کے خلاف تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں اور اپنی ٹیم کو 54 رنز سے فتح دلوائی۔ اس شاندار کارکردگی کے ساتھ وہ ممبئی انڈینز کےلیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں، اور اب تک 139 میچوں میں ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
اے این پی نے سوشل میڈیا پر مذہبی اشتعال انگیز مہم کیخلاف این سی سی آئی اے میں درخواست جمع کرادی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے خلاف سوشل میڈیا پر مذہبی اشتعال انگیز مہم کے معاملے پر اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے نیشنل سائبرکرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں درخواست جمع کرادی۔
ایک شخص کےخلاف آئی جی اور سیکرٹری داخلہ کو بھی درخواست دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق میاں افتخار کا کہنا ہے کہ اے این پی کے خلاف سوشل میڈیا پر مذہبی بنیادوں پر نفرت انگیز اور اشتعال انگیز مہم قابل مذمت ہے، پارٹی کے خلاف نفرت پھیلا کر سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اے این پی آئین کی بالادستی، جمہوریت، عدم تشدد اور انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد کی علمبردار ہے۔
امریکی فورسز نے متعدد ایرانی بیلسٹک میزائل اور ڈرونز کو تباہ کر دیا: سینٹکام
میاں افتخار نے مطالبہ کیا ہےکہ این سی سی آئی اے، آئی جی اور سیکرٹری داخلہ فوری اور شفاف تحقیقات کرائیں، نفرت انگیز مواد پھیلانے اور جھوٹے بیانیے تشکیل دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
مزید :