2025-04-28@14:54:15 GMT
تلاش کی گنتی: 1483
«سستی ہونے»:
(نئی خبر)
ویب ڈیسک : بنوں کے کینٹ ایریا میں ہونے والے دھماکے پر خیبرپختونخوا حکومت کا بیان سامنے آگیا۔ بنوں میں ہونے والے دھماکے کی وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے مذمت کی جبکہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔ وزیر اعلی نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا جبکہ انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلیے صبر جمل کی دعا کی۔وزیر اعلی نے دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ ضلعی انتظامیہ کو زخمیوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔...
سینئر بھارتی اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے طلاق کی خبروں پر لب کشائی کردی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے گووندا اور سنیتا کی طلاق کی خبروں نے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رکھا تھا اور سب ہی کو سنیتا آہوجا کے بیان کا انتظار تھا۔ گووندا نے ان خبروں کو میڈیا والوں کے بزنس کرنے کا طریقہ قرار دیتے ہوئے انہیں درگزر کردیا تھا جس کے بعد اب ان کی اہلیہ نے بیان جاری کردیا ہے۔ سنیتا آہوجا نے علیحدگی کی ان خبروں کو بےبنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم دونوں کو کوئی الگ نہیں کرسکتا‘۔ A post shared by BollywoodShaadis.com (@bollywoodshaadis) سنیتا آہوجا نے الگ رہنے کے...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیم کے چیمپئز ٹرافی سے باہر ہونے کے بعد ٹکٹوں کی فروخت میں پی سی بی کو بڑا دھچکا، لاہور میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کے ٹکٹس اب بھی فروخت کے لئے دستیاب ہیں۔ ٹکٹوں کی فروخت نہ ہونے سے پی سی بی کو مالی طور پر کروڑوں روپے نقصان کے خدشے کا امکان ہے، متعدد انکلوژرز کی سیکڑوں ٹکٹس تاحال آن لائن فروخت کے لئے دستیاب ہیں۔ عمران خان اور فضل محمود اکلوژرز کے887ٹکٹس فروخٹ کے لئے دستیاب ہیں، دونوں انکلوژرز کے فروخت نہ ہونے والے ٹکٹس کی مالیت ایک کروڑ 6 لاکھ 44 ہزار روپے بنتی ہے۔ راجہ اور سعید انور کے 1187 ٹکٹس فروخت کے لئے دستیاب ہیں، راجہ اور سعید انور کے83...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مارچ2025ء)رمضان میں مہنگائی کے بے قابو ہوتے طوفان نے مہنگائی کم ہونے کے حکومتی دعووں کی قلعی کھول دی، چکن کی قیمت 700 روپے، سبزیوں کی قیمتیں 700 روپے اور پھلوں کی قیمتیں 400 روپے سے بھی اوپر چلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک جانب حکومت کی جانب سے دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی، تو دوسری جانب رمضان المبارک شروع ہوتے سبزیوں، پھلوں، چکن، چینی اور دیگر اشیاء کی بے قابو ہوتی قیمتوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں۔ مہنگائی کم ہونے کے حکومتی دعووں کے برعکس مارکیٹوں میں سبزیاں اور پھل من چاہے نرخوں پر فروخت کیے جارہے ہیں۔ سبزیوں میں لہسن...
اپنے ایک بیان میں جہاد اسلامی کے نمائندے کا کہنا تھا کہ نتین یاہو کو داخلی طور پر عدالتی ٹرائل کا سامنا ہے اسلئے ممکن ہے کہ وہ اس خطرے سے اپنی جان بچانے کیلئے جنگ جاری رکھنے کی کوشش کریں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "جہاد اسلامی" کے تہران میں نمائندے "ناصر ابو شریف" نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے مراحل میں بہت سی پیچیدگیاں ہیں اور اس سلسلے میں کسی بھی واقعے کے رونماء ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے صیہونی رژیم سے جُڑی سیاسی تبدیلیوں اور جنگ بندی کے پس منظر میں ہونے والی پیشرفت کے بارے میں اِن خیالات کا اظہار کیا جب وہ انتفاضہ و قدس کمیٹی کے تیسرے یکجہتی اجلاس میں...
بھارتی نژاد کینیڈین تاجر انکت سریواستو کینیڈامیں خفیہ سرگرمیوں میں ملوث نکلے، گلوبل نیوز کے مطابق بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے انکت سریواستو کو کینیڈین سیاستدانوں پر اثرانداز ہونے کی ہدایت دی۔ کینیڈا کے امیگریشن حکام نے انکت سریواستو کوسنگین خطرہ قرار دیا۔ بھارتی نژاد کینیڈین تاجر انکت سریواستو کی کینیڈا میں خفیہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ۔ گلوبل نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق “2009 میں بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے سریواستو گروپ کے نائب چیئرمین انکت سریواستو کو کینیڈا کے سیاستدانوں پر اثرانداز ہونے کی “ہدایت دی تھی۔ کینیڈا کے امیگریشن حکام نے انکت سریواستو کوسنگین خطرہ قرار دیا، سی ایس آئی ایس اور کینیڈا کے دیگر حکام کا کہنا ہے کہ سریواستو...
پس پردہ کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، حکومت کے ساتھ مذاکرات سے کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا: بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پس پردہ کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔عمران خان سے ملاقات سے قبل اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ ملاقاتوں میں رکاوٹوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے باربار رجوع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پس پردہ کوئی بات چیت نہیں ہورہی، ہماری بات چیت شروع ہوئی تھی لیکن اسکا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ان کا کہنا تھاکہ حکومت مذاکرات کو چلانے میں ناکام رہی ہے، اچھا ہوتا بات چیت میں پیشرفت ہوتی...
بیجنگ: 14 ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کے تیسرے اجلاس سے متعلق 4 مارچ کو عظیم عوامی ہال میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں این پی سی کے ترجمان لو چھین جیئن نے اجلاس کے ایجنڈے اور این پی سی کے امور کے بارے میں چینی اور غیر ملکی صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔منگل کے روز ترجمان نے بتایا کہ 14 ویں قومی عوامی کانگریس کا تیسرا اجلاس 5 مارچ کی صبح شروع ہوگا اور 11 مارچ کی سہ پہر کو اختتام پذیر ہوگا۔ سات روزہ اجلاس کے دوران مجموعی طور پر 3 کل رکنی اجلاس منعقد ہوں گے۔
بیجنگ : چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کا سالانہ اجلاس بیجنگ کے عظیم عوامی ہال منگل کے روز شروع گیا۔منگل کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ 34 شعبوں بشمول معیشت، ثقافت، تعلیم اور ماحولیاتی وسائل سے وابستہ 2100 سے زائد مندوبین کانفرنس میں شرکت سے چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے کے اہداف پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنی رائے اور تجاویز پیش کریں گے ۔ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس چین کا ایک بنیادی سیاسی نظام ہے (جسے مختصر طور پر “سی پی پی سی سی سسٹم” کہا جاتا ہے)۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں تمام سیاسی جماعتوں، عوامی تنظیموں، اقلیتی قومیتوں اور معاشرے کے تمام شعبوں کے...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہوگیا، مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کیلئے بھی الیکشن کمیشن نے ہمارا آرڈر روکا ہوا ہے، سپریم کورٹ نے ہمارے حق میں آرڈر دیا تھا، الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن جاری کرے۔انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے اور ہمیں ہی ملنی چاہئیں، خیبرپختونخوا میں سینیٹ کا الیکشن نامکمل ہے، خیبرپختونخوا سینیٹ کا الیکشن بھی ہر صورت ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہوگیا ہے، الیکشن کمیشن کو احساس کرنا...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہوگیا، مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کیلئے بھی الیکشن کمیشن نے ہمارا آرڈر روکا ہوا ہے، سپریم کورٹ نے ہمارے حق میں آرڈر دیا تھا، الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن جاری کرے۔انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے اور ہمیں ہی ملنی چاہئیں، خیبرپختونخوا میں سینیٹ کا الیکشن نامکمل ہے، خیبرپختونخوا سینیٹ کا الیکشن بھی ہر صورت ہونا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما رؤف حسن کے ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈے کیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ایف آئی اے عباس شاہ نے مقدمہ پر سماعت کی۔ روف حسن کیخلاف مقدمہ کا چالان آج بھی پیش نہ کیا جاسکا۔ عدالت کی جانب سے کیس کے تفتیشی افسر کو جاری شوکاز نوٹس برقرار رکھا گیا۔ چالان جمع کروانے کے بعد روف حسن کے خلاف باقاعدہ ٹرائل کا آغاز کیا جائے گا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 8 مارچ تک ملتوی کردی۔

الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہوگیا ،مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے ہمیں ملنی چاہئیں، بیرسٹرگوہر
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہوگیاہے ، مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے اور ہمیں ہی ملنی چاہئیں، آج پورا سال ہو گیا پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ نہیں ملا،الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو احساس کرنا چاہیے۔ ایک سال ہوگیا یہ مکمل ہونا چاہیے۔ ہمارے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کرانے والی جماعتوں کو سرٹیفکیٹ ملے۔ مخصوص نشستوں کیلئے بھی الیکشن کمیشن نے ہمارا آرڈر روکا ہوا ہے۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس الیکشن کمیشن کے سامنے ہے۔ آج الیکشن کمیشن نے ہماراکیس 8 اپریل تک ملتوی کر دیاہے۔ سپریم...
بھارتی حکومت کی دیگر ممالک میں غیر قانونی کاروائیوں میں ملوث رہنے کا ایک اور واقعہ بھارتی نژاد کینیڈین تاجر انکت سریواستو کی کینیڈا میں خفیہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی خبر کے بعد منظر عام پر آگیا ہے۔ اس حوالے سے ماضی میں بھی مختلف رپورٹس منظر عام پر آئی ہیں، کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل سے لے کر امریکا میں قتل کی سازش تک سب کچھ عیاں ہے۔ گلوبل نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کاروباری گروپ ’سریواستو گروپ‘ کا ہیڈکوارٹر کینیڈا میں ہے، یہ گروپ نئی دہلی کے ایک خاندان کے زیر انتظام ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارتی حکومت کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ...
اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ میرے خیال سے ہمیشہ یہ حکمران کہتے تھے کہ ہمارے پاس جادو کی چھڑی نہیں ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پچھلے سال مہنگائی 23.1 فیصد تھی اب کہہ رہے ہیں مہنگائی 1.5 فیصد پر آگئی ہے، مجھے صرف یہ بتایا جائے کہ کون سا ملک ہے جو اس کی تعریف کر رہا ہے ؟، کون سی چیز ہے جو سستی ہو گئی ہے؟۔ یہ جو دعوے ہو رہے ہیں کہ جمہوریت مضبوط ہوئی ہے پارلیمنٹ کی بالادستی کہاں ہے؟آئین کہاں ہے؟۔ رہنما مسلم لیگ (ن) افنان اللہ خان نے کہا کہ انفلیشن اور ڈیفلیشن میں ایک بنیادی...
اٹھارویں ترمیم کے پیچھے ایک علمی اور فکری سوچ یہ ہی کارفرما تھی کہ مرکز صوبوں کو سیاسی، انتظامی اور مالی اختیارات دے گا تاکہ صوبے ایک خود مختار اور مضبوط صوبائی حکومتوں کے نظام کو چلا سکیں۔اسی بنیاد پر مرکزیت کے مقابلے میں عدم مرکزیت کے نظام کی حمایت کی گئی۔ ماضی میں صوبوں کو سیاسی طور پر یہ گلہ تھا کہ مرکز ہمیں زیادہ اختیارات نہیں دیتا اور صوبوں پر مرکزی کنٹرول زیادہ ہوتا تھا۔اب اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبائی حکومتیں ماضی کے مقابلے میں بہت زیادہ خود مختار اور مضبوط ہیں۔بلکہ اب تو وفاق کو یہ شکوہ ہے اس کے اختیارات میں کمی ہوئی ہے۔مرکز کے مقابلے میں صوبائی حکومتوں کا مضبوط ہونا ایک اچھا فیصلہ ہے...
جمہوریہ چیک پولر بیئر ڈپ کے مقابلوں میں تیراکوں نے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق جمہوریہ چیک کی موسٹ جھیل میں پولر بیئر ڈپ کے مقابلوں میں کل 2 ہزار 461 افراد نے شرکت کی، پچھلا ریکارڈ ایک ہزار 799 تیراکوں کا تھا جنہوں نے 15 فروری 2015 میں بحیرہ بالٹک میں پولینڈ بیئر ڈپ میں حصہ لیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر ذاکر نائیک کی دریائے نیل میں تیراکی، 165 فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگانے کی ویڈیو وائرل مقابلوں میں شرکا کو ٹھنڈے پانی میں کم از کم ایک منٹ گزارنا تھا، شرکا کو کمر تک پانی میں ڈوبنا تھا۔ اس دوران پانی کا درجہ حرارت 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ (38.2 ڈگری فارن ہائیٹ)...
لیفٹیننٹ گورنر نے دعویٰ کیا کہ کشمیر میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے بہتر ہورہی ہے اور حکومت ہر ممکن کوشش کررہی ہے کہ عوام ایک خوشحال ماحول میں زندگی گزار سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے خطاب کے ساتھ شروع ہوا، جس میں انہوں نے حکومت کی جانب سے ریاستی درجہ کی بحالی کے عزم کا اعادہ کیا۔ اپنے خطاب میں منوج سنہا نے کہا کہ حکومت ریاستی درجہ کی بحالی کے لئے تمام فریقین سے بات چیت کر رہی ہے۔ انہوں نے گزشتہ سال کیے گئے ترقیاتی کاموں کا بھی ذکر کیا، جن میں سرینگر جموں قومی شاہراہ پر رام بن اور بانہال میں دو بائی...
ممبئی(شوبز ڈیسک)کشمیری نژاد بھارتی اداکارہ حنا خان جو سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں اور مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سحری و افطاری کا اہتمام کیسے کر رہی ہیں۔ شیئر کی گئی تصاویر میں حنا خان ہلکے سبز رنگ کے خوبصورت لباس میں نظر آ رہی ہیں، ایک تصویر میں وہ ہاتھ میں تسبیح لیے جائے نماز پر بیٹھی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں انہیں افطار کی میز پر بیٹھے دیکھا سکتا ہے۔ تصاویر کی کیپشن میں حنا خان نے لکھا کہ ’رمضان مبارک‘۔ انہوں نے مداحوں سے سوال کیا کہ ’میں کیسی لگ رہی ہوں؟‘...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ادارہ شماریات نے فروری کے لیے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق فروری میں ملک میں مہنگائی میں 0.83 کمی ہوئی ہے اورمہنگائی کی سطح 1.52 ریکارڈ کی گئی۔ جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مہینے شہروں میں مہنگائی کی شرح 0.65 جبکہ دیہات میں 1.10 فیصد کم ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق فروری کے مہینے میں شہروں میں تازہ پھل 14.99 جبکہ چینی 9.35 فیصد مہنگی ہوئی۔ شہروں میں دال مونگ 32.65 فیصد، بیسن 28.97 اور دال چنا 25.40 فیصد مہنگی ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق فروری میں مشروبات 1.16 فیصد اور خوردنی گھی میں 0.66 فیصد مہنگائی ریکارڈ ہوا۔ گزشتہ مہینے شہروں میں سبزیاں 16.73 جبکہ انڈے 14.23 فیصد، دال چنا 10.21، بیسن...
اسلام آباد:فروری میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار حکومتی تخمینوں سے بھی نیچے آگئی. سالانہ بنیاد پر فروری میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار 1.52 فیصد ریکارڈ کی گئی، حکومت نے مہنگائی 2 سے 3 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی تھی۔اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ مہنگائی میں 0.83 فیصد کمی آئی، شہری علاقوں میں 1.8 فیصد، دیہی علاقوں میں 1.1 فیصد، جولائی تا فروری مہنگائی کی اوسط شرح 5.85 فیصد رہی۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں دال چنا اور چائے 10 فیصد، بیسن 9 فیصد تک سستا ہوا، گندم 3 فیصد، دال ماش 2.82 فیصد اور آٹا 2.23 فیصد سستا ہوا، چکن، دال مسور، مونگ،...
چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کا نظام جمہوری مشاورت میں عوامی زندگی کی بہتری کی علامت بن گیا چین کے سیاسی مشاورتی نظام کی سب سے نمایاں خصوصیت عقل و دانش کا “انضمام” ہے، رپورٹ بیجنگ : مارچ 2025 میں، چین سالانہ “دو اجلاسوں” کے وقت میں داخل ہو گیا ہے ۔ قومی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے ارکان مختلف شعبوں کے تحقیقی نتائج لے کر بیجنگ میں جمع ہوں گے ، “بڑھاپے کی طویل مدتی دیکھ بھال کو میڈیکل انشورنس میں شامل کرنے” سے لے کر “ڈاکٹروں کی تنخواہوں کو ہسپتال کی آمدنی سے منقطع کرنے” تک، جیسی ہر تجویز عوامی زندگی کے اہم مسائل کی نشاندہی کرتی ہے۔ یہ آوازیں چین کی مخصوص سیاسی مشاورتی کانفرنس کے...
اسلام آباد: فروری میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار حکومتی تخمینوں سے بھی نیچے آگئی، سالانہ بنیاد پر فروری میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار 1.52 فیصد ریکارڈ کی گئی، حکومت نے مہنگائی 2 سے 3 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی تھی۔ اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ مہنگائی میں 0.83 فیصد کمی آئی، شہری علاقوں میں 1.8 فیصد، دیہی علاقوں میں 1.1 فیصد، جولائی تا فروری مہنگائی کی اوسط شرح 5.85 فیصد رہی۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں دال چنا اور چائے 10 فیصد، بیسن 9 فیصد تک سستا ہوا، گندم 3 فیصد، دال ماش 2.82 فیصد اور آٹا 2.23 فیصد سستا...
وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی—فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ 9 سال پہلے 3 مارچ کو کلبھوشن کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ’را‘ کے افسر کی رنگے ہاتھوں گرفتاری سے پاکستان میں بھارتی دہشت گردی آشکار ہوئی۔ بلوچستان میں بدامنی کی ایک وجہ پروپیگنڈا ہے، سرفراز بگٹیکراچی جیوکے پروگرام ”جرگہ“میں میزبان سلیم صافی... وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے خفیہ ایجنسیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ باصلاحیت اور بہادر پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے بھارتی مذموم مقاصد خاک میں ملا دیے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سر زمینِ پاکستان کا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
پاکستان کے معروف اداکار ساجد حسن نے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں پولیس کے رویے پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ان کے بیٹے ساحر حسن کو زدوکوب کرکے اپنی مرضی کا بیان دلوانے کی کوشش کی گئی ہے۔ سینئر اداکار نے اس معاملے کو ایک ’’سوچی سمجھی سازش‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے کو یرغمال بنایا گیا ہے۔ ساجد حسن نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا، ’’میرے بیٹے ساحر کو زدوکوب کرکے اپنی مرضی کا بیان دلوایا گیا۔ یہ دوسری بار ہے کہ پولیس نے میرے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ کیا میں اسے اتفاق کہوں یا سازش؟‘‘ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ چار سال قبل بھی اسی طرح کی کوشش...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی کرپٹو اسٹریٹجک ریزرو کے لیے پانچ بڑی ڈیجیٹل کرنسیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا، جس کے بعد کرپٹو مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ ان کی جنوری کی ایگزیکٹو آرڈر کے تحت امریکی کرپٹو ریزرو میں بٹ کوائن (BTC)، ایتھریئم (ETH)، ایکس آر پی (XRP)، سولانا (SOL) اور کارڈانو (ADA) شامل ہوں گی۔ اس اعلان کے بعد ان کرنسیز کی قیمتوں میں 8 سے 62 فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ٹرمپ نے کہا: "یہ کرپٹو اسٹریٹجک ریزرو امریکا کو کرپٹو کیپٹل بنانے میں مدد دے گا۔ XRP، SOL اور ADA اس میں شامل ہوں گی، جبکہ BTC اور ETH بھی اس کا...
اترپردیش (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں نشے میں دھت ہو کر بارات لانا دلہا کو مہنگا پڑ گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست میں شادی کی ایک تقریب اس وقت اکھاڑا بن گئی جب نشے میں دھت دلہا نے شادی کی مالا دلہن کے بجائے اس کی سہیلی کو پہنا دی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 26 سالہ دلہا رویندر کمار پہلے تو تاخیر سے بارات لیکر پہنچا ، دوسرا اس نے بارات کے موقع پر دوستوں کے ساتھ مل کر شراب پی رکھی تھی، نشے کی حالت میں دلہا جب شادی کے منڈپ پر پہنچا تو اس نے شادی کا ہار دلہن کے بجائے اس کی سہیلی کو پہنا دیا جس پر دلہن سیخ پا...
رکن اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس خونی سازش میں ملوث تمام مکروہ کرداروں کو فوری بے نقاب کرے۔ اسلام میں خود کش حملے حرام اور بدترین جرم ہے، شرک کے بعد قتل سب سے بڑا گناہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن بیرسٹر سید عتیق الرحمن نے جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش حملے اور مولانا حامدالحق حقانی سمیت آٹھ افراد کی شہادت پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس خونی سازش میں...
ایران(نیوز ڈیسک)مہنگائی اور ریال کی قدر میں کمی، ایرانی پارلیمنٹ نے وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹا دیاایران کی پارلیمنٹ نے مہنگائی اور ایرانی ریال کی قدر میں مسلسل کمی کے تناظر میں وزیر خزانہ عبدالناصر ہمتی کے خلاف مواخذے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کے 273 ارکان میں سے 182 نے ہمتی کے خلاف ووٹ دیا۔عبدالناصر ہمتی صدر مسعود پزشکیان کی کابینہ کا حصہ تھے جو 8 ماہ قبل تشکیل دی گئی تھی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بلیک مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت اب 9 لاکھ 20 ہزار ایرانی ریال تک جا پہنچی ہے جو 2024 کے وسط میں 6 لاکھ...
MUMBAI: بالی وڈ کی مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیا نے کرپٹو کرنسی کے سنگین فراڈ میں ملوث ہونے سے متعلق زیرگردش خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے اور اس حوالے سے وضاحت کردی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تمنا بھاٹیا نے 2.4 کروڑ بھارتی روپے کے کرپٹو کرنسی فراڈ میں ان کے ملوث ہونے کی خبروں کی یکسر تردید کردی ہے اور واضح کردیا ہے کہ اس فراڈ سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اداکارہ نے کہا ہے کہ وہ اس طرح کی بے بنیاد خبریں پھیلانے پر قانونی قانونی چارہ جوئی کا ارادہ رکھتی ہیں۔ میڈیا اور عوام دونوں کو اس طرح کی بے بنیاد خبریں پھیلانے سے گریز کرنے پر زور دیتے ہوئے اداکارہ...
بھارت سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ نے رمضان المبارک میں نجی پاکستانی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے کے لیے گانا گایا ہے۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی سے تعلق رکھنے والی شریا باسو نے نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے دل والی گلی میں کا گانا گایا ہے۔ اس ڈرامے میں سجل علی اور حمزہ سہیل مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ گلوکارہ نے اپنے سماجی رابطے کی سائٹ پر اس حوالے سے مداحوں کو اطلاع دی اور مسرت کا اظہار کیا۔ گلف نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ کسی بھی ڈرامہ سیریل کیلیے یہ اُن کا پہلا گانا ہے جو اُن کا خواب پورا ہونے کی وجہ بھی بنا...
لاہور: مسلم ٹاؤن کے علاقے میں چور نے مسجد سے نمازی کا قیمتی لیپ ٹاپ چرا لیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں نامعلوم چور کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محسن ناصر نامی شہری نے ایوبیہ مارکیٹ کی مسجد میں ظہر کی نماز ادا کی۔ نماز کی ادائیگی سے قبل اس نے اپنا لیپ ٹاپ صف میں رکھا مگر جیسے ہی وہ عبادت میں مصروف ہوا، ایک نامعلوم چور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قیمتی لیپ ٹاپ لے کر فرار ہوگیا۔ محسن ناصر کے مطابق چوری ہونے والے لیپ ٹاپ کی مالیت اڑھائی لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے...
برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک کو یوکرین کی سلامتی کیلئے دفاعی کوششیں بڑھانی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کی سلامتی میں پورے براعظم کا استحکام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے مابین کشیدگی کے درمیان یوکرینی صدر سے اظہار یکجہتی کے لیے برطانیہ میں یورپی رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ لندن میں منعقدہ اجلاس سے برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کیلئے اچھے نتائج حاصل کرنا صرف صحیح اور غلط کا معاملہ نہیں۔ یورپ کو یوکرین کی سلامتی کیلئے دفاعی کوششیں بڑھانا ہوں گی۔ سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ اچھے نتائج تمام یورپی اقوام اور دوسرے لوگوں کی سلامتی کیلئے بھی ضروری ہیں۔ برطانوی...
اسلام ٹائمز: زیلنسکی کو اس بدلے ہوئے موسم میں وائٹ ہاؤس کے ایک کوچے، اوول آفس سے، جو کبھی ان کے لیے کوچہء جاناں سمجھا جاتا تھا، یوں نکالا گیا کہ ہماری سماعتوں سے ایک بار پھر ”ہمیں کیوں نکالا“ کی صدا ٹکرانے لگی۔ دیکھنے والوں نے پھر دیکھا کہ کس طرح امریکہ اور یوکرین کی محبت بھری داستان کا اختتام ایک المیے پر ہوا۔ تحریر: سید تنویر حیدر امریکہ جس کسی کو تخت پر بٹھاتا ہے وہ حقیقت میں اس کا بچھایا ہوا تخت نہیں بلکہ ایک ایسا تختہ ہوتا ہے جس کے نیچے ایک بڑا سا گڑھا کھدا ہوا ہوتا ہے اور امریکہ ضرورت پڑنے پر اس تختے کو کسی تخت نشیں کے نیچے سے اچانک کھینچ...
چین کی چودہویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس سے متعلق پریس کانفرنس 4 مارچ کو منعقد ہو گی بیجنگ : چین کی چودہویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس سے متعلق ایک پریس کانفرنس 4 مارچ کو دوپہر 12 بجے عظیم عوامی ہال میں منعقد ہو گی۔ این پی سی کے ترجمان اجلاس کے ایجنڈے اور این پی سی امور کے حوالے سے چینی اور غیر ملکی صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیں گے۔
بدقسمتی سے موجودہ ملکی حالات میں کوئی محفوظ نہیں، شاہد خاقان عباسی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز اکوڑہ خٹک (آئی پی ایس )عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کا دورہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مولانا حامد الحق اور ان کے والد مولانا سمیع الحق سے گہرے تعلقات تھے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی ہے جو ملکی حالات ہیں اس میں کوئی بھی محفوظ نہیں۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اگر ملک میں اتحاد کا مظاہرہ نہیں کریں گے تو دشمن ہم پر بھاری ہو گا۔واضح رہے کہ دو روز قبل نوشہرہ کے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد...
تہران: ایران کی پارلیمنٹ نے مہنگائی اور ایرانی ریال کی قدر میں مسلسل کمی کے تناظر میں وزیر خزانہ عبدالناصر ہمتی کے خلاف مواخذے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کے 273 ارکان میں سے 182 نے ہمتی کے خلاف ووٹ دیا۔ عبدالناصر ہمتی صدر مسعود پزشکیان کی کابینہ کا حصہ تھے جو 8 ماہ قبل تشکیل دی گئی تھی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بلیک مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت اب 9 لاکھ 20 ہزار ایرانی ریال تک جا پہنچی ہے جو 2024 کے وسط میں 6 لاکھ سے بھی کم تھی جو معاشی بحران کی شدت کو ظاہر کرتا ہے۔...
وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی اہم ملاقات طے ہو گئی۔ کل وزیراعظم شہباز ہاؤس میں اعلی سطح حکومتی اتحادی اجلاس بلایا جائے گا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان شریک ہونگے، وزیراعظم سے ملاقات کے لیے کل بلاول بھٹو بھی آسلام آباد پہنچیں گے۔بلاول بھٹو وزیراعظم ہاؤس میں اعلی سطح حکومتی اتحادی اجلاس میں شریک ہوں گے،اعلی سطح اجلاس میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آئیں گے، بلاول بھٹو حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے،پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت اہم معاملات زیر بحث آئیں گے۔
کراچی: شہر قائد میں ڈمپر اور ٹرالر کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، لیاقت آباد میں تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے ایک اور شخص کی جان چلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق، یہ حادثہ لیاقت آباد چار نمبر، ارم بیکری کے قریب پیش آیا، جہاں ایک موٹر سائیکل سوار ٹرالر کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق، جاں بحق ہونے والے شخص کی عمر تقریباً 55 سال بتائی جاتی ہے، تاہم اس کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔ لاش کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ٹرالر کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی، تاہم...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 مارچ 2025ء) غزہ سٹی سے ہفتہ یکم مارچ کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق غزہ پٹی کی 15 ماہ سے بھی زیادہ عرصے تک جاری رہنے والی جنگ میں اسرائیل اور حماس کے مابین طے پانے والا جو فائر بندی معاہدہ 19 جنوری سے نافذ العمل ہوا تھا، اس کے پہلے مرحلے کی مدت اب پوری ہو رہی ہے۔ جنگی فریقین نے آپس میں طے کیا تھا کہ اس مرحلے کی تکمیل سے پہلے آئندہ مرحلے کے بارے میں بات چیت اور لائحہ عمل طے کر لیا جائے گا، تاہم اب تک فریقین کے مابین اس حوالے سے ہونے والی بات چیت نامکمل اور بےنتیجہ ہی رہی ہے۔ حماس کی غزہ پر...
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے امدادی و ترقیاتی مقاصد کے لیے دیے جانے والے مالی وسائل روکے جانے سے دنیا کی صحت، سلامتی اور خوشحالی بری طرح متاثر ہو گی۔ یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ کا لڑکیوں کے ختنوں کی ظالمانہ رسم کیخلاف مہم تیز کرنے پر زور نیویارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا کے اس اقدام کے نتیجے میں بہت سے اہم امدادی پروگراموں پر زد پڑے گی۔ مالی وسائل کی غیرموجودگی میں ضروری امدادی کام، ترقیاقی مںصوبے، انسداد دہشتگردی کی کوششیں اور منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے اقدامات کو نقصان ہوگا۔ بحران شدت اختیار کر رہے ہیں سیکرٹری جنرل نے کہا کہ...
کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2025ء)دورانِ فلائٹ آسٹریلوی جوڑے کو کمبل میں لپٹی ہوئی لاش کے ساتھ بٹھانے پر ایئر لائن کا موقف سامنے آ گیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایئر لائن نے اس حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے اپنے عملے کا دفاع کیا ہے۔ایئر لائن کا کہنا تھا کہ عملے نے بر وقت، مناسب اور پیشہ ورانہ طریقہ کار اپنایا۔(جاری ہے) بیان میں ایئر لائن کا کہنا تھا کہ اس معاملے کا جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ دورانِ پرواز خاتون کی موت کے معاملے سے نمٹنے کا طریقہ کار تربیت اور صنعت کے معیاری پریکٹس کے عین مطابق تھا، جس کے تحت مسافروں کو دوسری نشستوں پر بٹھایا...
بھارت کے مشہور فلم ساز ایس ایس راجامولی پر ان کے قریبی دوست نے تشدد اور ہراساں کرنے کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے پولیس سے مدد کی اپیل کی ہے۔ ایس ایس راجامولی کے قریبی دوست سری نواز راؤ نے ’’ہراسانی‘‘ کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجامولی نے میری زندگی برباد کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور فلم ساز ایس ایس راجامولی اس وقت تنازعے میں گھر گئے ہیں جب ان کے ایک قریبی دوست سری نواس راؤ نے ان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے پولیس سے مدد کی اپیل کی ہے۔ سری نواس راؤ نے دعویٰ کیا کہ راجامولی کے رویے نے انہیں خودکشی تک کے خیالات پر مجبور کردیا ہے۔ سری نواس...
لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے جمعہ کے روز ادارہ نور حق میں امیر کراچی منعم ظفر خان و دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے بجلی کی قیمتیں کم، ناجائز ٹیکسز ختم اور عوام کو بجلی بلوں میں حقیقی ریلیف نہ دیا گیا تو جماعت اسلامی رمضان المبارک کے بعد ملک بھر میں زبردست احتجاجی تحریک شروع کرے گی۔ گورنر ہاؤسز، وزیر اعلی ہاؤسز کے گھیراؤ ہوں گے۔ سڑکوں پر بھی بیٹھیں گے اور لانگ مارچ بھی نکالیں گے۔ وزیر اعظم بتائیں کہ آئی پی پیز مافیاز کے نظر ثانی شدہ معاہدوں سے ہونے والے ایک ہزار ارب روپے کا فائدہ عوام کو کیوں نہیں پہنچایا...
آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔وزارت توانایی کے ذرائع کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 30 پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 50 پیسے فی لیٹر کم ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی ہے اور حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دارالعلوم حقانیہ، اکوڑہ خٹک میں ہونے والے دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دھماکے کے نتیجے میں جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)اسرائیل نے کہاہے کہ وہ ہفتے کے آخر میں شروع ہونے والے مقدس ماہِ رمضان کے دوران یروشلم کے قدیم شہر میں واقع مسجدِ اقصی کے احاطے میں حفاظت کی غرض سے پابندیاں نافذ کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مشرقی یروشلم میں واقع اسلام کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجدِ اقصی میں رمضان المبارک کے دوران لاکھوں فلسطینی نماز ادا کرنے کے لیے آتے ہیں۔(جاری ہے) یہ مقدس شہر کا ایک حصہ ہے جس پر اسرائیل نے قبضہ اور اس کا الحاق کر رکھا ہے۔اسرائیلی حکومت کے ترجمان ڈیوڈ مینسر نے صحافیوں کو ایک آن لائن بریفنگ میں بتایاکہ عوامی تحفظ کے لیے معمول کی پابندیاں اسی طرح نافذ...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جب اپوزیشن منقسم اور ایک دوسرے سے دست و گریباں ہو تو اس صورت حال میں ہیڈ لائنز بنانے کے لیے یا کانفرنس کو کامیاب دکھانے کے لیے اسی طرح کرنا پڑتا ہے جیسا اپوزیشن نے کیا۔نجی ٹی وی پروگرام میں پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے طلال چوہدی نے کہا کہ آپ نے جس ہوٹل میں بکنگ کرائی ہے اگر وہ آپ سے ایس او پیز کے مطابق پاسپورٹ یا شناختی کارڈ لانے کا کہتا ہے تو کیا آپ دینے کے بجائے دیوار پھلانگ کر ایس او پیز پر عمل کرنے سے انکار کر دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ...
آئی سی سی چیمئینز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونیوالی پاکستان ٹیم کے سینئیر کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کیلئے مشاورت تیز کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی میں سینئیر پلئیرز کی ناقص فارم کے باعث تبدیلیوں کی باز گشت سنائی دے رہی ہے تاہم کھلاڑیوں نے خود ہی اپنی پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے کچھ عرصے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کیلئے مشاورت شروع کردی ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلیٰ عہدیدار قومی ٹیم کی کارکردگی سے ناخوش ہیں اور نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں آرام کی غرض سے دستبردار ہوسکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: بابراعظم، شاہین سمیت کئی کھلاڑیوں کا مستقبل خطرے میں پڑگیا چیمپئینز ٹرافی...
لندن: برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں مسلسل تیسرے سال رمضان کی خصوصی روشنیاں لگائی گئی ہیں، جن کا افتتاح لندن کے میئر صادق خان نے کیا۔ اس طرح لندن مغربی دنیا کا پہلا شہر بن گیا ہے جہاں رمضان کے موقع پر روشنیوں کی تنصیب ایک روایت بن چکی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صادق خان نے کہا کہ رمضان لائٹس لگانے کی روایت لندن کی ثقافتی ہم آہنگی اور تنوع کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا"یہ ہمارے لیے باعث فخر ہے کہ ہم رمضان کی یہ خوبصورت روشنیاں لگا کر تمام مذاہب کے احترام اور تسلیم کرنے کا عزم ظاہر کر رہے ہیں"۔ انہوں نے اسلامو فوبیا کے خلاف بات کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ...
پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماورا حسین نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بالی ووڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ کی ریلیز سے پہلے بھارت میں 3 مزید فلمیں سائن کی تھیں، لیکن دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی کی وجہ سے انہیں ان تینوں فلموں سے دستبردار ہونا پڑا۔ ایک انٹرویو میں ماورا حسین نے بتایا کہ انہیں بھارت سے 3 پراجیکٹس کی پیشکش کی گئی تھی جس کے لیے وہ وہاں مستقل رہائش اختیار کرنے والی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کچھ فرنیچر بھی آرڈر کر لیا تھا تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی کشیدگی کی وجہ سے انہیں پاکستان واپس آنا پڑا۔ اداکارہ نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ شروع ہونے میں صرف 10 دن...

لیبیا کشتی حادثہ ‘ مزید 6متییں واپس پہنچ گئیں : 37زندہ بچ جانے والوں کی واپسی کیلئے کوششیں جاری ریاض پیرزادہ
اسلام آباد (این این آئی) لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس پہنچ گئیں۔ وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیر زادہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر میتیں وصول کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا افسوسناک واقعے پر لواحقین کے غم میں شریک ہیں۔ انہوں نے کہا 5 فروری کو پیش آنے والے سانحے نے ملک کے کئی خاندانوں کو سوگ میں ڈال دیا ہے۔ حکومت متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہرممکن سطح پر کھڑی ہے۔ تمام ضروری انتظامات کیے ہیں کہ متوفین کے جسد خاکی ان کے عزیزوں تک پہنچائے جا سکیں۔ باقی جاں بحق افراد کے جسد خاکی بھی جلد وطن واپس لائیں گے۔ اسی...
چیئرمین کے آئی آئی آر کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں اپنی قتل و غارت اور بنیادی آزایوں پر حملوں کو چھپانے کے لیے تعمیر و ترقی کے بے بنیاد دعوے کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز ( کے آئی آئی آر ) کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے کہا ہے کہ کشمیر کے بارے میں بھارتی بیانیہ عالمی قوانین اور اصول و ضوابط کے یکسر منافی ہے۔ذرائع کے مطابق الطاف حسین وانی نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے میں بنیادی حقوق اور آزادیاں مکمل طور پر سلب کر رکھی ہیں، علاقے میں اختلاف رائے کو طاقت کے بل پر دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، بلاجواز گرفتاریاں، جبری...
پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے بعد جارح مزاج بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما کے ساتھ دبئی میں ہونے والی ملاقات کا احوال سنا دیا۔ وسیم اکرم نے ایک نشریات میں بتایا کہ ان کی ابھیشیک شرما سے ملاقات دبئی میں ہوئی۔ وہ ابھیشیک کو نہیں پہچانے تو وہ نوجوان خود ان کے پاس آیا اور کہا ’میں ابھیشیک شرما ہوں‘۔ تو انہوں نے کہا وہی ابھیشیک شرما جس نے مار مار کے انگلینڈ کا دُنبہ بنایا۔ سابق کپتان نے مزید کہا کہ انہوں نے ابھیشیک کی بیٹنگ کی کچھ کلپس دیکھی ہیں، اس لڑکے کا مستقبل روشن ہے۔ انہوں نے ابھیشیک کو صرف ایک بات کہی کہ ابھی یہ شروعات...
ویب ڈیسک : ملک میں بارشیں اور برف باری کم ہونے کی وجہ سے موسم گرما مشکل ہونے کا امکان ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ موسم گرما میں پانی کی سطح کم ہونے سے سستی بجلی کی پیداوار کم ہوگی۔ نیپرا نے موسم گرما کے لیے پانی کی صورت حال پر واپڈا سے تفصیلات طلب کر لیں۔ نیپرا نے آئندہ سماعت میں واپڈا حکام کو طلب کر لیا، چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ملک میں اس بار بارشیں کم ہوئی ہیں، برفباری بھی کم ہوئی، تو ایسے میں موسم گرما کے لیے کیا تیاریاں کی گئی ہیں؟ ملک کی سب سےبڑی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی کو 1کروڑروپےکاجرمانہ عائد حکام نے بتایا کہ آئندہ موسم گرما میں...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بجلی کی سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کے لیے بجلی ایک ماہ کے لیے 2روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نیپرا میں سماعت آج ہو گی ، سی پی پی اے نے درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی ہے۔ بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔ درخواست کے مطابق جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔نیپرا سماعت کے بعد اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کے لیے نیپرا...
لیبیا کشتی حادثہ میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں اسلام آباد پہنچ گئیں۔ وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر میتیں وصول کیں۔ ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا تھا کہ اس افسوسناک موقع پر لواحقین کے غم میں شریک ہوں۔ 5 فروری کو پیش آنے والے سانحے نے ملک کے کئی خاندانوں کو سوگ میں ڈال دیا۔ حکومت متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن سطح پر کھڑی ہے۔ متوفین کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ مزید پڑھیں: لیبیا کشتی حادثہ: 63 مسافر پاکستانی تھے، 16 لاشیں برآمد، وزارت خارجہ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام ضروری انتظامات کیے ہیں کہ متوفین کے جسد خاکی ان عزیزوں تک...
استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود کشمیری آج بھی اپنے ناقابل تنسیخ حق سے مسلسل محروم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیری عوام طویل عرصے سے بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی کے لیے اپنی پرامن جدوجہد کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دورہ امریکہ کے اختتام پر لندن روانگی سے قبل نیویارک میں ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود کشمیری آج بھی اپنے ناقابل تنسیخ...
اسلام آباد: لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس پہنچ گئیں۔ وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر میتیں وصول کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افسوسناک واقعے پر لواحقین کے غم میں شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 فروری کو پیش آنے والے سانحے نے ملک کے کئی خاندانوں کو سوگ میں ڈال دیا ہے۔ حکومت متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہرممکن سطح پر کھڑی ہے۔ تمام ضروری انتظامات کیے ہیں کہ متوفین کے جسد خاکی ان کے عزیزوں تک پہنچائے جا سکیں۔ وزیر ہاؤسنگ نے کہا کہ باقی جاں بحق افراد کے جسد خاکی بھی جلد وطن...
لاہور: ریلویز پولیس ٹریننگ اسکول والٹن میں بھرتی کے لیے فزیکل امتحان میں شامل ہونے والے جعلساز کو اصل امیدوار سمیت گرفتار کرلیا۔ ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق ملزم خضر اصل امیدوار احسن اقبال کی جگہ کانسٹیبل کے فزیکل امتحان (دوڑ) میں شریک ہونے کے لیے ٹیسٹ سینٹر پہنچا، دوڑ مکمل ہونے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز عبدالرب چوہدری کی نگرانی میں کمیٹی نے جانچ پڑتال کی تو امیدوار جعلی نکلا۔ جعلی امیدوار خضر کے پاس اصل امیدوار کی رول نمبر سلپ اور شناختی کارڈ موجود تھا جو اس کے ظاہری حلیے سے مختلف نکلا۔ سپر وائزری کمیٹی کے اجمل، مطلوب، خضر اور زاہد نے اصل امیدوار احسن کو بھی موقع پر طلب کرکے گرفتار کرلیا۔ امیدوار...
اسلام آباد(صغیر چوہدری ) لیبیا میں کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6 پاکستانی شہریوں کی لاشیں وطن واپس پہنچ گئیں وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر میتیں وصول کیں میتیں صبح 7:30 بجے کے قریب وطن پہنچائی گئیں ۔ وطن لائی جانے والی میتوں میں مصور حسین، شعیب علی، عابد حسین، شعیب حسین، مصائب حسین کا تعلق کرم سے ہے۔ اورکزئی کے محمد علی شاہ کی میت بھی لائی گئی ۔ تمام 6 میتوں کو اسلام آباد سے انکے آبائی علاقوں میں منتقل کردیا گیا 5 فروری کو لیبیا سے سمندر کے راستے اٹلی جانے والی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا۔ حادثے میں 26 پاکستانی جاں بحق ہوگئے تھے۔...
استور میں خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی آزاد کشمیر و جی بی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھی بیوروکریسی گلگت بلتستان کے عوام کے جذبات اور احساسات سے کھیلنے کی بجائے ان کے مسائل حل کرے، نااہل حکمرانوں کو اس خطے کی حساسیت کا احساس نہیں ہے، اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی گلگت بلتستان ضلع استور کے زیر اہتمام لیڈر شپ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد السمیع نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھی بیوروکریسی گلگت بلتستان کے عوام کے جذبات اور احساسات سے کھیلنے کی بجائے ان کے مسائل حل کرے، نااہل حکمرانوں کو اس خطے کی...

صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کیلئے مخلص نہیں، ہماری تیاریاں مکمل ہونے پر قوانین بدل دیتی ہیں: الیکشن کمشن
اسلام آباد (وقائع نگار) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں فل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت سے پہلے چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ آئین کے آرٹیکل 140(A)(2) 219(d)اور الیکشنز ایکٹ کی دفعہ 219 کے تحت الیکشن کمشن وفاق اور صوبوں میں لوکل گورنمنٹس انتخابات کروانے کا پابند ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کوئی بھی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے کے لئے تیار نہیں ہوتی۔ جب بھی الیکشن کمشن اپنی تیاریاں مکمل کر لیتا ہے تو متعلقہ صوبائی حکومتیں قوانین میں ترامیم کر دیتی ہیں جس کی وجہ سے الیکشن کمشن کو تمام الیکشن کا عمل دوبارہ شروع کرنا پڑتا ہے۔ سماعت کے دوران...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت نئی کابینہ کے پہلے اجلاس میں اخراجات میں کمی کے اقدامات اور روس یوکرین تنازع پر توجہ مرکوز رکھی گئی، جبکہ کابینہ کی سطح پر کوئی عہدہ نہ رکھنے کے باوجود حکومتی افادیت کے محکمے کے شریک سربراہ ٹیک بلینائر ایلون مسک بھی شریک ہوئے۔ وفاقی حکومت کے حجم کو کم کرنے کے لیے حکومتی افادیت کے محکمے کی کوششوں کے درمیان منعقدہ صدر ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کے اس پہلے کابینہ اجلاس سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی حکومت سب سے اہم اقدامات میں سے ایک حکومتی افادیت کا محکمہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کا ایلون مسک کو 23 لاکھ وفاقی ملازمین کو فارغ کرنے کا...
ملتان کے علاقے بستی خدا داد کے رہائشی، 23 سالہ جہانزیب نے اب تک 50 سے زائد ریموٹ کنٹرول جہازوں اور ڈرونز کے ماڈلز تیار کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ وسائل کی کمی کے باعث جہانزیب ایروناٹیکل انجینیئرنگ کی تعلیم حاصل نہیں کرسکے۔ بچپن کا یہ شوق آج ایک بڑے جذبے میں بدل چکا ہے، جہانزیب کے یہ ماڈلز نہ صرف مقامی سطح پر لوگوں کی دلچسپی کا باعث بنے ہیں بلکہ پائلٹس کی تربیت کے لیے بھی استعمال ہورہے ہیں۔ وہ ایئرکرافٹس کی دنیا میں قدم رکھنے کا خواب دیکھتے ہیں، تاہم مالی مشکلات اور تعلیمی وسائل کی کمی ان کے لیے ایک بڑی رکاوٹ ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے...
سابق بھارتی کرکٹر اور یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے وسیم اکرم کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے ٹیم کی بہتری کے لیے کیمپس لگانے کا مشورہ دے دیا۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوگراج سنگھ کا وسیم اکرم کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وسیم اکرم جیسے بڑے کھلاڑی ایسی مضحکہ خیز باتیں کر رہے ہیں اور ان کے اطراف موجود لوگ ہنس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شعیب اختر جی اتنے بڑے کھلاڑی ہو کر آپ موازنہ کر رہے ہیں روہت شرما، ویرات کوہلی کے ساتھ۔ آپ بیٹھے کیا کر رہے ہیں، پیسے کما رہے ہیں۔ جائیے اور ان پلیئرز کا کیمپ لگائے۔ وہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آپ میں سے کون...
کراچی: کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جنید نقی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے نرخ فوری طور پر 26 روپے فی یونٹ کیے جائیں تاکہ صنعتوں کی بقا اور ملکی معیشت کو استحکام مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے زیادہ نرخ صنعتی پیداوار، روزگار کے مواقع اور کاروباری استحکام کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں، جس کے باعث پاکستان کی صنعتیں عالمی سطح پر مسابقتی حیثیت کھو رہی ہیں۔ جنید نقی نے کہا کہ حکومت فوری اقدامات کرے اور بجلی کی لاگت کو حقیقت پسندانہ سطح پر لائے۔ آئی پی پیز کے از سر نو معاہدوں سے حاصل ہونے والے فوائد کو براہ راست...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جنوبی کوریہ کو دھابیجی اکنامک زون میں صنعتیں لگانے کی پیشکش کر دی۔ یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں آج عوامی جمہوری کوریا کے سفیر مسٹر پارک کجون (Mr. Park Kijun) سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارتی روابط اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سندھ اور جنوبی کوریا کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ نے جنوبی کوریہ کو دھابیجی اسپیشل اکنامک زون میں صنعتیں لگانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہ زون غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مواقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کورین کمپنیوں کو سندھ میں ہائی ٹیک انڈسٹری،...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سستی توانائی کے حصول کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے ازبکستان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل، فارما سیوٹیکل کے شعبے میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے، ازبک سرمایہ کار اور تاجر سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ خطے کے ملک گوادر اور پورٹ قاسم بندرگاہ سے کاروباری سرگرمیاں کرسکتے ہیں، خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے علاقائی روابط کا فروغ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجربرادری دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، توانائی کے شعبے میں مختلف ملک سرمایہ...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے دورہ ازبکستان کے دوران دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان کن اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں، اس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان اور ازبکستان میں مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط وزیراعظم پاکستان کے دورہ کے دوران ازبکستان کی وزارت داخلی امور اور پاکستان کی وزارت داخلہ کے مابین تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ پاکستان اور ازبکستان کی وزارت دفاع کے مابین عسکری انٹیلیجنس کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ ہوا ہے۔...
بیجنگ: 2025 تائیوان ورک کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ بدھ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ حو نینگ نے کانفرنس میں شرکت کی اور تقریر کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تائیوان امور کے حوالے سے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کے اہم بیانات اور نئے دور میں پارٹی کی تائیوان کے مسئلے کو حل کرنے کی مجموعی حکمت عملی پر عمل درآمد کرتے ہوئے مادر وطن کی وحدت کے عظیم نصب العین کو غیر متزلزل طور پر آگے بڑھانا ہوگا۔ وانگ حو نینگ نے کہا کہ...
ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ آکسفورڈ یونین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان میں جمہوریت مضبوط نہیں، دیگر ممالک کو بھی جمہوریت سے متعلق چیلنجز کا سامنا ہے، پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ، پیپلزپارٹی کا میثاق جمہوریت میں اہم کردار تھا۔ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں اپوزیشن کو مصروف رکھا، قومی سیاست میں ضرورت پڑنے پر پیپلزپارٹی نے ہی ساتھ دیا ہے، ماضی میں احتساب کے نام...
ویب ڈیسک:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی نہیں ہو گی تو ملکی معیشت نہیں چلے گی۔ اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمیں میچ کیلئے پورا پاکستان بند کرنا پڑتا ہے، حکومت کو اتنا خوف ہے کہ آئین پر بات کے لیے ایک کانفرنس نہیں کرنے دے رہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے وینیو چنا تو کہا گیا یہاں کانفرنس نہیں ہو سکتی، دوسرا وینیو کرکٹ ٹیم سے 10کلو میٹر دور رکھا، وہاں بھی انتظامیہ پہنچ گئی کہ کانفرنس نہیں ہو سکتی، آئین کے معاملے پر کانفرنس کی جا رہی ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی...
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔ ترجمان پاکستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) کے مطابق گزشتہ رات سے مری میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ راولپنڈی اور میانوالی میں 9 ملی میٹر، اٹک 12 اور چکوال میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ سیالکوٹ میں 5، نارووال 4، منڈی بہاالدین اورگجرات میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ ترجمان کے مطابق جہلم، گجرانوالہ اور جوہرآباد میں 2 ملی میٹر جبکہ شیخوپورہ، لاہور اور حافظ آباد میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی۔ سرگودھا، بھکراور قصور میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارشوں کا سلسلہ 2 مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان...
سول سوسائٹی کے اراکین نے کہا کہ سنگھ کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی فورسز کالے قوانین ”پی ایس اے، یو اے پی اے“ کے تحت گرفتاریوں میں سرعت لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے کشمیریوں کو خوف و دہشت کا شکار کرنے کیلئے اپنی سرگرمیوں میں تیزی لائی ہے۔ ذرائع کے مطابق سول سوسائٹی کے ارکان نے بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سرگرمیاں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے حالیہ بیان کے برعکس ہے جس میں کہا گیا تھا کہ علاقے میں صورتحال قابو میں ہے۔ بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 3 فیصد کم ہونے کے باوجود پاکستان میں یکم مارچ سے پٹرول مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 4 روپے فی لیٹر اضافے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا تخمینہ بین الاقوامی نرخوں میں معمولی اضافے اور ڈالر کے مقابلے میں شرح تبادلہ میں کمی کی وجہ سے لگایا گیا ہے، بینچ مارک برینٹ کی قیمتیں عام طور پر گزشتہ 10 دنوں کے دوران مستحکم رہی ہیں۔ایکس ڈپو پیٹرول کی قیمت اس وقت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل...
بالی ووڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی طلاق کی افواہیں بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ 37 سال کی شادی کے بعد گووندا اور سنیتا آہوجا نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ اگرچہ جوڑے نے کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا ہے تاہم یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ گووندا کے ایک مراٹھی اداکارہ کے ساتھ مبینہ تعلق نے ان کی علیحدگی میں کردار ادا کیا ہے۔ A post common by VeryFilmi (@veryfilmi) یاد رہے کہ بالی ووڈ کے اس جوڑے کے کشیدہ تعلقات کے بارے میں افواہیں کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر سنیتا آہوجا کے چند انٹرویوز کی وجہ سے گردش کر رہی ہیں تاہم...
پاکستان میں جاری چیمپیئنز ٹرافی کی کوریج کے لیے آئے معروف بھارتی صحافی وکرانت گپتا جہاں لاہور کے کھانوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں وہیں انہیں اس تاریخی شہر میں کم از کم 2 بھارتی شہروں کی جھلک بھی نظر آتی ہے۔ جیو ٹی وی کے ’پروگرام ہنسنا منع ہے‘ میں سابق پاکستانی کرکٹر راشد لطیف، احمد شہزاد اور محمد عامر کے ہمراہ شرکت کرتے ہوئے وکرانت گپتا نے لاہوریوں کی مہمان نوازی اور اچھے کھانوں کے ضمن میں بتایا کہ وہ 4 گھنٹوں میں 2 مرتبہ کھانے کھا چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:اگر مگر کا کھیل ختم، نیوزی لینڈ کی جیت کے ساتھ پاکستان کا چیمپیئنز ٹرافی میں سفر تمام ’ابھی مجھ سے دوبارہ کسی نے پوچھا کچھ کھاؤ...
پاک سوزوکی موٹرز نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے پاکستان میں اپنی آلٹو اور راوی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ سوزوکی کی Alto VXR MT ماڈل کی گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 28 لاکھ 27 ہزار روپے ہوگی۔ اس طرح Alto VXR AGS اور VXL AGS کی نئی قیمتیں بالترتیب 29 لاکھ 89 ہزار اور 31 لاکھ 40 ہزار ہوں گی۔ اسی طرح سوزوکی کی راوی کی قیمتوں میں ایک لاکھ روپے کے اضافے کے بعد نئی قیمت 19 لاکھ 56 ہزار مقرر کردی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ودہولڈنگ ٹیکس کے ساتھ سوزوکی آلٹو کی نئی قیمت کیا ہوگی؟ پاک سوزوکی کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی...
فائل فوٹو اقوام متحدہ میں پاکستان کے متبادل مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہو۔انہوں نے یہ بات مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر سلامتی کونسل کی بریفنگ میں کہی۔اس موقع پر انہوں نے غزہ میں مکمل اور فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں پائیدار امن کے قیام کو ترجیح دے۔عاصم افتخار نے مزید کہا کہ انسانی امداد کو ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا، مشرق وسطیٰ میں بدامنی کی جڑ اسرائیل کا غیر قانونی قبضہ ہے۔
ایپل کی جانب سے امریکا میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی جائے گی اور جس کے بعد 20 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہونے کی توقع ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایپل امریکا میں آئندہ چار سالوں میں 500 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اور اس اس اقدام سے 20 ہزار ملازمتیں پیدا ہونے کی توقع ہے، ایپل کی جانب سے اب تک کی یہ سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوگی۔ یہ اعلان ایپل کے سی ای او ٹم کک اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی میٹنگ کے بعد کیا گیا ہے جو امریکی کمپنیوں پر اپنی پیداوار کو واپس لانے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ٹرمپ نے چینی درآمدات پر 10 فیصد ٹیکس...
پی ڈی پی رکن اسمبلی نے نوجوانوں میں نشے کی زیادتی کے بڑھتے ہوئے مسئلے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے سماج میں ایک سنگین مسئلے کا رخ اختیار کر گیا ہے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر اور رکن اسمبلی وحید الرحمن پرہ نے کہا کہ ان کی پارٹی نئی تشکیل شدہ جموں و کشمیر اسمبلی میں روزگار، منشیات پر کنٹرول اور اراضی حقوق پر تین اہم بل پیش کرے گی۔ انہوں نے نیشنل کانفرنس سمیت تمام پارٹیوں سے ان بلوں کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔ پی ڈی پی رکن اسمبلی نے سرینگر میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم پارٹی صدر محبوبہ مفتی کی ہدایت پر اسمبلی میں تین بڑی بلیں پیش کرنے والے ہیں جو...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پی ٹی آئی قیادت پر طنز کے تیر چلادیے، کہا کہ امریکا کی منتیں کی جارہی ہیں کہ مائی باپ ہمیں بچاؤ۔نارووال میں گفتگو کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ آج جو جیلوں میں ہیں ،ان کی چیخیں نکل رہی ہیں، وہ امریکا کے پیروں میں پڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے امریکا میں تعلیم حاصل کی، ماضی میں جیلیں کاٹیں، کبھی امریکی کانگریس مین کے منتیں ترلے نہیں کیے بلکہ جھوٹے کیسز سے بری ہوکر باہر آئے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آج جو جیل میں ہیں ہمیں ان کی چیخیں سنائی دے رہی ہیں، امریکا جا کر کانگریس مین کی منتیں کی جارہی ہیں کہ مائی باپ ہمیں بچاؤ۔
اٹک(نیوز ڈیسک)موٹروے ایم ون غازی انٹرچینج پر تیز رفتار بس سلپ ہو کر نیچےجا گری،حادثے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو حکام کےمطابق حادثے میں 10 سالہ بچی سمیت 3 افراد جاں بحق 9 شدید زخمی ہوئے ہیں،اطلاع ملنےپر 3 ایمبولینسز جائےحادثہ پر پہنچ گئی،لاشوں اورزخمیوں کو تحصیل اسپتال حسن ابدال منتقل کردیا گیا۔ موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔