وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ  دنیا ان ممالک کے جھوٹے بیانیے کو تسلیم نہیں کرتی جو سیاسی مقاصد کے لیے دہشت گردی کو استعمال کرتے ہیں۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، اور ان جرائم کے ذمہ داروں و سہولت کاروں کو جواب دہ ہونا ہوگا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 25ویں سربراہان مملکت کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیانجن میں موجودگی میرے لیے باعثِ فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیانجن چین کی بنیادی قدروں کی نمائندگی کرتا ہے اور تہذیبوں و ثقافتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے۔ ہم یہاں اسی جذبے کی تجدید کے لیے جمع ہوئے ہیں جسے چین نے عملی شکل دی ہے۔

وزیر اعظم نے شاندار انتظامات پر صدر شی جن پنگ اور چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایس سی او پاکستان کے دیرپا عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی عالمی قیادت نہ صرف ایس سی او بلکہ تمام نمایاں اقدامات میں دکھائی دیتی ہے۔ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی موجودگی نے اجلاس کو مزید اہمیت دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کثیرالجہتی، مکالمے اور سفارت کاری کی طاقت پر یقین رکھتا ہے۔ کسی بھی ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت سے بڑھ کر کچھ نہیں، اور جو ملک ان “سرخ لکیروں” کا احترام نہیں کرتا وہ امن اور عالمی نظام کے لیے خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے رواں سال ایک بلاجواز بیرونی جارحیت کا سامنا کیا جو ایک ایسے ملک کی طرف سے تھی جو مسلسل اپنے پڑوسیوں کی خودمختاری پامال کرتا رہا ہے۔ یہ حملہ بغیر کسی ثبوت کے ایک جھوٹے بہانے پر کیا گیا، جس سے معصوم شہریوں، خواتین اور بچوں کی جانیں گئیں اور پورا خطہ ایٹمی جنگ کے دہانے پر پہنچ گیا۔

وزیر اعظم نے پانی کو ہتھیار بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستانی عوام کی زندگی کی لکیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اقوام متحدہ اور ایس سی او کے چارٹرز پر عمل کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا۔

شہباز شریف نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر بلاجواز جارحیت کو قابلِ مذمت اور ناقابلِ قبول قرار دیا اور کہا کہ یہ تنازع جان بوجھ کر اس وقت بھڑکایا گیا جب ایران امن مذاکرات کے قریب تھا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری ظلم اور بھوک ہمارے اجتماعی ضمیر پر نہ ختم ہونے والا زخم ہے، اور بھوک و محرومی انسانی حقوق اور انصاف کے آفاقی اصولوں کی توہین ہیں۔

انہوں نے اس ظلم و خونریزی کے فوری خاتمے کا مطالبہ دہرایا اور کہا کہ پاکستان ہمیشہ دو ریاستی حل کی حمایت کرتا رہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ متنازعہ علاقوں کی حیثیت کو یکطرفہ طور پر بدلنے کی ہر کوشش کی مذمت ہونی چاہیے۔ دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی پورے خطے کے لیے سنگین خطرہ ہیں، اور پاکستان دہشت گردی کی ہر شکل کی مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا ان ممالک کے جھوٹے بیانیے کو تسلیم نہیں کرتی جو سیاسی مقاصد کے لیے دہشت گردی کو استعمال کرتے ہیں۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، اور ان جرائم کے ذمہ داروں و سہولت کاروں کو جواب دہ ہونا ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار جانوں کا نذرانہ دیا ہے اور تجویز دی کہ ایس سی او کا ریجنل اینٹی ٹیررازم اسٹرکچر اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مؤثر حکمت عملی اختیار کرے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ پاکستان انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے ایس سی او کرتا ہے اور ان کے لیے

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف کی قطر میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقاتیں ہوئیں اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر، فلسطینی صدر محمود عباس، تاجکستان اور مصر کے صدور سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے امہ کو متحد کرنے میں سعودی ولی عہد کی دانشمندانہ قیادت کی تعریف کی۔

امریکا اور چین میں ٹک ٹاک کی فروخت سمیت دیگر معاملات مذاکرات سےحل کرنے پر اتفاق ہوگیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پنجاب اسمبلی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف قرارداد منظور
  • چھ جہاز گر گئے جنگ ہار گئے اب کہتے ہیں کرکٹ میں ہاتھ نہیں ملائیں گے، وزیر اطلاعات
  • پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ اپنے لئے نہیں، دنیا کو محفوظ بنانے کیلئے ہے. عطا تارڑ
  • نیپال: روایتی ووٹنگ نہیں، سوشل میڈیا پر ہوگا وزیر اعظم کا انتخاب
  • روایتی ووٹنگ نہیں، سوشل میڈیا پر ہوگا وزیر اعظم کا انتخاب، نیپال
  • دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ دنیا کو محفوظ بنانے  کے لیے ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
  • بھارت میں کرکٹ کو مودی سرکار کا سیاسی آلہ بنانے کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں
  • اب چشمہ لگانے کی ضرورت نہیں! سائنسدانوں نے نظر کی کمزوری کا نیا علاج دریافت کرلیا
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی قطر میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
  • ہم ہرگز یورپ کو اسنیپ بیک کا استعمال نہیں کرنے دینگے، محمد اسلامی