چین اور پاکستان کے تعلقات کسی تیسرے فریق سے متاثر نہیں ہوں گے، چینی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ پاکستان تعلقات، چین پاک تعلقات اور پاک بھارت تعلقات کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات، پاکستان اور امریکہ کا آپسی معاملہ ہے ۔ منگل کے روز چین پاکستان تعلقات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان آئرن برادرز ہیں جو ایک مضبوط دوست اور سدا بہار اسٹریٹجک پارٹنر ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں چین پاک تعلقات کسی تیسرے فریق سے متاثر نہیں ہوں گے اور یہ تعلقات کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں ہیں ۔ پاک بھارت تعلقات کے بارے میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ بھارت اور پاکستان چین کے اہم ہمسایہ ممالک ہیں اور چین دونوں کے ساتھ دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کے فروغ کے لئے پرعزم ہے ۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی ماسکو میں صدر پوٹن سے ملاقات
فائل فوٹونائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) رکن ممالک کے سربراہان حکومت بھی شریک تھے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق روسی صدر پوٹن نے اس موقع پر تمام رہنماؤں کا خیر مقدم کیا، ہم خطے میں اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق اپنے دورے کے دوران نائب وزیراعظم پاکستان نے روسی ہم منصب سے بھی وفد کی شکل میں ملاقات کی۔