سسیکس: پاکستان شاہینز نے تین میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
کراچی:
پاکستان شاہینز نے پروفیشنل کاؤنٹی کلب سیلیکٹ الیون کے خلاف تیسرا ایک روزہ میچ پانچ وکٹوں سے جیت کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔
اتوار کی سہ پہر فرسٹ سینٹرل کاؤنٹی گراؤنڈ، ہوو میں کھیلے گئے میچ میں شاہینز نے 261 رنز کا ہدف 37 گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا۔
ہدف کے تعاقب میں اوپنرز شمایل حسین اور آزاد اویس نے شاندار 101 رنز کی شراکت قائم کی۔ بائیں ہاتھ کے بیٹر شمایل 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں چار چوکے شامل تھے۔
آزاد اویس کے ساتھ محمد سلیمان نے دوسری وکٹ کے لیے 68 رنز جوڑے۔ سلیمان نے 40 گیندوں پر تیز رفتار 44 رنز اسکور کیے جس میں چار چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان سعود شکیل صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
اس نازک موقع پر آزاد اویس کا ساتھ دینے حیدر علی میدان میں آئے، جنہوں نے سیریز کے پہلے میچ میں بھی فتح گر اننگز کھیلی تھی۔ دونوں کے درمیان 33 رنز کی شراکت ہوئی، اس کے بعد آزاد اویس 88 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 104 گیندوں پر 12 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
شاہینز کی فتح میں اہم کردار حیدر علی کی دھواں دار اننگز کا بھی تھا جو 40 گیندوں پر ناقابل شکست 55 رنز بنا کر میدان سے واپس لوٹے۔ ان کی اننگز میں پانچ چوکے اور تین بلند و بالا چھکے شامل تھے۔
میزبان ٹیم کی جانب سے لیگ اسپنر ہیریسن سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 48 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل پروفیشنل کاؤنٹی کلب سیلیکٹ الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 46.
عبید نے نہ صرف فارم میں موجود اوپنر ول اسمیڈ کو صرف 8 رنز پر آؤٹ کیا بلکہ حریف ٹیم کے ٹاپ اسکورر اولی سائےکس کو بھی 64 رنز پر میدان بدر کیا جس نے 56 گیندوں پر دو چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔ ٹام لاؤس نے 49 اور وکٹ کیپر بیٹر تھامس نے 44 رنز اسکور کیے۔
موسیٰ خان نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ میر حمزہ اور سعود شکیل نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان شاہینز نے سیریز کا پہلا میچ بھی پانچ وکٹوں سے جیتا تھا (ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت) اور اب وہ 29 جولائی سے اسی گراؤنڈ پر تین روزہ میچ کھیلیں گے۔
دوسرا تین روزہ مقابلہ 3 سے 5 اگست کو کینٹربری کے اسپٹ فائر گراؤنڈ میں ساؤتھ ایشین کرکٹ اکیڈمی اور ایم سی سی ینگ کرکٹرز کے خلاف کھیلا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آزاد اویس شاہینز نے گیندوں پر چوکے اور
پڑھیں:
پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
پاکستان میں مختلف اقسام کے ایندھن کی فروخت کا ماہانہ ڈیٹا جاری(mothly data) کردیا گیا۔ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 23 اور ماہانہ 14 فیصد کمی آئی۔
اعداد وشمار کے مطابق مئی 2026 میں11لاکھ 72ہزارٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت کی گئیں، مئی میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ 23اورماہانہ14فیصد کمی آئی۔
مئی میں آئل ریفائنریز کی پیداوارمیں بھی 7فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، سب سےبڑی کمی فرنس آئل کی فروخت میں سالانہ 64اورماہانہ 79فیصد آئی، فرنس آئل کی فروخت سالانہ بنیادپر80ہزارٹن سےگرکر29ہزارٹن پرآگئی۔
مئی میں سالانہ بنیاد پرڈیزل کی فروخت 32 فیصد کم ہوکر4لاکھ 55 ہزار ٹن جبکہ سالانہ بنیاد پرپیٹرول کی فروخت 12فیصد کم ہوکر6لاکھ 17ہزار ٹن رہی۔
مزید پڑھیں:حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ” بنانے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرادیا۔۔؟؟
مئی میں پاکستان اسٹیٹ آئل کی فروخت میں 19اوراٹک پیٹرولیم میں 30فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ وافی انرجی کی فروخت 16فیصداورحیسکول پیٹرولیم کی فروخت میں37 فیصد کمی آئی۔