2025-04-28@11:10:36 GMT
تلاش کی گنتی: 1475
«سستی ہونے»:
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بجلی صارفین کے لئے ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید سستی ہونے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق مارچ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 3 پیسے سستی ہونے کاامکان ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے فی یونٹ سے زائد سستی ہونے کی توقع ہے۔ بجلی صارفین کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت مجموعی طور پر 51 ارب 49 کروڑ کا ریلیف کا امکان ہے،مالی سال 2024-25 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ کیپسٹی چارجز کی مد میں 47 ارب 12 کروڑ 40 لاکھ روپے کمی کی درخواست کی گئی ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ...
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صدر عارف علوی کا کہنا ہے پی ٹی آئی پاکستان کی سلامتی کے لیے مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن دوسری طرف سے کوئی پیشرفت نہیں ہو رہی۔ سابق صدرعارف علوی نے کہاکہ پاکستان کی سلامتی کیلیےپی ٹی آئی مذاکرات کےلیےتیارہے،مذاکرات کیلیے دوسری طرف سے پیش رفت نہیں ہورہی۔۔ مانچسٹر میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر عارف علوی کا کہنا تھا تحریک انصاف پہلگام واقعے کی مذمت کرتی ہے۔ عارف علوی کا کہنا تھا پاکستان کی سلامتی کے لیے پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن مذاکرات کے لیے دوسری طرف سے پیشرفت نہیں ہو رہی۔ سابق صدر مملکت کا کہنا تھا وطن سے محبت...
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پہلگام ایل او سی سے 2 سو کلو میٹر دور ہے، بھارتی پروپیگنڈے کا بھر پور جواب دیں گے۔ اس بار ٹی فینٹاسٹک نہیں، مار بھی فینٹاسٹک پڑے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف ایک ڈھال ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ہم بیانیے کی جنگ تو جیت رہے ہیں لیکن اگر ان کا کوئی اور موڈ ہوا تو بھی بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ہماری مسلح افواج کسی بھی صورتِ حال سے نمٹنا بھر پور جانتی ہیں،ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ بھارت کو ماضی میں بھی دھول چٹائی تھی، بھارت کسی بھول...
اسلام آباد:بجلی صارفین کو اچھی خبر ملنے کا امکان ہے جب کہ ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید سستی کیے جانے کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق مارچ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 3 پیسے سستی ہونے کاامکان ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے فی یونٹ سے زائد سستی ہونے کا امکان ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت مجموعی طور پر 51 ارب 49 کروڑ کا ریلیف ملے گا۔ مالی سال 2024-25 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کردی گئی، کیپسٹی چارجز کی مد میں 47 ارب 12 کروڑ 40 لاکھ روپے کمی کی درخواست کی گئی ہے۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اور ایف سی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بجلی صارفین کو اچھی خبر ملنے کا امکان ہے جب کہ ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید سستی کیے جانے کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق مارچ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 3 پیسے سستی ہونے کاامکان ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے فی یونٹ سے زائد سستی ہونے کا امکان ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت مجموعی طور پر 51 ارب 49 کروڑ کا ریلیف ملے گا۔ مالی سال 2024-25 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کردی گئی، کیپسٹی چارجز کی مد میں 47 ارب 12 کروڑ 40 لاکھ روپے کمی کی درخواست کی گئی ہے۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اور ایف سی...
بھارتی وزیر برائے پارلیمانی امور کااے پی سی کے بعد پہلگام میں غلطی کا اعتراف بھارتی وزیر کے ویڈیو بیان سے غلطی والا حصہ غائب ،بیان ایڈٹ کرکے جاری کیا مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں پیش آنے والے واقعے پر بھارت کی حقائق چھپانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔آل پارٹیز کانفرنس کے بعد بھارتی وزیر برائے پارلیمانی امور کرن ریججو نے پہلگام واقعے میں غلطی کا اعتراف کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ اور انٹیلی جنس بیورو کی جانب سے بتایا گیا کہ واقعہ کیسے ہوا اور غلطی کہاں ہوئی۔تاہم بعد میں کرن ریجیجو نے اپنے ویڈیو بیان سے غلطی والا حصہ ہی غائب کردیا اور بیان کو ایڈٹ کرکے جاری کیا۔ بھارتی صحافی رویش کمار نے...
امور داخلہ کے وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے کسی مہم جوئی کی صورت میں پاکستان کے بھرپور جواب کو تاریخ میں یاد رکھاجائے گا۔ انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہاکہ بھارت کے فالس فلیگ آپریشن نے اسے بے نقاب کردیا ہے اور اب پوری دنیا حقیقت سے آشنا ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پہلگام کے واقعے کے بعد بھارت نے مسلمانوں کے گھروں کو گرانا اور پہلے سے لاپتہ کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں قتل کرنا شروع کردیا ہے ۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ماضی کا ذکرکرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہاکہ ان کی پوری سیاست مسلم دشمنی اور مذہبی انتہاپسندی پرمبنی رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دوقومی نظریے کا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم کےاعلان کےساڑھے تین ہفتےبعدبھی بجلی 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ سستی نہ ہوسکی، وزیراعظم کےاعلان کے بعداب تک مجموعی طورپربجلی صرف 4 روپے 97 پیسےفی یونٹ سستی کی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کےاعلان کےساڑھے3 ہفتےبعدبھی بجلی7.41روپےفی یونٹ سستی نہ ہوسکی، اب تک مجموعی طورپربجلی4.97روپےفی یونٹ سستی کی گئی۔ کمی ماہانہ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس اور پیٹرولیم لیوی کی مد میں کی گئی، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں 1.36 روپےفی یونٹ کمی کی گئی جبکہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی1.90روپے فی یونٹ سستی کی گئی، اسی طرح پیٹرولیم لیوی کی مد میں بجلی کی قیمت 1.71 روپے فی یونٹ کم کی گئی۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں (ڈسکوز) مالی...
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) حالیہ پہلگام حملے کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے پاکستان کو 100 جدید اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل فراہم کیے ہیں۔ اس اسلحہ فراہمی سے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، یہ میزائل انتہائی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں اور پاکستان کی فوجی تیاریوں کو ایک نیا انداز بخشیں گے۔ اگرچہ ان میزائلوں کی مکمل تفصیلات ابھی منظر عام پر نہیں آئیں، لیکن ماہرین اسے خطے میں ایک اہم اسٹریٹجک پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے یہ اقدام ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب کشمیر...
سکھوں کی عالمی تنظیم تحریک خالصتان کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے اقلیتوں بالخصوص سکھوں پر مظالم سب پر عیاں ہیں۔ رہنما تحریکِ خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ یہ نہ تو 1965 ہے نہ 1971 یہ 2025 ہے۔ یہ بھی پڑھیں سکھ سپاہی بھارتی فوجی پاکستان کے خلاف مودی کی جنگ کا حصہ نہ بنیں، گرپتونت سنگھ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہاکہ ہم بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے، پاکستان کا نام ہی پاک ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم 2 کروڑ سکھ پاکستان...
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی انتہاء پسندوں نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کردیا، عمارت کے شیشے توڑ دیئے، پولیس نے ایک بھارتی کو گرفتار کرلیا۔برطانوی دارالحکومت لندن میں ہندو انتہاء پسندوں نے پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کردیا، عمارت کے شیشے توڑ دیئے، رنگ بھی پھینکا۔ برطانوی پولیس نے حملہ کرنیوالے ایک ہندو انتہاء کو گرفتار کرلیا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں، تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا۔بھارت نے پہلگام حملے کا الزام بغیر ثبوت پاکستان پر عائد کیا اور سندھ طاس معاہدہ منسوخ کرتے ہوئے بھارت میں موجود پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کرتے ہوئے انہیں ملک چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔پاکستان نے بھارتی اقدامات کا جواب دیتے ہوئے پاکستان میں موجود سکھ یاتریوں کے...
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کا فلائٹ آپریشن بدستور مشکلات کا شکار ہے جبکہ اضافی مسافت سے پروازوں کے آپریشنل اخراجات میں فی پرواز لاکھوں کا اضافہ ہوگیا۔ طویل فاصلے کی پروازوں میں دہلی امرتسر آمد کی 33 پروازوں میں 2 سے 9 گھنٹے کی تاخیر ہو رہی ہے جبکہ نجی ایئرلائن کی دہلی الماتے کی پروازیں 6ای 801 اور 6ای 802 تیسرے روز بھی منسوخ کر دی گئی۔ بھارتی نائب صدر کو روم سے دہلی واپس لے جانے والی خصوصی پرواز نے بھی طویل مسافت طے کی۔ نیویارک، ٹورنٹو، ویانا اور لندن سے دہلی کی 8 پروازیں 3 سے 9 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں جبکہ دمام، فرینکفرٹ، برمنگھم، پیرس اور میلان سے دبئی کی پروازیں...
تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جسمیں تازہ ترین مسائل کے بارے نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کیجاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںتجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع: پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی ۔۔۔۔۔۔۔ کیا جنگ ہوگی؟ Tensions in Pakistan-India Relations... Will there be War? مہمان تجزیہ نگار: سید کاشف علی ( صحافی، تجزیہ نگار) میزبان و پیشکش سید انجم رضا خلاصہ گفتگو و اہم نقاط: پہلگام میں دہشت گردی کا واقعہ کے متعلق شکوک و شبہات پیدا ہورہے ہیں بھارتی میڈیا فوری طور پہ پاکستان پہ الزام دھر دینا انتہائی نامناسب طریقہ ہے دہشت گردی کا...
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 22 اپریل کو پیش آنے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کرنے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ماہرہ خان نے حملے کے دو دن بعد، 24 اپریل کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا، ’دنیا میں کہیں بھی ہونے والا تشدد بزدلی کی انتہا ہے، پہلگام حملے سے متاثرہ تمام افراد سے دلی تعزیت۔‘ تاہم بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ماہرہ خان نے اپنی مذمتی پوسٹ 24 گھنٹے مکمل ہونے سے پہلے ہی انسٹاگرام سے ہٹا دی، جس کے بعد بھارتی سوشل میڈیا پر ان پر’منافقت’ اور ’مصلحت پسندی‘ کے الزامات لگاتے ہوئے شدید...
کراچی میں گزشتہ رات سائٹ ایریا غنی چورنگی کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو کچل دیا۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 24 سالہ سمیرعالم کے نام سے ہوئی ہے، جو ایک طالب علم تھا اور کام سے سائٹ ایریا آیا تھا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے عزیر کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ لواحقین کے مطابق دونوں افراد کل کسی کام سے حب چوکی سے سائٹ ایریا آ رہے تھے، جب یہ دردناک حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے بعد ٹرالر موقع سے...
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ہائی کمیشن کے اہلکار کو بھارتی وزارت خارجہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی اور انہیں واپس بھیج دیا گیا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن کی گاڑی میں سوار ہوکر ایک اہلکار دوپہر ڈیڑھ بجے بھارتی وزارت خارجہ کے ساوتھ بلاک آئے تھے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہائی کمیشن کے یہ اسٹاف رکن پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے بھارتی وزارت خارجہ کو بھیجے گئے کسی خط سے متعلق اپ ڈیٹ لینے آئے تھے مگر انہیں بتایا گیا کہ متعلقہ عملہ موجود نہیں ہے۔ اہلکار کو دفتر خارجہ کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی جس پر اہلکار اسی گاڑی میں واپس چلے...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کو سفارتی محاذ پر کامیابی جبکہ بھارت کو سبکی کا سامنا کرناپڑا ہے۔ سلامتی کونسل نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کی مذمت کی تاہم پلوامہ حملے کے بعد جاری بیان کی طرح اس بار سخت زبان استعمال کرنے کی بھارت کی دلی خواہش پوری نہیں ہوسکی جس کے بعد بھارتی میڈیا آگ بگولہ ہوگیا ہے۔ سلامتی کونسل میں بیان امریکا نے تجویز کیا تھا جو متفقہ طور پر منظور نہیں ہو سکا، پاکستان نے سفارتی کوششوں سے متنازع الفاظ شامل نہیں ہونے دیے جس کے بعد سلامتی کونسل کے بیان میں بھارت کی جگہ صرف تمام متعلقہ حکام کے الفاظ استعمال کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: پہلگام فالس...
کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کیےجانے کے بعد پاکستان سے بھاگ کربھارت جا کر شادی رچانے والی سیماحیدر کےلیے عجیب صورتحال پیدا کردی ہے۔ اپنے ویڈیو میں سیماحیدر نے کہا کہ “میں پاکستان واپس نہیں جانا چاہتی۔ میں بھارت کی بہو ہوں اور میں وزیر اعظم (نریندر) مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی (آدتیہ ناتھ) سے اپیل کرتی ہوں کہ مجھے بھارت میں رہنے کی اجازت دی جائے۔ سیماء حیدر 2023 میں اس وقت خبروں میں آئیں جب وہ پاکستان چھوڑ کر اپنے بھارتی محبوب سچن مینا سے شادی کرنے کے لیے بھارت آ گئیں۔ قبل ازیں بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے کہا تھا کہ محبوب کی خاطر...
کراچی: بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشت گردی کے حالیہ واقعے کو پاکستان نے فالس فلیگ آپریشن قرار دیا ہے۔ بھارت میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے فالس فلیگ کی اصطلاح پہلی مرتبہ استعمال نہیں کی گئی بلکہ اس سے قبل 2016میں پٹھان کوٹ حملے، 2019 کے پلوامہ حملوں کو اور2024 میں پہلگام میں غیرملکی سیاحوں پر حملوں کو بھی نہ صرف پاکستان بلکہ خود بھارتی سیاستدانوں اور بین الاقوامی حلقوں کی جانب سے بھی فالس فلیگ قرار دیا جاچکا ہے۔ فالس فلیگ ایک ایسی حکمت عملی ہے جس میں کوئی ریاست یا ادارہ ایسا حملہ یا واقعہ خود منظم کرتا ہے لیکن اس کا الزام دشمن یا مخالف قوتوں پر...
لاہور: پاکستان میں تعینات بھارتی سفارتخانے کے 13 ارکان، جن میں ایک سینئر ڈپلومیٹ اور ان کے اہل خانہ شامل ہیں، واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپس بھیج دیا گیا ہے۔ دوسری جانب نئی دہلی میں تعینات پاکستان ہائی کمیشن کے عملے کی واپسی بھی متوقع ہے، جو پیر کے روز وطن واپس پہنچیں گے۔ واضع رہے کہ بھارتی حکومت نے پہلگام حملے کو جواز بناتے ہوئے جہاں پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے وہیں نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات دفاعی، ملٹری، نیوی اور فضائیہ کے مشیروں کو ’ناپسندیدہ شخصیات‘ قرار دیتے ہوئے انہیں انڈیا سے واپس بھیجنے کا کہا تھا۔ بھارتی اقدامات کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاکستان نے بھی اسلام آباد میں...
پہلگام حملہ کے بعد سے رہائشی مکانوں کو زمین بوس کئے جانے کے خلاف کشمیری عوام میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہوئے دہشتگردانہ حملے میں 27 افراد ہلاک ہوئے۔ حملے کے بعد بھارتی فورسز نے وادی کشمیر کے پلوامہ، شوپیان اور کولگام اضلاع میں عسکری پسندوں کو نشانہ بنانے کے نام پر عام کشمیریوں کے مکانات منہدم کر دئے۔ بھارتی حکام نے بتایا "یہ کارروائیاں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران انجام دی گئیں۔ یہ کارروائیاں حالیہ دنوں بھارتی ایجنسیز کی جانب سے اٹھائے جا رہے سخت ترین ردعمل میں شمار کی جا رہی ہیں اور ان کا مقصد 22 اپریل کو پہلگام میں ہوئے مہلک حملے کے ذمہ...
تجارتی تحفظ پسندی میں اضافہ ہو رہا ہے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین اور وسطی ایشیا کے وزرائے خارجہ کا چھٹا اجلاس الماتی میں منعقد ہوا۔ ہفتہ کے روز سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ نیز ترکمانستان کے نمائندے اور چین وسطی ایشیا میکانزم کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی۔ وزرائے خارجہ کے اجلاس میں رواں سال میں ہونے والے چین وسطی ایشیا کے دوسرے سربراہ اجلاس کے لیے جامع سیاسی تیاریاں کی گئیں۔ وانگ ای نے کہا کہ یکطرفہ اور تجارتی تحفظ پسندی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکہ...
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی فضائی کمپنیوں کے ہوش ٹھکانے آگئے، متبادل راستہ اختیار کرنے سے کروڑوں کا اضافی خرچ اور مسافروں سے محرومی برداشت کرنا پڑ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی فضائی حدود بند ہونے کے بعد بھارتی فضائی کمپنیوں کو بھاری نقصان ہورہا ہے، 24 گھنٹوں میں 70 سے زائد بھارتی پروازوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی ایئرلائنز 7 پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس پر لینڈنگ، ری فیولنگ اور قیام کی مد میں کروڑوں کا نقصان ہوا، حدود کی بندش کے باعث بھارتی ایئرلائنز بحران کا شکار ہے۔ بھارتی نائب صدرکی خصوصی پرواز کو نیو دہلی سےاٹلی جاتے ہوئے تاخیر کا سامنا رہا اور پرواز کو دہلی سے روم ڈیڑھ...
پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ کوئی تیسرا غیرجانبدار ملک پہلگام اور جعفرایکسریس سانحات کی انکوائری کرے، ہم بھارت کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے شواہد پیش کریں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ پاکستان کا پہلگام واقعہ سے کوئی تعلق نہیں، ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں کہ ہندوستان ہمارے ملک میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث ہے۔ یہ بھی پڑھیں میزائل چوکوں میں سجانے کیلئے نہیں، پانی بند کرو گے تو آپ کا سانس بند کردیں گے، پاکستان کا بھارت کو دوٹوک پیغام انہوں نے کہاکہ ہم نے تین روز میں 7 آئی ای ڈیز حملوں کی منصوبہ بندی ناکام بنائی ہے، بھارت مختلف شہروں میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہا...
مودی حکومت یاد رکھے ،پاکستان خاموش نہیں رہے گا، بھارتی سیاستدان کی حکومت کو وارننگ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز ممبئی(آئی پی ایس )مقبوضہ کشمیر میں پہلگام کے خود ساختہ فالس فلیگ آپریشن کے بعد جہاں مودی سرکار پاکستان دشمن اقدامات پر اندھا دھند آگے بڑھ رہی ہے، وہیں خود بھارتی سیاسی رہنما بھی انتباہ دینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے مودی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خاموش نہیں بیٹھے گا اور ہر اقدام کا بھرپور جواب دے گا۔شرد پوار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ آج ہم کوئی بھی فیصلہ لے سکتے ہیں، لیکن کل پاکستان بھی ردعمل دے گا میں نہیں...
بھارتی ریاست کرناٹکا کے وزیراعلیٰ سدار امیا نے پہلگام واقعہ کو بھارت کی سیکیورٹی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ جنگ کی ضرورت نہیں، ہم اس کے حق میں نہیں۔ مودی سرکار کے پاکستان مخالف اقدامات پر انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت نے پاکستانی شہریوں کی واپسی کے احکامات جاری کیے ہیں، جس پر ہم ضروری اقدامات کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں پہلگام میں انٹیلیجنس فیلیئر، بھارتی فوج اور حکومت پر شہریوں کی کڑی تنقید دوسری جانب پاکستان سے جنگ نہ کرنے کے بیان پر بی جے پی کے رہنما کرناٹکا کے وزیراعلیٰ سدار امیا پر کڑی تنقید کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ پہلگام واقعہ کو بنیاد بنا کر بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرتے ہوئے...
راولپنڈی (آئی این پی ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کاکہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ ختم کرنا انڈیا کا گھمنڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے 100 اندرونی معاملات ہوں گے مگر پاکستان کی سلامتی کے لیے پوری قوم ایک ہے۔پاکستان کی سلامتی کے معاملے پر قوم سیسہ پلائی دیوار ہے، یہ قوم پاکستان کے لیے جان دینے کے لیے بھی تیار ہے۔ مزید :
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت نے 60 خواتین کو زبردستی بھارت میں روک لیا، یہ خواتین انڈین شہری ہیں جن کی شادیاں پاکستانی شہریوں سے ہوئی ہیں اور یہ خواتین اپنے خاندان اور رشتہ داروں سے ملنے بھارت گئی تھیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان جانے والی 60 خواتین کو ملک چھوڑنے سے روک دیا ہے، بھارت کی جانب سے روکے جانے والی 60 خواتین کی شادیاں پاکستانی شہریوں سے ہوئی ہیں، ان خواتین کے پاس پاکستان کے طویل المدتی ویزے موجود ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی خواتین کے ساتھ ساتھ ان کے بچوں کو بھی پاکستان واپسی سے روک دیا گیا ہے، بھارتی خواتین...
اضافی وقت کے باعث تاخیر کی شکار دو طرفہ پروازوں میں امریکا، کینیڈا، برطانیہ، جرمنی، سعودیہ، ڈنمارک، ہالینڈ، سوئٹزرلینڈ، بحرین، مسقط،باکو، شارجہ اور دبئی کی پروازیں شامل ہیں۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے پانچ بھارتی کمرشل ایئرلائن سمیت خصوصی اور چارٹرڈ پروازیں بھی متاثر ہیں، جنہیں فیول کے اضافی اخراجات سمیت اضافی وقت کا بھی سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ایئر لائنز کے لیے پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے پر بھارتی ایئر لائنز کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہونے لگا۔ بھارتی ایئر لائنز کے لئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے 24 گھنٹے میں 70 سے 85 بھارتی پروازیں دو تین گھنٹے اضافی سفر کا شکار ہیں۔ جس کے باعث اضافی فیول،ایئرپورٹ پارکنگ چارجز اور ہوٹل اخراجات کی...
پہلگام واقعے میں بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی پر بھارتی عوام اور حکومتی اہلکار سیخ پا ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی صحافی راہول پنڈیتا نے کہا کہ پہلگام حملہ، کہیں نہ کہیں بھارتی فوج کی انٹیلی جنس ناکامی ہے۔ سابق حکومتی اہلکار رادھا کمار نے کہا کہ سی آر پی ایف کی پوسٹ کو الرٹ جاری ہونے کے باوجود ہٹا دیا گیا تھا، ایک کوتاہی کے بعد مزید کوتاہیاں برتی گئیں جیسے پلوامہ میں ہوا تھا۔ کرنل (ریٹائرڈ) اجے شکلا نے کہا کہ دہشتگردی کو ختم کرنے کے جھوٹے بیانیے نے بیشتر لوگوں کی جانیں لے لیں، بھارتی وزیر داخلہ کا شمار اُن لوگوں میں ہوتا ہے جو سب سے زیادہ غیر ذمہ دار ہیں۔ جنرل (ریٹائرڈ) وی پی...
بھارتی حکومت کی طرف سے پہلگام حملے میں ملوث ہونے کا الزام لگنے کے بعد ‘دی ریزیسٹنٹ فرنٹ’ (ٹی آر ایف) نے الزامات کی تردید کی ہے۔ ٹی آر ایف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حملے کے فوراً بعد ہمارے ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایک چھوٹا سا پیغام نشر کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: پہلگام حملہ: لواحقین مودی سرکار پر برس پڑے، سانحہ فالس فلیگ آپریشن قرار ٹی آر ایف نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیٹ آڈٹ کے بعد انکشاف ہوا کہ ان کے پلیٹ فارمز کو ہیک کیا گیا تھا اور یہ انڈیا کے ڈیجیٹل وارفیئر کی چالوں سے مشابہ تھا۔ ٹی آر ایف نے کہا کہ ہم اس معاملے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 اپریل 2025ء) 22 اپریل کو بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 26 افراد کو ہلاک کر دیا تھا، جن میں سے زیادہ تر سیاح تھے۔ نئی دہلی نے اس حملے کا الزام بھی اسلام آباد پر عائد کیا ہے۔ بھارت،پاکستان پر الزام عائد کرتا آیا ہے کہ وہ ''سرحد پار دہشت گردی‘‘ کی حمایت کرتا ہے، تاہم پاکستان ایسے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہتا ہے کہ وہ خود دہشت گردی کا شکار ہے۔ ایبٹ آباد میں ایک فوجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہماری بہادر مسلح افواج ملک کی خودمختاری کے دفاع کے لیے مکمل طور پر...
ویب ڈیسک: لیبیا میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس پہنچا دی گئیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لیبیا کے ساحل کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں سوار پاکستانیوں کے جسدِ خاکی قطری ایئرلائن کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچائے گئے۔ اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن پنجاب کی ریجنل ہیڈ سیدہ صبا فاطمہ حسن اور دیگر متعلقہ حکام نے ایئرپورٹ پر میتیں وصول کیں۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے بعد ازاں تمام میتوں کو مرنے والوں کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دیا گیا۔ حادثے میں جاں بحق افراد میں زاہد محمود اور محمد...
اٹاری (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کی جانب سے اٹاری بارڈر بند ہونے کے بعد پاکستان آنے والے شہری سرحد پر پھنس گئے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اٹاری بارڈر بند ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور پاکستان واپس آنے والوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔بھارتی حکام نے انڈین پاسپورٹ رکھنے والی ایک خاتون کو بھی پاکستان جانے سے روک دیا۔خاتون کا کہنا تھا کہ امیگریشن حکام نے بھارتی پاسپورٹ ہونے کی وجہ سے روکا ، ان کی شادی پاکستان میں ہوئی ہے اور وہ گھر واپس جانا چاہتی ہیں۔ادھر کراچی میں موجود بھارتی خاتون جو 40 برس بعد پاکستان اپنے بھائی سے ملنے آئی تھیں اب حالات کے پیشِ نظر وطن واپس جارہی...
بھارتی جارحیت: ’’اس بار چائے فنٹاسٹک نہیں ، کڑوی اور ناقابلِ برداشت ہوگی،بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) بھارتی جارحیت اور یکطرفہ متنازع اقدامات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اس بار چائے فنٹاسٹک نہیں ، کڑوی اور ناقابلِ برداشت ہوگی۔ اپنے بیان میں صوبائی مشیر نے کہا کہ فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار کی جانب سے کشمیریوں کے خلاف فسطائیت قابل مذمت ہے۔ بھارت اپنے اسکرپٹڈ ڈرامے میں معصوم کشمیریوں پر ظلم ڈھانے سے گریز کرے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ مودی سرکار اپنی فاشسٹ سوچ کے تحت پورے برصغیر کو آگ میں جھونکنے کے درپے ہے۔ بھارت کسی...
اسرائیل کی پالیسی پر چلتے ہوئے مودی مقبوضہ کشمیر کو غزہ بنانے کی کوشش کررہا ہے، عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:مسلم لیگ (ن ) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی پالیسی پر چلتے ہوئے مودی مقبوضہ کشمیر کو غزہ بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت اب سب سے بڑی جمہوریت نہیں، مسلمان اور دیگر اقلیتوں کی سب سے بڑی قتل گاہ بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی پالیسی پر چلتے ہوئے نریندر مودی مقبوضہ کشمیرکو، فلسطین اور غزہ بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان...
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کے اندر سے مودی حکومت کے خلاف آوازیں مزید بلند ہو گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کے اندر سے مودی حکومت کے خلاف آوازیں مزید بلند ہو گئیں. رپورٹ کے مطابق عام آدمی پارٹی کے رہنما نے پہلگام واقعے سے متعلق بھارتی حکومت کے فیصلوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس تمام صورتحال کا نقصان صرف بھارت کو ہو رہا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ لائن آف کنٹرول کے علاقے سے 200 کلو میٹر اندر سخت سکیورٹی کے باوجود یہ مسلح افراد کیسے داخل ہوئے، کارروائی کی، اور پھر کیسے غائب ہو گئے؟ ان کا کہنا تھا کہ بی...
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کے اندر سے مودی حکومت کے خلاف آوازیں مزید بلند ہو گئیں. رپورٹ کے مطابق عام آدمی پارٹی کے رہنما نے پہلگام واقعے سے متعلق بھارتی حکومت کے فیصلوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس تمام صورتحال کا نقصان صرف بھارت کو ہو رہا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ لائن آف کنٹرول کے علاقے سے 200 کلو میٹر اندر سخت سکیورٹی کے باوجود یہ مسلح افراد کیسے داخل ہوئے، کارروائی کی، اور پھر کیسے غائب ہو گئے؟ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی حکومت کو بھارتی عوام کے ساتھ یہ مذاق بند کرنا ہوگا انہوں نے پلوامہ واقعے کے محرکات پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا اور...
---فائل فوٹو لیبیا میں پیش آئے کشتی حادثے میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس پہنچا دی گئیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لیبیا کے ساحل کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں سوار 6 پاکستانیوں کے جسدِ خاکی قطری طیارے کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ پہنچا دیے گئے۔ اوور سیز پاکستانیز فاؤنڈیشن پنجاب کی ریجنل ہیڈ سیدہ صبا فاطمہ حسن اور دیگر حکام نے میتیں وصول کیں۔ لیبیا کشتی حادثہ: 16 میں سے 7 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیقلیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی کو ہولناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 16 پاکستانیوں میں سے7 کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی...
بھارتی میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مشہور بھارتی نیٹ فلکس سیریز ’ہیرا منڈی‘ کی اداکارہ شرمین سیگل کے ہاں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔ شرمین نے سال 2023ء میں بزنس مین امان مہتا کے ساتھ شادی کی تھی۔ یاد رہے کہ شرمین سیگل مشہور فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی ہیں جو 2024ء میں او ٹی ٹی سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں اپنے کردار کے باعث مشہور ہوئی تھیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شرمین سیگل جَلد ہی ماں بننے والی ہیں۔ دوسری جانب بھارتی صحافی وکی لالوانی نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ فلمساز دیپک سیگل اور بیلا بھنسالی سیگل کی بیٹی شرمین سیگل اور ان کے شوہر امان...
لیبیا میں کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6 پاکستانیوں کی میتیں لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق جاں بحق افراد میں سے 3 کا تعلق منڈی بہاؤالدین، 2 کا گوجرانوالہ اور ایک کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔ کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے عبداللہ اور صائمہ نواز میاں بیوی تھے، جب کہ دیگر جاں بحق افراد میں سید علی حسین، آصف علی، زاہد محمود اور محمد وسیم شامل ہیں۔ اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف ) کی ریجنل ہیڈ سیدہ صبا فاطمہ حسن، سید عادل شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر او پی ایف اور رشید احمد ڈوگر اiuر پورٹ انچارج او پی ایف نے لاہور اiuرپوٹ کے کارگو ڈیپارٹمنٹ سے میتیں وصول کرکے ورثا کے...
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ حملے کے بعد بھارتی میڈیا اور حکومت کی جانب سے پاکستان مخالف پروپیگنڈے پر پاکستانی شوبز شخصیات نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار یاسر نواز نے اپنی انسٹاگرام ویڈیو میں بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ غلط معلومات اور نفرت پھیلانے سے باز آئیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان کی خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ View this post on Instagram A post shared by Yasir Nawaz (@itsyasirnawaz) اداکار یاسر حسین نے بھی بھارتی میڈیا کی جانب سے نفرت انگیز بیانیے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھی ایٹمی طاقت ہے اور نفرت پھیلانے کے سنگین...
پہلگام واقعہ کو جواز بناکر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اپنی حکومتی ایما پر ایک مرتبہ پھر کھیل میں پھر سیاست لے آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے پہلگام واقعہ پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ہندوستان کو پاکستان کے ساتھ تمام کرکٹ تعلقات ختم کر دینے چاہئیں۔ بھارتی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے پاکستان کیخلاف زہر اُگلتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیساتھ 100 فیصد کرکٹ تعلقات کو ختم کردینا چاہیے۔ اس موقع پر بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ہم پہلگام واقعہ کے متاثرین کے ساتھ ہیں، ہماری حکومت جو کہے گی، ہم کریں گے۔...
بھارتی ٹی وی چینلوں اور انڈیا کی انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دفاتر میں جمعہ کے روز طبل جنگ بجایا جارہا تھا، تاہم پرسکون آوازیں بھی آن لائن پورٹلز پر جگہ تلاش کر رہی تھیں۔ ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق بھارت کے ایک تجربہ کار، دفاعی تجزیہ کار نے واضح وجوہات پیش کیں کہ پہلگام سانحے پر بھارت اور پاکستان کے درمیان کوئی گرم جنگ کیوں نہیں ہو سکتی، حالانکہ سیاسی فائدے کے لیے اس جنگ کا بہانہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر موجودہ جنگ بندی متاثر ہوسکتی ہے، اور سرحدوں پر مقامی کسانوں کا امن خراب کرنے کے لیے دونوں طرف...
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کے باعث ایک ماہ کے دوران تقریباً 5 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بات فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے جمعہ کو جاری بیان میں کہی۔ ادارے نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے بار بار جاری کیے جانے والے جبری انخلا کے احکامات نے فلسطینیوں کو غزہ کے صرف ایک تہائی سے بھی کم حصے تک محدود کر دیا ہے اور گزشتہ ایک ماہ میں غزہ کی پٹی میں5 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں ۔ ادارے نے کہا کہ یہ باقی ماندہ علاقہ نہ...
حریت رہنما کا کہنا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں کشمیری نوجوانوں، سیاسی کارکنوں کو اندھا دھند گرفتاریوں اور جھوٹے مقدمات کے اندراج یا ماورائے عدالت قتل سے پہلگام حملے کی تحقیقات میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے بھارت میں زیر تعلیم کشمیری نوجوانوں اور کشمیری تاجروں کی زندگیوں کو لاحق خطرات اور انہیں درپیش شدید مشکلات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں پہلگام حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ مقبوضہ علاقے میں ہزاروں کی تعداد میں...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار خصوصی) پاکستان بھارت کشیدگی کے تناظر میں دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ فی الحال ثالثی کی کوئی پیشکش نہیں ہوئی اور نہ کوئی منصوبہ ہے، جب پیشکش ہوگی تب ہم دیکھیں گے۔ ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارت کے سندھ طاس معاہدے پر سفارتی نوٹ کو مسترد کرتا ہے، سندھ طاس پر ہمارا موقف اور پالیسی غیر مبہم اور واضح ہے۔ سندھ طاس معاہدہ ہماری لائف لائن ہے اور بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے خود ساختہ نتیجے پر چھلانگ لگائی، یہ انتہائی بدقسمت عمل ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ایک واقعہ پر بھارت فوری اوور ڈرائیو پر نکل گیا ہے۔ بھارتی...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر آج ہفتہ 26اپریل کو اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر شٹرڈائون ہو گا۔ وفاقی دارالحکومت سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں دکانیں، مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔ قوم فلسطینیوں سے اظہار محبت کرتے ہوئے اسرائیل اور امریکا کی مذمت کرے گی۔ منصورہ سے جاری بیان میں امیر جماعت نے اس عزم کا اظہارکیا ہے کہ ہفتہ کی ہڑتال ملک کی تاریخ کی کامیاب ترین ہڑتال ہو گی۔ امیر جماعت نے کہا کہ تاجر تنظیمیں تمام اندرونی اختلافات بھلا کر متحد ہو جائیں اور دنیا کو پیغام دیں کہ وہ اہل فلسطین کے ساتھ ہیں۔ پاکستانی قوم فلسطینیوں کی جاری نسل کشی برداشت...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے عالمی برداری کو خبردار کیا ہے کہ بھارت نے حملہ کیا تو کھلی جنگ ہوگی۔ برطانوی ٹی وی کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام مسترد کرتے ہوئے حملے کو بھارت کا فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا کو جوہری ہتھیار رکھنے والے دونوں ممالک کے درمیان مکمل جنگ کے امکان کے بارے میں فکر مند ہونا چاہیے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا انہیں امید ہے کہ یہ تنازع مذاکرات کے ذریعے حل ہو جائے گا۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ پاکستانی فوج دونوں جانب سے بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سفارتی اقدامات کے درمیان کسی...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی نے بھارت کو بھرپور جواب دیا۔ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے۔ بھارتی بیان پر پاکستان نے عملی طور پر اقدامات کئے اور پاکستان کی فضائی حدود کو بھارتی طیاروں کے لئے بند کر دیا گیا۔ جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ آج بھارت کے تمام اخبارات میں ہیڈ لائنز ہیں کہ پاکستان نے بھارت کے لئے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہے۔ بھارت سے تجارت مکمل طور پر بند ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ کسی تیسرے ملک کے ذریعے بھی...
معروف بالی ووڈ اداکارہ نُشرت بھروچا نے مسلمان ہونے کے باعث خود پر بھارت میں ہونے والی تنقید پر ردعمل دے دیا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے مذہبی عقائد اور اس پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نشرت بھروچا نے کہا کہ اُن کے لیے ایمان ایک ذاتی اور سچا تجربہ ہے، اور جب غیر معمولی واقعات پیش آتے ہیں تو اُن کا ایمان مزید مضبوط ہوتا ہے۔ فلم چھوری کی اداکارہ کاکہنا تھا، ’مجھے جہاں سکون ملے، چاہے وہ مندر ہو، گوردوارہ ہو یا چرچ، میں وہاں جاتی ہوں۔ میں کھلے عام کہتی ہوں کہ میں نماز بھی پڑھتی ہوں، اور اگر وقت ملے تو پانچ وقت پڑھتی ہوں۔ میں سفر کے دوران جائے نماز...
کانگریس لیڈر نے پہلگام حملے کے بعد ملک کے دیگر حصوں میں کشمیری طلباء پر حملوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ میرے کشمیری بھائیوں اور بہنوں پر حملے کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر اور پارلیمنٹ میں حزبِ اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے جمعہ کو سرینگر میں وزیراعلٰی عمر عبداللہ اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور حکومت کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ راہل گاندھی نے پہلگام حملے کے پیش نظر آج کشمیر کا دورہ کیا اور پہلگام حملے میں زخمی ہوئے افراد کی عیادت کی۔ راہل گاندھی آج دوپہر ایک بجے سرینگر ایئرپورٹ پہنچے اور فوری طور پر آرمی اسپتال، بی بی کینٹ پہنچے جہاں انہوں...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 25 اپریل 2025ء ) حکومتی ادارے کا مہنگائی کی ہفتہ وار شرح منفی 3.52 فیصد ہو جانے کا دعوٰی، رواں ہفتے کے دوران دالیں، انڈے، آلو سمیت 11 اشیاء مہنگی ہو گئیں، 22 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا جب کہ 18 اشیا کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں، جس کے مطابق ملک میں مہنگائی میں ہفتہ وار کمی 1.92 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی منفی 3.52 فی صد کی سطح پر آ گئی۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران 22 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا...
بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) کی ناقص کارکردگی ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی، ایک طیارے سے غیر دھماکہ خیز فضائی سازوسامان گرنے سے شیو پوری کے قریب املاک کو شدید نقصان پہنچ گیا۔ آج پیش آنے والے واقعہ کو بھارتی فضائیہ کی ناقص تربیت اور غیر پیشہ ورانہ رویے کی تازہ مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ بھارتی فضائیہ نے اس شرمناک واقعے پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ تربیتی پرواز یا معمول کے آپریشن کے دوران یہ سازوسامان شیو پوری کے مضافاتی علاقے میں گرا جس سے زرعی زمینیں اور کئی عمارتوں کے ڈھانچے متاثر ہوئے۔ اگرچہ فضائیہ نے دعویٰ کیا کہ سازوسامان غیر دھماکہ خیز تھا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن مقامی رہائشیوں نے...
پہلگام واقعے پر اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی و عسکری کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس پر اقوام متحدہ نے دونوں ممالک سے زیادہ سے زیادہ تحمل اور پرامن حل پر زور دیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے نیویارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری جنرل کا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دونوں ممالک سے کوئی براہِ راست رابطہ نہیں ہوا،...
نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت پاکستان کے ساتھ جنگ میں ملوث ہوتا ہے تو اس کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں مرکنڈے کاٹجو نے بھارتی جرنیلوں کے ٹی وی چینلز پر جنگ سے متعلق بیانات کو “بکواس” قرار دیتے ہوئے تنقید کی۔ جسٹس(ر) مرکنڈے کاٹجو نے زور دیا کہ بھارتی فوجی قیادت کو یہ سمجھنا ہوگا کہ بھارت اور پاکستان دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور ایسی جنگ کے تباہ کن نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ نہ صرف انسانی جانوں کا نقصان کرے گی بلکہ بھارت کی معیشت کو بھی بری طرح متاثر کرے گی۔ انہوں نے خبردار...
پاکستان کی بھارتی ایئرلائنز کے لیے فضائی حدود بند ہونے پر بھارتی ایئرلائنز کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہونے لگا. بھارتی شہروں سے مغربی ممالک کو جانے والی پروازوں کا دورانیہ 2 سے 4 گھنٹے بڑھ گیا۔ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام مٰیں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارتی حکومت کے اقدامات کے جواب میں پاکستان نے بھی گزشتہ روز جوابی اقدامات کا اعلان کیا تھا.جس میں بھارتی ایئرلائنز کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش بھی شامل تھی۔پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئرلائنز کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہونے لگا ہے اور نئی دلی، ممبئی، احمد آباد، سمیت دیگر شہروں سے مغرب ممالک جانے والی بھارتی ایئرلائنز کی پروازوں کا دورانیہ 2 سے4 گھنٹے...
مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پہلگام سانحے کو جواز بنا کر بھارت کا پاکستان پر الزامات اور جنگی دھمکیاں دینا نہایت غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کی خودمختاری، سلامتی اور دفاع پر پوری قوم متحد ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک اسلام دشمن سوچ کا حامل شخص ہے، جسے دنیا گجرات کے قصائی کے نام سے جانتی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، قتل عام اور انسانی حقوق کی پامالی ایک طویل عرصے سے جاری ہے، جسے دنیا دیکھ رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈومکی قبیلے...
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو کا کہنا ہے کہ اگر بھارت جنگ کرتا ہے تو اس کی معیشت بری طرح متاثر ہوگی۔ایک انٹرویو میں سابق جج نے کہا کہ بھارتی جرنیل پاکستان کے ساتھ جنگ کے لیے بھارتی ٹی وی چینلز پر بکواس کر رہے ہیں، انہیں یہ بات سمجھنا ہوگی کہ دونوں ملک ایٹمی طاقتیں ہیں۔جسٹس (ر) مرکنڈے نے کہا کہ اگر بھارت جنگ کرتا ہے تو اس کی معیشت بری طرح متاثر ہوگی۔انہوں نے پلواما حملے کے بعد پاکستان کے اقدامات کی بھی تعریف کی جب دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بہت زیادہ تھی۔ ٹیکس چوری کا معاملہ: ایم کیوایم لندن کے طارق میر کیخلاف کیس ختم مزید...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے، بھارت کو مشورہ ہے کہ کسی بھی مس ایڈونچر سے باز رہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے، ایسے میں بھارت خبردار رہے کہ اگر کسی جارحانہ اقدام کی کوشش کی گئی تو اس کا بھرپور اور دوٹوک جواب دیا جائے گا۔ وزیرِ دفاع نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستان نہ صرف تیار ہے بلکہ "دو سو فیصد تیار" ہے کہ اگر بھارت نے کوئی غلط قدم اٹھایا تو اسے اس کا سخت جواب ہی ملے...
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس میں بھارتی اقدامات کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ اجلاس میں معمول کی کارروائی معطل کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا جبکہ بھارتی الزامات کو مکمل طور پر مسترد کیا جاتا ہے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد ہم نے انتظار کیا کہ بھارت کیا مؤقف اپناتا ہے مگر اس نے پاکستان کا براہ راست نام نہیں لیا اور کوئی ثبوت بھی...
پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو بھارت میں ہونے والے نیزہ بازی کے ایک ایونٹ میں شرکت کی دعوت دینا بھارتی انتہاپسندوں کو ہضم نہ ہوا اور اسی بنیاد پر اپنے ہی ہیرو نیرج چوپڑا کو نفرت اور دھمکیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ نیرج چوپڑا نے 24 مئی کو بھارت کے شہر بنگلورو میں ہونے والے ’’نیراج چوپڑا کلاسک‘‘ میں ارشد ندیم سمیت دنیا بھر کے صف اول کے اتھلیٹس کو مدعو کیا تھا، لیکن بھارتی میڈیا اور انتہاپسند حلقوں نے اس فیصلے کو ’’حب الوطنی کے خلاف‘‘ قرار دے کر محاذ کھول دیا۔ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ، الزامات اور شدید تنقید کے بعد نیرج چوپڑا کو صفائی دینے پر مجبور ہونا پڑا۔...
قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے سینیٹ میں پہلگام واقعے کے بعد کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ متفقہ قرارداد کو منظور کرنا ہمارا فرض تھا اور موجودہ حالات میں پوری قوم کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ہمارے قائد نے واضح طور پر کہا کہ میری جان سے زیادہ وطن عزیز اہم ہے۔ شبلی فراز نے کا کہنا تھا کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان سے دشمنی کی ہے، بھارتی وزیر اعظم آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریے پر کاربند ہے، اور بھارت میں مسلمانوں اور کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے پہلگام حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کے ساتھ جوڑنے کی بھارتی کوششوں کو مسترد کر دیا اور کہا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے کہا پانی بند کرنا جنگ کے مترادف ہو گا، آئندہ جنگیں شاید پانی کے مسئلے پر ہوں،ہم ہر لحاظ سے تیار ہیں، کسی نے میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو اسے بھرپور جواب دیں گے۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ پہلگام واقعہ پر پاکستان کو موردالزام ٹھہرانا افسوسناک ہے،بھارت کے پاس کوئی وجہ نہیں پہلگام واقعہ کو پاکستان کے ساتھ جوڑا گیا، بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو یکسر مسترد کرتے ہیں، معاہدے میں لکھا ہے کہ اس کو ختم کرنا ہے تو اتفاق رائے سے ہوگا،ان کاکہناتھا کہ بھارت نے اٹاری...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ نے کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دو ایٹمی طاقتیں تناؤ کی حالت میں آمنے سامنے کھڑی ہیں، چنانچہ جنگ ہوئی تو کسی کا کچھ نہیں بچے گا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھارتی فالس فلیگ آپریشن کے پاکستانی ردعمل پر اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پہلگام حملے پر بغیر ثبوت و تحقیق پاکستان پر الزام تراشی انتہا پسند مودی حکومت کا غیر دانشمندانہ عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈس واٹر سسٹم ٹریٹی کی غیر قانونی منسوخی سمیت پاکستان مخالف بھارتی اقدامات نے علاقے میں ٹینشن بڑھا دی ہے جبکہ پاکستانی اقدامات...
کراچی: سندھ حکومت نے کراچی کے سپر اسٹورز اور سپرمارکیٹوں میں فروخت ہونے والی برانڈڈ اشیا کی قیمتیں مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق برانڈڈ اشیا کی تیاری کی لاگت اور منافع کے مارجن سے متعلق بھی ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں ڈائریکٹرجنرل بیورو آف سپلائی پرائسززاہد حسین شر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں اعلی افسران کے ساتھ ساتھ کراچی کے سپراسٹورز اور سپر مارکیٹوں کےنمائندوں نے شرکت کی۔ ڈی جی بیورو آف سپلائی نے اجلاس کے شرکا سے ابت کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار کرنے والے تمام ادارے بیورو آف سپلائی کے پاس اپنے گوداموں کا اندراج اور تجدید کرائیں گے۔ انہوں نے صارفین...

پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند، مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے تیار ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند کر دی گئی ہے، پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے تیار ہیں۔ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدامات نے دو قومی نظریے پر مہر ثابت کر دی۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہد کو معطل کیا، بھارت کے رویے سے علاقائی امن واستحکام کو نقصان کا اندیشہ ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ واہگہ بارڈر پر ہر قسم کی آمدورفت بند کر دی گئی، سارک اسکیم کے تحت بھارتیوں کے تمام ویزے معطل کر دیے،...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا،سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہندوستان کا غیرذمہ دارانہ اقدام ہے،پانی کی بندش کا اقدام جنگ کے مترادف ہو گا ، بھارت نے پانی روکا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ بھارتی اقدامات سے دو قومی نظریے پر مہر ثبت کردی،بھارتی شہریوں کے ویزے فوری طور پر منسوخ کردیئے گئے ہیں،سارک سکیم کے تحت بھارتیوں کے تمام ویزے معطل کردیئے،سکھ یاتری معطلی سے مستثنیٰ ہیں،ترجمان کا مزید کہناتھا کہ بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے عملے میں...
پاک بھارت کشیدگی؛ جنگ ہوئی تو کسی کا کچھ نہیں بچے گا، خواجہ سعد رفیق WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) پاک بھارت کشیدگی پر مسلم لیگ (ن)نے کے سینئررہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دو ایٹمی طاقتیں تناؤ کی حالت میں آمنے سامنے کھڑی ہیں، چنانچہ جنگ ہوئی تو کسی کا کچھ نہیں بچے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھارتی فالس فلیگ آپریشن کے پاکستانی ردعمل پر اظہار خیال کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ پہلگام حملے پر بغیر ثبوت و تحقیق پاکستان پر الزام تراشی انتہا پسند مودی حکومت کا غیر دانشمندانہ عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈس واٹر سسٹم ٹریٹی کی غیر قانونی منسوخی سمیت پاکستان مخالف بھارتی اقدامات...
اپنے بیان میں چیئرمین کشمیر کونسل ای یو نے پہلگام واقعے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سویلینز، بالخصوص نہتے سیاحوں پر حملہ انسانی و اخلاقی اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے سیاحوں پر ہونے والے حالیہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ علی رضا سید نے اپنے بیان میں پہلگام واقعے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سویلینز، بالخصوص نہتے سیاحوں پر حملہ انسانی و اخلاقی اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ کشمیر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر امریکی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے اور ان کے آئندہ انتخابات (الیکشن 2028ء) میں حصہ لینے کے اشارے واضح ہونے لگے ہیں۔ ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ وہ 2028 کے الیکشن میں بھی میدان میں اتر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی مذاق نہیں، بلکہ سنجیدہ سوچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ چاہتے ہیں کہ وہ دوبارہ صدر بنیں اور ان کے بقول ایسا ممکن ہے، البتہ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اس پر بات کرنا فی الحال قبل از وقت ہو گا۔ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ٹرمپ کے آفیشل اسٹور پر ٹرمپ 2028 کے نعرے...
آزادی چوک میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی معیشت کو تباہ کرنے کے لیے پہلے بھی کوشش کرتا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد آزاد کشمیر میں بھارتی اقدامات کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ آزادی چوک میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی معیشت کو تباہ کرنے کے لیے پہلے بھی کوشش کرتا رہا ہے۔ جماعتِ اسلامی کے سیکریٹری اطلاعات نے میرپور میں ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ پہلگام کی کارروائی بھارت کا اپنا منصوبہ ہے، پاکستان امن کا خواہاں، بھارت خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہا ہے۔ لائن آف کنٹرول پر بھی...
پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے جمعرات کو سنسنی خیز کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بین الاقوامی رینکنگ باؤٹ کے پہلے راؤنڈ میں اپنے بھارتی حریف ایس ایشورن کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کردیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلوں کی تاریخی رقابت کے پیش نظر بنکاک کے ورلڈ سیام اسٹیڈیم میں منعقدہ باکسنگ کے اس مقابلے کی انتہائی چرچا تھی، مذکورہ مقابلہ عثمان وزیر کی 16ویں پیشہ ورانہ فائٹ تھی۔ 23 سالہ عثمان وزیر نے اپنے ناقابل شکست ریکارڈ کو ایک اور جہت دیتے ہوئے ابتدائی راؤنڈ میں فائٹ صرف ایک منٹ اور 41 سیکنڈ میں ختم کردی۔ یہ بھی پڑھیں: ویڈیوز سے سیکھ کر عالمی باکسنگ مقابلے جیتنے والے انجینیئر ریحان اظہر جیسے ہی مقابلے کے آغاز کی گھنٹی بجی،...
معروف دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ زاہد محمود کا کہنا ہے کہ انڈیا نے فالس فلیگ آپریشن میں معصوم شہریوں کے خون کو استعمال کیا۔ وی نیوز ایکسکلوسیو میں میجر جنرل ریٹائرڈ زاہد محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ٹیشن پیدا کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، انڈیا امریکا کو چین کے خلاف اپنی خدمات پیش کرنے کی بھی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ جنرل ریٹایر زاہد محمود نے کہا کہ انڈیا بار بار دو قومی نظریے کو حقیقت ثابت کر رہا ہے، انڈیا ہندوتوا کے نظریے پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم انڈیا کے مذموم مقاصد کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلگام واقعہ کی مذمت...

بھارتی ڈی مارش میں سندھ طاس معاہدے کا ذکر نہیں، اسحاق ڈار: فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں پر یومیہ لاکھوں ڈالر اضافی اخراجات ہونگے، ذرائع
اسلام آباد (عزیز علوی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ بھارت نے پاکستانی ناظم الامور کو جو ڈی مارش دیا ہے، اس میں انکی کہیں ساری باتیں تو موجود ہیں لیکن سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا ذکر نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت اگر ڈی مارش میں ایسا لکھ دیتا تو یہ بذات خود اس کے خلاف ثبوت بن جاتا جو عالمی بنک کو پیش کیا جا سکتا تھا۔ بھارت چونکہ ہمیشہ غیرقانونی اقدامات اور ’’وارداتوں ‘‘ پر یقین رکھتا ہے اس لئے ممکن ہے کہ وہ بگلیہار ‘ راتلے اور اس طرح کے دوسرے غیرقانونی ڈیموں کی طرح کے گھٹیا اقدامات کر سکتا ہے، اس طرح ذرائع کا کہنا...

اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشن کے باہر مظاہرہ، اندر داخل ہونے کی کوشش: پہلگام واقعہ ’’را‘‘ نے کرایا، مشعال ملک
لاہور، فیصل آباد، میانوالی، اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+ نمائندگان+ نوائے وقت رپورٹ) مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام بھارتی آبی دہشت گرد، سندھ طاس معاہدہ کی معطلی کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا گیا۔ لاہور، کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، شیخوپورہ، سرگودھا، چنیوٹ، قصور، ننکانہ، سیالکوٹ، لیہ،خانیوال، سمیت تمام شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ شرکاء نے بھارتی ہٹ دھرمی کے خلاف شدید غم و غصہ کا مظاہرہ کیا اور مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی۔ لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ احتجاجی مظاہرے سے مزمل اقبال ہاشمی، انجینئر حارث ڈار، ذوالفقار اولکھ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام کا واقعہ بھارتی اسٹیبلشمنٹ...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ بھارت نے اپنی داخلی ناکامیوں کا الزام پاکستان پر ڈالا ہو۔ سندھ طاس معاہدہ 1960ء میں عالمی بنک کی سرپرستی میں طے پایا تھا۔ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کر سکتا۔ یہ معاہدہ پاکستان اور بھارت کی کئی جنگوں اور دہائیوں پر مشتمل دشمنی کے باوجود قائم رہا۔ اس معاہدے کو معطل کرنا بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ یہ معطلی آبی دہشتگردی ہے۔ کوئی فریق اس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کر سکتا۔ بھارتی ردعمل کے نتیجے میں پورا خطہ غیر مستحکم ہو چکا ہے۔ اس کی تمام تر ذمہ...
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس دلخراش واقعہ میں جانی نقصان پر چیئرمین سینیٹ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں اور پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات بد نیتی پر مبنی ہیں۔ بھارت بھوکلاہٹ کا شکار ہے اور پاکستان پر الزامات عائد کرنے کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے عالمی توجہ ہٹانا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو بھی قابل مذمت فعل قرار دیا اور کہا کہ عالمی برادری کو بھارت کے ان ہتھکنڈوں کا نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی اقدامات...
دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے وفاقی دارالحکومت میں قائم مشن کے سربراہان اور سفارت کاروں کے ایک گروپ کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کیا، انہوں نے پاکستان کے خلاف بھارتی غلط معلومات کی مہم کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ہتھکنڈے خطے میں امن و استحکام کی راہ میں رکاوٹ بنیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے وفاقی دارالحکومت میں قائم مشن کے سربراہان اور سفارت کاروں کے ایک گروپ کو پہلگام حملے کے بعد ابھرتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق آمنہ بلوچ نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کیا، انہوں نے پاکستان کے خلاف بھارتی...

بھارتی فوجیوں کا مودی حکومت کے خلاف بغاوت آمیز بیان،بھارت آزاد نہیں،مودی ناکام ہو چکا،اب بھارت پر فوج حکومت کرے گی، بھارتی فوج پھٹ پڑی
دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی فوجیوں کا مودی حکومت کے خلاف بغاوت آمیز بیان: “ہمیں انصاف نہیں، ذلت ملی ہے۔ بھارتی سرحدوں پر تعینات فوجی اہلکاروں کی جانب سے حالیہ دنوں میں شدید بے چینی اور اضطراب کی کیفیت دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک فوجی اہلکار نے “انڈیا واچ” نامی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نہ صرف مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ اپنی حالتِ زار اور سسٹم کی ناکامیوں کا بھی کھل کر اظہار کیا۔ مذکورہ فوجی اہلکار نے اپنے جذباتی بیان میں کہا کہ”ہم پاکستان چائے پینے نہیں، ایک ذمہ داری کے تحت گئے تھے۔ لیکن آج ہمیں اپنے ہی ملک میں شک و شبہ کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ میرا بچہ...
رینجرز نے پاکستانی حدود میں داخل ہونیوالے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار کو پکڑلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز فیرو زپور (سب نیوز)پاکستان رینجرز نے انٹرنیشنل بارڈر عبور کرکے پاکستانی حدود میں آنے والے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف)کے اہلکار کو حراست میں لے لیا۔حراست میں لیے گئے بی ایس ایف کانسٹیبل پی کے سنگھ کا تعلق بی ایس ایف کی 182 بٹالین سے ہے۔سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے اہلکار کے پاس اسلحہ بھی موجود تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ پاک بھارت سرحد پر فیروز پور سیکٹر میں پیش آیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل"...
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے اسلام آباد میں منعقدہ ایک کتاب کی تقریبِ رونمائی کے دوران کشمیری عوام کے ساتھ پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت کو سراہا۔ یہ تقریب سینئر صحافی محمد نواز رضا کی تصنیف “مردِ آہن محمد نواز شریف” کی رونمائی کے سلسلے میں منعقد کی گئی تھی، جس کا اہتمام پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) اور راولپنڈی-اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے کیا۔ تقریب میں چیئرمین مسلم لیگ (ن) راجہ ظفرالحق، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القیوم، اور کئی سینئر صحافیوں و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے کتاب کے مصنف حاجی نواز رضا کو مبارکباد...
وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور — فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارتی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اُنہوں نے پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت کے رویے کی مذمت کی۔اُنہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے تناظر میں بھارتی حکومت کا جارحانہ رویہ ناقابلِ برداشت ہے، ہم بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر طرح سے تیار ہیں۔ بھارت کو جواب، پاکستان میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاریوزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا...
بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کی پریس کانفرنس میں ایک سوال کیا گیا کہ کیا چین ،جاپان اور دیگر ممالک کی طرح امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات کرے گا؟جمعرات کے روز اس سوال کے جواب میں چین کی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یاڈونگ نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان فی الحال کوئی اقتصادی اور تجارتی مذاکرات نہیں ہو رہے ۔ان کا کہنا تھا کہ چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مذاکرات میں پیش رفت کے بارے میں دعوے بے بنیاد ہیں اور ان کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ترجمان نے کہا کہ چین کا موقف مستقل ہے اور چین مشاورت اور مکالمے کے لیے تیار ہیں لیکن مشاورت اور مذاکرات کی کوئی بھی شکل ہو اس کی بنیاد باہمی...
پہلگام واقعہ کے بعد ایشیاکپ 2025، ٹی20 ورلڈکپ 2026 اور چیمپئینز ٹرافی 2029 جیسے میگا ایونٹس میں بھارت کی میزبانی خطرے میں پڑنے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ وادی کشمیر میں 7 لاکھ سے فوج ہونے کے باوجود پہلگام میں دہشتگرد حملے کے بعد ٹیموں کی سیکیورٹی کا بڑا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ اور حکمراں جماعت کے رہنما گوتم گمبھیر کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے، جس کے بعد انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں غیر ملکی پلئیرز کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ مزید پڑھیں: کھیل میں سیاست؛ پہلگام واقعہ! "کرکٹ نہیں کھیلیں گے" دوسری جانب بھارت نے واقعے کے...
بھارت اوچھی حرکتوں پر اتر آیا، پاکستان دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے بغیر کسی تحقیق کے انڈیا نے حکومتِ پاکستان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ملک بھر میں بلاک کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پہلگام واقعے کو جواز بناتے ہوئے گورنمنٹ آف پاکستان کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) ہینڈل کو بند کیا گیا ہے۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی درخواست پر ’ایکس‘ نے بھارت میں اکاؤنٹ معطل کیا۔قبل ازیں بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 28 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے واہگہ اٹاری سرحد بند کر دی تھی، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پر معطل کر دیا جبکہ پاکستانیوں کے بھارتی ویزے منسوخ...
اسلام آباد(اوصاف نیوز) بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مہلک دہشت گردی کے حملے کے بعد سفارتی خرابی کو تیز کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر حکومت پاکستان کا سرکاری اکاؤنٹ بلاک کر دیا ہے۔ یہ اقدام دو جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں کے درمیان کشیدہ تعلقات کے درمیان نئی دہلی کی جانب سے اسلام آباد کے ساتھ سفارتی تعلقات کو باضابطہ طور پر گھٹانے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔ پہلگام حملہ، جس میں سیکورٹی اہلکاروں اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، پاکستان سمیت دنیا بھر سے شدید مذمت کی گئی۔ X کے آفیشل ہیلپ سینٹر کے مطابق، پلیٹ فارم حکومتوں کے قانونی مطالبات کی بنیاد پر اکاؤنٹس یا مواد تک رسائی کو محدود کر سکتا ہے۔...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) 12 ہزار افغان باشندوں کی جانب سے پاکستانی دستاویزات استعمال کرکے سعودی عرب جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی نے بتایاکہ 12 ہزار افغان باشندے پاکستانی دستاویزات استعمال کرکے سعودی عرب گئے اور وہاں جاکر پاکستانی پاسپورٹ ڈمپ کئے۔ڈی جی پاسپورٹ کے مطابق تمام فیک پاسپورٹ منسوخ کئے گئے، فیک پاسپورٹ والوں کو سعودی عرب نے افغانستان ڈی پورٹ کیا جبکہ گجرات، گوجرانوالہ اور کے پی سے بڑی تعداد میں فیک پاسپورٹ ایشو ہوئے تھے۔اس دوران ممبر لیگل نادرا نے بتایا کہ 2023 سسٹم میں بڑی مداخلت ہوئی تھی جس پر جے آئی ٹی...
مقبوضہ کشمیر کے ضلع اودھم پور میں بھارتی فوج اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پہلگام حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کو الرٹ کردیا گیا تھا۔ ضلع اودھم پور میں سیکیورٹی آپریشن کے لیے جانے والی بھارتی فوج کی ٹیم پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔ دو طرفہ فائرنگ کے دوران اب تک ایک بھاتی فوج کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ جھڑپ اب بھی جاری ہے۔ جائے وقوعہ پر ایمبولینسوں کو جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ میڈیا کو بھی جائے وقوعہ پر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ بھارتی فوج کی مزید نفری...