یوکرین کے لیے نیٹو طرز کی سکیورٹی ضمانتیں زیر بحث ہیں، مارک رُٹے
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 اگست 2025ء) واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے بعد رُٹے نے امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو بتایا کہ امریکہ نے یوکرین کے لیے سکیورٹی ضمانتوں کے تصور میں شرکت کے لیے اپنی رضامندی کا اشارہ دیا ہے، جس میں آرٹیکل پانچ جیسی ضمانتوں پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا، ‘‘یہاں جس چیز پر ہم بحث کر رہے ہیں، وہ نیٹو کی رکنیت نہیں ہے۔ ہم یوکرین کے لیے آرٹیکل پانچ قسم کی سکیورٹی ضمانتوں پر بات کر رہے ہیں۔‘‘
نیٹو کے سربراہ نے مزید کہا، ’’اور ان میں کیا کیا شامل ہو گا، اس پر اب مزید خاص طور پر بات چیت کی جائے گی۔
(جاری ہے)
‘‘
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ زمینی فوج کی تعیناتی کے حوالے سے واشنگٹن میں کوئی بات نہیں ہوئی، ساتھ ہی انہوں نے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کو ایک کامیابی قرار دیا۔
زیلنسکی نے نیٹو معاہدے کے آرٹیکل پانچ کی بنیاد پر مغرب سے امداد کی ضمانتیں طلب کی ہیں اور سربراہی اجلاس سے قبل کہا تھا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے نیٹو طرز کی سکیورٹی ضمانتیں ضروری ہیں۔
مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے معاہدے میں آرٹیکل پانچ باہمی دفاع سے متعلق شق ہے، جس کے تحت نیٹو کے کسی رکن ملک پر حملے کا دفاع تمام نیٹو ممالک کریں گے۔ یوکرین کے لیے نیٹو طرز کی سکیورٹی ضمانتیں زیر بحث ہیں، رُٹے
واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے بعد رُٹے نے امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو بتایا کہ امریکہ نے یوکرین کے لیے سکیورٹی ضمانتوں کے تصور میں شرکت کے لیے اپنی رضامندی کا اشارہ دیا ہے، جس میں آرٹیکل پانچ جیسی ضمانتوں پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا، ‘‘یہاں جس چیز پر ہم بحث کر رہے ہیں، وہ نیٹو کی رکنیت نہیں ہے۔ ہم یوکرین کے لیے آرٹیکل پانچ قسم کی سکیورٹی ضمانتوں پر بات کر رہے ہیں۔‘‘
نیٹو کے سربراہ نے مزید کہا، ’’اور ان میں کیا کیا شامل ہو گا، اس پر اب مزید خاص طور پر بات چیت کی جائے گی۔‘‘
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ زمینی فوج کی تعیناتی کے حوالے سے واشنگٹن میں کوئی بات نہیں ہوئی، ساتھ ہی انہوں نے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کو ایک کامیابی قرار دیا۔
زیلنسکی نے نیٹو معاہدے کے آرٹیکل پانچ کی بنیاد پر مغرب سے امداد کی ضمانتیں طلب کی ہیں اور سربراہی اجلاس سے قبل کہا تھا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے نیٹو طرز کی سکیورٹی ضمانتیں ضروری ہیں۔
مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے معاہدے میں آرٹیکل پانچ باہمی دفاع سے متعلق شق ہے، جس کے تحت نیٹو کے کسی رکن ملک پر حملے کا دفاع تمام نیٹو ممالک کریں گے۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سکیورٹی ضمانتوں میں آرٹیکل پانچ یوکرین کے لیے واشنگٹن میں ضمانتوں پر کر رہے ہیں انہوں نے نیٹو کے پر بات
پڑھیں:
فلسطینی مجاہدین کا غزہ سے مقبوضہ شہر اشدود پر میزائل حملہ
صہیونی حکومت کے چینل 12 ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ دفاعی نظام نے غزہ سے داغے گئے پانچ میں سے چار میزائلوں کو روک لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی حکومت کے چینل 13 نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی سے اشدود کی طرف پانچ میزائل فائر کیے گئے ہیں۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی سے شمال میں مقبوضہ شہر اشدود کی طرف متعدد میزائل داغے گئے۔ صہیونی حکومت کے چینل 12 ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ دفاعی نظام نے غزہ سے داغے گئے پانچ میں سے چار میزائلوں کو روک لیا ہے۔ نیٹ ورک نے اطلاع دی کہ اشدود کے آسمان پر خوفناک دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئیں۔