پاکستان شوبز کے سینئر اداکار محسن گیلانی نے ساتھی اداکارہ مرحومہ عائشہ خان کی زندگی سے متعلق حقیقت کا انکشاف کردیا۔ 

ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں محسن گیلانی کا کہنا تھا کہ ’اب عائشہ خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے میں یہ کہوں گا کہ اداکاروں کے انتقال کے وقت انٹرنیٹ پر بہت سی منفی باتیں گردش کر رہی تھیں، میں اس وقت جان بوجھ کر خاموش رہا، ہم نے 7th اسکائی پروجیکٹ میں ماں اور بیٹے کا کردار ادا کیا، نازلی نصر بھی اس میں ایک کردار ادا کر رہی تھیں، جسے وہ اپنی بیٹی کہتی تھیں‘۔

اداکار نے بتایا کہ عائشہ خان مائیک پھینک دیتی تھیں جس سے ان کے ساتھی اداکاروں کو مشکل ہوتی تھی۔ میں نے ان کو بتایا کہ کچھ نوجوان اداکاروں کو ان کا مائیک پھینکنا پسند نہیں ہے اور وہ اس سے پریشان ہوتے ہیں تو وہ میری بات کو سمجھتی تھیں۔

محسن گیلانی نے بتایا کہ ’اسی طرح اداکارہ نازلی نصر جن کو وہ اپنی بیٹی کہا کرتی تھیں عائشہ خان کو کپڑے پہننے میں مدد کرتی تھی اور ان کے پاؤں کا مساج بھی کرتی تھی۔ وہ مجھے کہتی تھی کہ 'اب تم گواہ ہو کہ جب میں اکیلی ہوں گی تو میں نازلی نصر کے پاس جاؤں گی'۔

ان کا کہنا تھا کہ عائشہ خان اور وہ ہر منفی اور مثبت بات پر چرچہ کرتے تھے، انہوں نے مزید کہا، ’وہ اکیلے رہنا پسند کرتی تھیں، ان کے بچے بھی اپنی زندگی میں مصروف ہو گئے‘۔

محسن گیلانی نے جذباتی انداز میں بتایا کہ ایک اداکار نے ایک وائس نوٹ شیئر کی جس میں عائشہ خان بتا رہی تھیں کہ بچے مجھے پیسے بھیجتے ہیں۔ محسن گیلانی نے سوال اُٹھایا کہ کیا ایک ماں کو بڑھاپے میں صرف پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے جس نے اس قدر مشکل حالات میں اپنے بچوں کو پالا ہو؟ کیا اس کی دیکھ بھال کرنا ان کی ذمہ داری نہیں ہے؟ 

اداکار کا کہنا تھا کہ وہ مائیں جن کے بچے ایسے ہیں ان سے کہوں گا کہ صبر کریں اور اپنے بچوں کیلئے دعا کریں کیونکہ مائیں صرف دعا ہی دے سکتی ہیں۔ 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محسن گیلانی نے کرتی تھی بتایا کہ

پڑھیں:

ملک کے لئے جانیں قربان کرنے والے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بنوں میں شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر عدنان اسلام کے گھر جاکر والدین سے تعزیت کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور منگل کے روز چند دن قبل بنوں میں شہید ہونے والے پاک فوج کے  میجر عدنان اسلم کے گھر گئے جہاں انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ نے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی اور ملک و قوم کے لیے میجر عدنان کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، شہید میجر عدنان اسلم نے دہشتگردوں کا انتہائی جوانمردی سے مقابلہ کیا اور پوری قوم کو ایسے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔

وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ ملک کے لئے جانیں قربان کرنے والے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، ملک میں امن کے لئے سکیورٹی فورسز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم فورسز کے ساتھ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چارلی کرک کو قتل کرنے کا دعویٰ کرنے والا بیان سے مکر گیا، حقیقت بیان کردی
  • یوٹیوب پر نماز روزے کی بات کرتی ہوں تو لوگ حمائمہ کا نام لیتے ہیں، دعا ملک
  • متنازع ریفری اینڈی پائیکرافٹ کی پاکستان مخالف پوسٹ؛ حقیقت سامنے آگئی
  • ’’یہ دوغلا پن نہیں تو اور کیا ہے؟‘‘ رویش کمار نے ارنب گوسوامی کا پردہ چاک کر دیا
  • سینئر اداکار محمد احمد بھائی کے انتقال کے لمحے کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے
  • فیکٹ چیک: ایچ پی وی ویکسین سے بچیوں کی طبیعت خراب ہونے کا دعویٰ، حقیقت کیا ہے؟
  • ملک کے لئے جانیں قربان کرنے والے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، گنڈا پور
  • ہالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
  • پی ٹی آئی کے سینئر رہنما قاضی انور کی پارٹی قیادت پر تنقید
  •   سعودی عرب : فلو ویکسین کے لیے آن لائن بکنگ کا اعلان