انڈیا نے سیلاب کی اطلاع انڈس واٹر کمیشن کے بجائے سفارتی چینلز سے دی
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 24 اگست 2025 کو بھارت نے سیلاب کی اطلاع انڈس واٹر کمیشن کے بجائے سفارتی چینلز کے ذریعے دی، جو انڈس واٹر ٹریٹی کی خلاف ورزی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت کا یہ طرزِ عمل معاہدے کی صریحاً خلاف ورزی ہے، کیونکہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کو پانی سے متعلق معلومات اور ہنگامی صورتحال کی اطلاع براہِ راست انڈس واٹر کمیشن کے ذریعے دینا لازم ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم نے سیلاب کی بروقت اطلاع دے کر قیمتی زندگیاں بچانے والے ہیروز کو مدعو کرلیا
ترجمان کے مطابق بھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے، جس کے خطے میں امن و استحکام پر سنگین منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان انڈس واٹر ٹریٹی پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ کرتا ہے اور بھارت کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ معاہدے کے تمام تقاضوں کی پابندی کا پابند ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈس واٹر ٹریٹی انڈس واٹر کمیشن بھارت پاکستان ترجمان دفتر خارجہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انڈس واٹر ٹریٹی انڈس واٹر کمیشن بھارت پاکستان ترجمان دفتر خارجہ انڈس واٹر کمیشن
پڑھیں:
پاک افغان مذاکرات سے قبل اہم سفارتی سرگرمیاں، نائب وزیراعظم ترکی جائیں گے
اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو ہونے والے پاک افغان مذاکرات سے قبل ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر آئندہ ہفتے کے اوائل میں انقرہ پہنچیں گے۔ ترکی میں قیام کے دوران وہ غزہ کی صورتحال پر ہونے والے 8 وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
یہ اجلاس اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سائیڈ لائنز پر ہونے والے سفارتی رابطوں کے فالو اپ کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاک افغان ڈائیلاگ سے قبل اسلام آباد کی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے اور خطے میں پاکستان ایک فعال سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔