شارجہ(سپورٹس ڈیسک)تین ملکی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے کر سیریز میں فاتحانہ آغاز کردیا۔

شارجہ کے تاریخی میدان میں کھیلے گئے 3 ملکی ٹی 20 سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مد مقامل آئیں۔ جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان سلمان علی آغا کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی 19.

5 اوورز میں 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی بیٹنگ
پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا تاہم ابتدائی اوورز میں ہی پاکستان کو پہلا نقصان صاحبزادہ فرحان کی صورت میں ہوا جو 10 گیندوں پر 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد صائم ایوب اور فخر زمان نے اننگز کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن صائم ایوب 14 اور فخر زمان 20 رنز بنا سکے جبکہ حسن نواز بھی صرف 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے اور پاکستان کا اسکور 11ویں اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 83 ہوگیا۔

اس موقع پر کپتان سلمان علی آغا اور آل راؤنڈر محمد نواز نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 28 گیندوں پر 53 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ محمد نواز 11 گیندوں پر 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ایک طرف سے وکٹیں گرتی رہیں تو دوسری طرف سے کپتان سلمان علی آغا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر ناقابل شکست 53 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 3 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

محمد حارث اور فہیم اشرف نے بھی سلمان علی آغا کا بھرپور ساتھ دیا اور دونوں نے بالترتیب 15، 14 رنز بنائے۔

سلمان علی آغا کی شاندار اننگز کی بدولت پاکستان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 182 رنز کرنے میں کامیاب رہی اور افغانستان کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا۔

افغانستان کی جانب سے فرید احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں تاہم وہ سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے اور 47 رنز دے بیٹھے جبکہ راشد خان، مجیب الرحمان، محمد نبی اور عظمت اللہ عمرزئی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

افغانستان کی بیٹنگ
پاکستان کی جانب سے دیے گئے 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کے ابتدائی بیٹرز نے اعتماد سے بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر اسکور 93 تک پہنچادیا، لیکن پھر 5 وکٹیں صرف 4 رنز کے اضافے سے گر گئیں۔

اس موقع پر راشد خان نے 39 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ رحمان اللہ گرباز 38 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ صدیق اللہ اتل 23، درویش رسولی 21، ابراہیم زادران 9، مجیب الرحمان 4، محمد نبی 3 اور فرید احمد اور فضل حق فاروقی ایک، ایک رن کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے جبکہ کریم جنت اور عظمت اللہ عمرزئی بغیر کھاتا کھولے پولین لوٹے۔

افغانستان کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہونے میں بھی ناکام رہے۔ یوں افغان ٹیم پورے 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 143 رنز بنا کر ہمت ہار گئی، اس طرح پاکستان نے یہ میچ 39 رنز سے جیت کر سیریز میں اپنی فتح حاصل کرلی۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حارث نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے31 رنز کے عوض 4 وکٹیں اپنے نام کیں جب کہ شاہین شاہ آفریدی، صفیان مقیم اور محمد نواز 2،2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

میچ کا ٹاس
شارجہ میں ہونے والے میچ کا ٹاس پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے جیت کر پہلے خود بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے بعد کپتان قومی ٹیم سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ یہ پچ تھوڑی مختلف لگ رہی ہے، 3 ملکی سیریز سے ایشیا کپ میں مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تیاری اچھی ہے، موجودہ پاکستانی ٹیم کے بارے میں سابق کھلاڑیوں کے خیالات سے انہیں اور ٹیم کو فرق نہیں پڑتا، ہم نے گزشتہ 3 سیریز میں بہترین کھیل پیش کیا ہے، اس سیریز میں بھی اپنا بہترین دینے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب افغان کپتان راشد خان نے اس موقع پر کہا ہے کہ کئی ماہ سے ٹی 20 ٹورنامنٹس کھیلنے کا موقع نہیں ملا مگر اچھا پرفارم کریں گے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون
قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں صاحب زادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان اور حسن نواز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ محمد نواز، محمد حارث، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور صفیان مقیم کو فائنل الیون میں جگہ دی گئی ہے۔

افغانستان کی پلیئنگ الیون
افغانستان ٹیم کی قیادت راشد خان کررہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، صدیق اللہ اتل، درویش رسولی، کریم جنت، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی اور فرید احمد شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والی اس 3 ملکی سیریز کا پہلا میچ دیکھنے کے لیے شائقین بڑی تعداد میں اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔ اس بار افغان شائقین کی تعداد پاکستانی فینز سے زیادہ دیکھی جا رہی ہے جبکہ بھارتی شائقین بھی افغان ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے پہنچ گئے ہیں۔

انتظامیہ نے پاک افغان شائقین کے لیے الگ الگ اسٹینڈز، پویلینز اور راستے مختص کر دیے ہیں، یہاں تک کہ ٹکٹس کے رنگ بھی مختلف رکھے گئے ہیں، پاکستانی شائقین کے لیے ہرا اور افغان شائقین کے لیے نیلا رنگ مختص کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سہ ملکی سیریز میں تینوں ٹیمیں ایک دوسرے سے 2، 2 میچز کھیلیں گی اور 7 ستمبر کو سیریز کا فائنل کھیلا جائے گا۔

Post Views: 3

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کپتان سلمان علی سلمان علی آغا افغانستان کی پاکستان کی کی جانب سے کرتے ہوئے اوورز میں صائم ایوب گیندوں پر محمد نواز کے لیے

پڑھیں:

سابق کرکٹر اظہر الدین بھارتی ریاست تلنگانہ کی کابینہ کے پہلے مسلم وزیر بن گئے

بھارت کے عالمی شہرت یافتہ سابق کرکٹر، کپتان اور بلے باز محمد اظہر الدین نے اپنی نئی اننگ کا شاندار آغاز کردیا۔

مایہ ناز بیٹر محمد اظہرالدین نے جہاں کھیل کے میدان میں چھکوں اور چوکوں کی برسات جاری رکھی تھیں وہیں سیاست کے میدان میں بھی بڑوں بڑوں کے چھکے چھڑا دیئے۔

محمد اظہر الدین کی سیاسی وابستگی کانگریس کے ساتھ ہیں جس کے ٹکٹ پر وہ ریاستی اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوئے۔

اظہر الدین نے جس طرح کرکٹ کے مداحوں کو کبھی مایوس نہیں کیا اسی طرح حلقے کے عوام کی امنگوں پر بھی اترے۔

یہی وجہ ہے کہ کانگریس نے محمد اظہر الدین کو ریاست تلنگانہ کی کابینہ میں بھی اہم ذمہ داری سونپ دی۔ انھوں نے وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

اظہرالدین نے اللہ کے نام پر حلف اٹھایا اور تقریب کے اختتام پر جے تلنگانہ اور جے ہند کے نعرے لگائے۔

ان کے بیٹے اسد الدین اظہر جو حال ہی میں تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری مقرر ہوئے ہیں بھی تقریب میں شریک تھے۔

اظہرالدین کو اقلیتی امور کا قلمدان دیا جانے کا امکان ہے۔ وہ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی کی کابینہ میں شامل ہونے والے پہلے مسلمان وزیر ہیں۔

ذرائع کے مطابق اظہرالدین کو اقلیتی بہبود کا قلمدان دیا جانے کا امکان ہے۔

اظہرالدین کی کابینہ میں شمولیت پر بی جے پی نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

تلنگانہ میں بی جے پی کے صدر رام چندر راؤ نے اسے انتخابی خوشامدانہ سیاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ جوبلی ہلز کے مسلم ووٹروں کو راغب کرنے کے لیے کیا گا جہاں ضمنی الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔

بی جے پی نے اس معاملے پر چیف الیکشن آفیسر کو باضابطہ شکایت بھی درج کرائی ہے۔

تاہم اظہرالدین نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میری تقرری کا ضمنی انتخاب سے کوئی تعلق نہیں۔ مجھے کسی کو بھی اپنے حب الوطنی کے ثبوت دینے کی ضرورت نہیں۔

اظہرالدین کا کرکٹ سے سیاست تک سفر

محمد اظہرالدین 8 فروری 1963 کو حیدرآباد میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے 99 ٹیسٹ میچوں میں 6,215 رنز بنائے اور 22 سنچریاں اسکور کیں جبکہ 334 ون ڈے میچوں میں 9,378 رنز ان کے نام ہیں۔

اظہر الدین 90 کی دہائی میں بھارت کے سب سے کامیاب کپتانوں میں شمار کیے جاتے تھے تاہم 2000 میں میچ فکسنگ اسکینڈل کے باعث ان پر تاحیات پابندی لگا دی گئی۔

بعد ازاں آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے 2012 میں اس فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔

تاہم وہ 2009 میں سیاست میں قدم رکھ چکے تھے اور ریاست اتر پردیش کے شہر مراد آباد سے کانگریس کے ٹکٹ پر رکنِ پارلیمان منتخب ہوئے۔

2023 میں انہوں نے جوبلی ہلز سے اسمبلی الیکشن لڑا مگر کامیاب نہ ہو سکے۔ بعد ازاں انہیں گورنر کوٹے کے تحت تلنگانہ کی قانون ساز کونسل کا رکن نامزد کیا گیا۔

اظہرالدین اس وقت تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ورکنگ پریزیڈنٹ کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جب آپ رنز بناتے ہیں تو جیت کا یقین ہوتا ہے، بابر اعظم اور سلمان علی آغا کی دلچسپ گفتگو
  • وفاقی وزیرداخلہ اور گورنر پنجاب کی ملاقات، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات،سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • چیئر مین پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی پر قومی ٹیم کیلئے اہم پیغام
  • جنوبی افریقہ کو شکست,تیسراT-20،پاکستان نے سیریز 2-1سے جیت لی
  • پاکستان نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
  • سابق کرکٹر اظہر الدین بھارتی ریاست تلنگانہ کی کابینہ کے پہلے مسلم وزیر بن گئے
  • ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر پابندی کے متنازع فیصلے کی تحقیقات کا آغاز
  • پاکستان اور افغانستان کا جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق
  • افغانستان سے مذاکرات پر اعتماد میں نہیں لیا گیا 10 رکنی کابینہ کو حتمی شکل دے دی: سہیل آفریدی