روس میں بھارتی سفیر ونے کمارنے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ بھارت کو اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے جہاں سے بھی سستا تیل دستیاب ہوگا، وہ وہیں سے خریدے گا — چاہے دنیا کچھ بھی کہے۔
روسی میڈیا کو انٹرویو میںبھارتی سفیر کا کہنا تھا کہ بھارت کی اولین ترجیح اپنی عوام کے لیے سستی اور پائیدار توانائی کا بندوبست کرنا ہے اور اس مقصد کے لیے بھارت کسی ایک ملک یا بلاک کا پابند نہیں۔
امریکی پالیسی پر تنقید
سفیر ونے کمار نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر لگائے جانے والے اضافی ٹیرف (محصولات) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ غیر معقول، غیر منصفانہ اور بلاجواز ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صرف بھارت ہی نہیں، بلکہ امریکا اور یورپ کے کئی ممالک بھی روس کے ساتھ تجارتی روابط رکھے ہوئے ہیں تو پھر بھارت پر تنقید کیوں؟
روس کے ساتھ تعلقات پر زور
ونے کمار نے بھارت اور روس کے درمیان مضبوط تجارتی تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی تجارت دو طرفہ اعتماد اور باہمی مفادات پر مبنی ہے، اور بھارتی حکومت آئندہ بھی اپنے قومی مفادات کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی رہے گی۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا کی جانب سے بھارت پر 50 فیصد ٹیرف نافذ ہونے میں صرف دو دن باقی ہیں — جس سے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

65 ء کی جنگ کا پندرہواں روز‘ سیالکوٹ سیکٹر میں دشمن کا حملہ ناکام، بھارتی فوج کو بھاری نقصان 

لاہور(این این آئی) 15 ستمبر 1965 کو جنگ کے پندرہویں روز پاک فوج نے سیالکوٹ سیکٹر میں بھارتی افواج کے ایک اور بڑے حملے کو پسپا کرتے ہوئے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔بھارت کی ایک کور نے بدیانہ، چونڈا اور ظفر وال کی پوزیشنز پر قبضہ کرنے کا منصوبہ بنایا تاہم پاکستانی فوج کی بھرپور مزاحمت کے باعث یہ منصوبہ ناکام ہوگیا، بعد ازاں بھارتی کمان نے حکمتِ عملی تبدیل کی مگر دوبارہ بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔پسرور اور ہسری نالے کے محاذ پر پاکستانی آرٹلری کے بھرپور حملے سے بھارت کی 16 کیولری کے 4 ٹینک تباہ ہوئے جبکہ پاک فضائیہ کے 8 سیپر لڑاکا طیاروں کی بمباری کے باعث دشمن کو ہسری نالہ سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہونا پڑا۔اس کے ساتھ ہی پاک فوج نے گدرو سیکٹر میں بھارتی چوکی پر قبضہ کر لیا جہاں دشمن اپنے تمام ہتھیار اور آلات چھوڑ کر فرار ہوگیا، راجوڑی سیکٹر میں مجاہدین کے حملے کے نتیجے میں 21 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔دریں اثنا پاک فضائیہ نے سرینگر، آدم پور، جودھ پور، ہلواڑہ اور پٹھان کوٹ کے اہم اہداف کو نشانہ بنایا اور ایک بھارتی Canberra بمبار طیارہ مار گرایا، دوسری جانب سیالکوٹ، جموں، واہگہ، اٹاری اور گدرو سیکٹر میں دشمن کے 22 ٹینک اور 51 گاڑیاں و گن پوزیشنز تباہ کر دی گئیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ بگٹی، بارودی سرنگ کے دھماکے، ماں بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق
  • مشاہد حسین سید کا پاکستان کو بھارت کے ساتھ نہ کھیلنے کا مشورہ
  • بھارتی کرکٹ ٹیم یا بی جے پی کا اشتہاری بورڈ
  • کیا بھارت آپریشن سندور جیت گیا تھا؟ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑیوں پر برس پڑے
  • 1965 جنگ کے 16ویں روز بھارتی فوج کو کتنا نقصان پہنچا؟
  • بھارت کی انتہا پسندی کرکٹ میدان میں بھی
  • پاکستان کے خلاف بھارتی جارحانہ عزائم
  • 65 ء کی جنگ کا پندرہواں روز‘ سیالکوٹ سیکٹر میں دشمن کا حملہ ناکام، بھارتی فوج کو بھاری نقصان 
  • حماس جہاں بھی ہو، ہم اُسے نشانہ بنائیں گے، نتین یاہو
  • کیا اب پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ایسے ہی چلے گی؟