تین سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتا رہا، سیاسی مسائل کے حل کیلئے بات چیت ہونی چاہیے، عمران خان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ 3 سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتے رہے، بات چیت سیاسی مسائل کے حل اور جمہوریت کے لیے ہونی چاہیے۔
یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان سے میری اور ظہیر عباس چوہدری کی ملاقات ہوئی ہے، 15 سے 20 منٹ کا وقت دیا گیا، کے پی کے میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرنے سے متعلق بھی بانی پی ٹی آئی سے بات ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بتایا کہ سیلاب کے باعث جلسوں کی تیاریوں میں کچھ تاخیر ہے لیکن تیاریاں جاری ہیں، بانی پی ٹی آئی نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ بھائیوں پر دلی رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے، پارٹی قائدین کو اور کارکنوں کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لیے ہدایت دی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے افغانستان کے علاقے کنڑ میں زلزلے سے جانی نقصان پر دلی رنج اور افسوس کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی کو پبلک اکاونٹس کمیٹیوں سے استعفوں سے متعلق اگاہ کیا، پانی پی ٹی ائی کو آج پارلیمنٹ کے باہر اسمبلی لگانے سے متعلق بھی آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں سے متعلق فیصلے کو بانی پی ٹی آئی نے سراہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا فیصلہ یہی ہے کہ ہم قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک ہے، وہ ہشاس بشاش تھے، بانی نے الیکشن میں بائیکاٹ کے پارٹی فیصلے کو سراہا ہے، بانی کو بتایا ہے کہ پارٹی نے متفقہ طور پر ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، بانی نے کہا یہی ہمارا فیصلہ ہونا چاہیے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی کو بتایا قائمہ کمیٹیوں سے تمام ارکان اسمبلی نے استعفی دیا ہے، بانی نے کہا کہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے والے گاڑیاں، ڈرائیور اور چابیاں بھی واپس کریں، بانی نے کہا ہے ہمارا فیصلہ اٹل ہے استعفے واپس نہیں لینگے۔انہوں نے کہا کہ بانی نے پاکستان سے افغان شہریوں کی واپسی پر تحفظات کا اظہار کیا، بانی نے پارٹی کو سیلاب زدگان کی بھرپور مدد کی ہدایت کی، بانی نے ستمبر میں جلسے پر علی امین گنڈا پور کو ذمہ داری دی ہے وہ جب چاہیں جلسہ کریں، بانی نے کہا جلسہ ستمبر میں ہی ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا موسمیاتی تبدیلوں سے نمٹنے کیلئے 1 بلین ٹری سونامی کا منصوبہ ہمارا تھا، ڈیم بنانے کی ضرورت تو ہے لیکن اتفاق رائے کی ضرورت ہے، نہریں اتفاق رائے سے نہ بنانے کا فیصلہ ہوا تھا، پاکستان میں ڈیمز بننے چاہییں لیکن اس کے لئے اتفاق رائے ضروری ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کل اور پرسوں اسمبلی میں میری تقریر کو بانی نے سراہا ہے، بانی نے کہا تین سال تک وہ ڈائیلاگ کی کوشش کرتے رہے، بانی نے کہا بات چیت سیاسی مسائل کے حل اور جمہوریت کے لیے ہونی چاہیئے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی نے کہا استعفوں کے علاوہ ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں رہا، بلین ٹری سونامی منصوبے میں اگر شفافیت نہیں تھی، اس کو بھی دیکھنا چاہیئے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا ہے ڈیل نہیں، قانونی طریقے سے رہائی ہوگی، ہماری پارٹی میں کوئی تقسیم نہیں ہے، جب تک عمر ایوب اور شبلی فراز کا اسٹے آرڈر ہے تب تک ہمارے لیڈر وہی ہیں، لوگ غلط خبریں پھیلاتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی صحت بلکل ٹھیک ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری جو آخری کمیٹی بنی وہ حکومت کے ساتھ ہی بیٹھی تھی، لہذا سیاسی لوگوں سے بات چیت سے انکار کا سوال ہی نہیں، اسمبلی کے باہر اسمبلی لگانے کا تعلق اسمبلی میں ہماری آواز دبانے سے ہے، ہماری فی الوقت کسی سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی۔ان کا کہنا تھا کہ شیر افضل کی واپسی کی کبھی کوئی بازگشت نہیں رہی، بانی نے کلیئر کہا ہے، شیر افضل مروت پارٹی کا حصہ نہیں، بانی سے جب جب ملاقات ہوتی ہے مشاورت ہوتی ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کی تیسری نشست کے بعد 26 ویں ترمیم کا معاملہ اٹھا، حکومت کمیٹی کی کوئی سنجیدگی نظر نہیں آرہی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربانی پی ٹی آئی کی ڈائریکشن ہے، استعفے واپس نہیں لیں گے، بیرسٹر گوہر کا اعلان بانی پی ٹی آئی کی ڈائریکشن ہے، استعفے واپس نہیں لیں گے، بیرسٹر گوہر کا اعلان تم لوگ بس غلاموں کی طرح سوچتے ہو،علی امین گنڈاپور جرمن سفیر کی ملاقات کا پیغام دینے والے اپنے ترجمان پر برس پڑے ایف بی آر کی جانب سے بحریہ ٹاون کے شاپنگ مال کی نیلامی کا حکم واپس، عدالت نے کیس نمٹادیا سیلاب متاثرہ علاقوں میں مواصلات کا نظام اور بجلی فوری بحال کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت وی لاگ میں غیر مناسب ریمارکس پر پی ٹی وی کے اینکر پرسن رضی دادا معطل،نوٹیفکیشن سب نیوز پر کالا باغ کی تعمیر سے متعلق علی امین کا بیان پارٹی پالیسی نہیں،اسد قیصر نے مخالفت کردی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیاسی مسائل کے حل بانی پی ٹی آئی کی ان کا کہنا تھا کہ ڈائیلاگ کی کوشش انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بانی نے کہا کمیٹیوں سے کہ بانی نے بات چیت سب نیوز کہا ہے سال تک کے لیے

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔  آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔

لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے

دونوں قائدین نے  مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری