مشہور بھارتی اداکارہ کینسر میں مبتلا ہوکر انتقال کرگئیں
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
مشہور ہندی اور مراٹھی ٹی وی اداکارہ پریا مراٹھے کینسر سے طویل جدوجہد کے بعد 31 اگست کو 38 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ وہ ممبئی کے میرا روڈ پر واقع اپنے گھر میں صبح 4 بجے دنیا سے رخصت ہوئیں۔ آنجہانی اداکارہ اپنے شوہر اور ساتھی اداکار شانتا نو موگھے کے ساتھ رہتی تھیں، جو مراٹھی ڈرامہ سوراجیارکشک سنبھاجی میں چھترپتی شیواجی کا کردار ادا کرنے کے لیے مشہور ہیں۔
یہ بھی پڑھیے ’اے اللہ! شکریہ مجھے اپنے در پر بلانے کا‘، کینسر کی شکار بھارتی اداکارہ حنا خان کا عمرہ، تصاویر وائرل
پریا نے 2005 میں زی مراٹھی کے ڈرامہ یا سُکھانو یا سے اداکاری کا آغاز کیا۔ 2008 میں مراٹھی ناول شالہ پر مبنی فلم ’ہم نے جینا سیکھ لیا‘ سے انہوں نے فلمی ڈیبیو کیا۔ اسی سال انہوں نے ہندی ٹی وی میں قدم رکھتے ہوئے ایکتا کپور کی مشہور سیریل ’قسم سے‘ میں کام کیا۔
پریا کو سب سے زیادہ شہرت زی ٹی وی کے مقبول ڈرامہ ’پوتر رشتہ‘ سے ملی، جس میں انہوں نے ورشا دیسپانڈے اور جھمری بالان سنگھ کے کردار ادا کیے۔ یہ ڈرامہ سشانت سنگھ راجپوت اور انکیتا لوکھنڈے کی اداکاری سے بھرپور تھا اور 5 سال تک کامیابی سے نشر ہوتا رہا۔
یہ بھی پڑھیے بھارتی اداکارہ پونم پانڈے 32 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں، وجہ کیا بنی؟
انہوں نے اس کے بعد بھی کئی مشہور ڈراموں جیسے ’اترن‘، ’بڑے اچھے لگتے ہیں‘ اور ’ساتھ نبھانا ساتھی‘ا میں اہم کردار ادا کیے۔ 2010 میں وہ کامیڈی شو کامیڈی سرکس کے سوپر اسٹارز میں بھی نظر آئیں۔
ان کی ساتھی اداکارہ اوشا نڈکرنی نے پریا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور بتایا کہ پریا نے حال ہی میں گھر خریدا تھا۔ ان کے بچے نہیں تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارتی اداکارہ پریا مراٹھے کینسر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارتی اداکارہ پریا مراٹھے کینسر بھارتی اداکارہ انہوں نے
پڑھیں:
’صحتیابی کے مرحلے میں ہوں، ہر دن بہتر محسوس کر رہا ہوں‘، شریاس آئیر کا اسپتال سے پہلا پیغام
بھارتی نائب کپتان شریاس آئیر آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں پسلی کی انجری اور تلی پر زخم لگنے کے باعث سڈنی کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
چند روز آئی سی یو میں رہنے کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اب صحتیابی کے عمل میں ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہو رہے ہیں۔
pic.twitter.com/pgE6TKLbg7
— Shreyas Iyer (@ShreyasIyer15) October 30, 2025
آئیر نے مداحوں کی نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں صحتیابی کے مرحلے میں ہوں اور ہر دن بہتر محسوس کر رہا ہوں، آپ سب کی دعائیں اور محبت میرے لیے بہت معنی رکھتی ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹر شریاس آئیر خطرناک چوٹ کے باعث آئی سی یو میں داخل
کرکٹ بورڈ کے مطابق آئیر کو سرجری کی ضرورت نہیں پڑی اور وہ جلد ہی وطن واپس آئیں گے جب ڈاکٹر انہیں سفر کے قابل قرار دیں گے۔
وہ ممکنہ طور پر 6 سے 8 ہفتے کے لیے کرکٹ سے دور رہیں گے اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ البتہ ان کی تیزی سے صحتیابی نے ڈاکٹروں کو حیران کر دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Shreyas Iyer آسٹریلیا بھارتی بلے باز زخمی شریاس آئیر صحت مندی