آئی پی ایل؛ جسپریت بمراہ نے سابق سری لنکن کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
کراچی:
بھارتی پیسر جسپریت بمراہ نے سابق سری لنکن پیسر لسیتھ مالنگا کا ریکارڈ توڑ دیا، وہ آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی جانب سے زیادہ وکٹیں اڑانے والے بولر بن گئے۔
بمراہ نے 139 آئی پی ایل میچز میں اب تک 171 وکٹیں اپنے نام کر لیں جبکہ مالنگا اس سے قبل ممبئی انڈینز کے لیے 122 میچز میں 170 شکاروں کے ساتھ کامیاب ترین بولر کا اعزاز حاصل کیے ہوئے تھے۔
جسپریت بمراہ نے یہ کارنامہ لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف اتوار کو انجام دیا۔
ان کے علاوہ ہربھجن سنگھ (127)، مچل میک کلیگن (71)، کیرون پولارڈ (69)، ہردیک پانڈیا (65) اور کرنال پانڈیا (51) شکاروں کے ساتھ فہرست میں موجود ہیں۔
لیگ میں کولکتہ کی نمائندگی کرنے والے سنیل نارائن 187 وکٹوں کے ساتھ نمبر ون ہیں، بمراہ اب دوسرے نمبر پر آگئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بمراہ نے
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔