بھارت کا 24 گھنٹوں میں پاکستان سے دوسرا رابطہ، ممکنہ سیلاب سے خبردار کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
بھارت نے 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان کو دوسری بار ممکنہ سیلابی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق، اسلام آباد میں موجود بھارتی ہائی کمیشن نے وزارت خارجہ سے رابطہ کر کے دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں اضافے اور ممکنہ سیلاب کے خطرے سے متعلق معلومات فراہم کی ہیں۔
اس سے قبل بھارتی ہائی کمیشن نے دریائے توی (Tawi) میں ممکنہ سیلاب کے خطرے سے بھی پاکستان کو آگاہ کیا تھا۔ بتایا گیا کہ جموں و کشمیر کے علاقے میں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے دریائے توی میں شدید طغیانی آ سکتی ہے، جو بعد میں دریائے چناب میں شامل ہو جائے گی۔
پاکستان کا ردعمل: سندھ طاس معاہدے پر زور
دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھارتی اطلاعات کے جواب میں کہا کہ بھارت نے 24 اگست 2025ء کو ممکنہ سیلاب کے حوالے سے وارننگ دی، لیکن یہ اطلاع انڈس واٹر کمیشن کے بجائے سفارتی ذرائع سے دی گئی، جو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت پر لازم ہے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل عملدرآمد کرے۔ اس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنا نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے بھی ایک خطرہ ہے۔”
حکومتی اقدامات: اداروں کو الرٹ کر دیا گیا
پاکستان کی وزارت آبی وسائل نے دریائے ستلج میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ملک کے تمام متعلقہ اداروں اور 27 وزارتوں کو وارننگ جاری کر دی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد ستلج میں شدید طغیانی کا خطرہ ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ سفارتی رابطے ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں، اور جنگ کے بعد یہ پہلا باضابطہ سفارتی تبادلہ خیال ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ممکنہ سیلاب
پڑھیں:
اسحاق ڈار کا کینیڈین ہم منصب سے رابطہ، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی، آئی این پی) پاکستان اور کینیڈا نے، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے ! نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی کینیڈین ہم منصب انیتا آنند سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران طے پایا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ کی گفتگو میں زراعت اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔کینیڈین وزیرِ خارجہ نے پاکستانی منڈی میں کینولا برآمدات کی سہولت پر شکریہ ادا کیا جبکہ دونوں رہنمائوں نے باہمی اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان اور کینیڈا نے دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے کے ساتھ ساتھ قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت کراچی کی بندرگاہوں پر بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر برائے بحری امور، میری ٹائم کے سیکرٹریز اور وزارت خزانہ کے سینئر حکام کے ساتھ ساتھ کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمینوں نے بھی شرکت کی۔ کمیٹی نے جدت کی حالیہ کوششوں کا جائزہ لیا جس سے کارگو کی نقل و حرکت میں اضافہ اور لین دین کے اخراجات میں کمی آئی ہے۔ جدید آئی ٹی اور انجینئرنگ سلوشنز کے ذریعہ پورٹ آپریشنز میں مستقبل کی بہتری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے اصلاحات کے فوری نفاذ کی ہدایت کی جس کے نتیجے میں بندرگاہوں پر آپریشنر کو مؤثر اور کم لاگت بنایا جائے گا۔