چین اور پاکستان کے تعلقات کسی تیسرے فریق سے متاثر نہیں ہوں گے، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز


بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ پاکستان تعلقات، چین پاک تعلقات اور پاک بھارت تعلقات کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات، پاکستان اور امریکہ کا آپسی معاملہ ہے ۔

منگل کے روز چین پاکستان تعلقات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان آئرن برادرز ہیں جو ایک مضبوط دوست اور سدا بہار اسٹریٹجک پارٹنر ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں چین پاک تعلقات کسی تیسرے فریق سے متاثر نہیں ہوں گے اور یہ تعلقات کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں ہیں ۔

پاک بھارت تعلقات کے بارے میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ بھارت اور پاکستان چین کے اہم ہمسایہ ممالک ہیں اور چین دونوں کے ساتھ دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کے فروغ کے لئے پرعزم ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملک میں منکی پاکس کا کیس سامنے آگیا چینی وزیر خارجہ 21 اگست کو دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچیں گے ٹرمپ زیلینسکی ملاقات، یوکرینی صدر کے لباس پر امریکی صدر نے کیا کہا؟ پی ٹی آئی نومبر احتجاج؛ مزید چار ملزمان کو سزا سنا دی گئی نو مئی مقدمات؛ چیف جسٹس پاکستان کا فریقین کو دستاویزات جلد جمع کروانے کی ہدایت چین اور بھارت کو تعلقات کی بہتری  کو مستحکم کرنا ہوگا، چینی وزیر خارجہ اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: تعلقات کسی تیسرے فریق چینی وزارت خارجہ اور پاکستان تعلقات کے اور پاک چین اور

پڑھیں:

چینی وزیر خارجہ وانگ یی پاکستان کا دورہ کریں گے

  — فائل فوٹو 

چینی وزیر خارجہ وانگ یی 20 سے 22 اگست تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چھٹا پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ اسلام آباد میں ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وانگ یی دورۂ پاکستان پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر آئیں گے، پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی صدارت وانگ یی اور اسحاق ڈار مشترکہ طور پر کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک چین اعلیٰ سطح روابط تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا ذریعہ ہیں، دونوں ممالک بنیادی مفادات پر ایک دوسرے کی حمایت کی تجدید کریں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اور چین تجارتی و معاشی تعاون مزید بڑھائیں گے، پاکستان اور چین علاقائی امن، ترقی اور استحکام کے عزم کا اعادہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی وزیر خارجہ وانگ یی پاکستان کا دورہ کریں گے
  • روبوٹ لیبارٹری سے روزمرہ کی زندگی میں منتقل ہو رہے ہیں، چینی وزارت خارجہ
  • چینی وزیر خارجہ وانگ ژی 21 اگست کو پاکستان کا دورہ کریں گے
  • چینی وزیر خارجہ 21 اگست کو دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچیں گے
  • چین اور بھارت ایک دوسرے کو حریف نہیں، شراکت دار سمجھیں، چینی وزیر خارجہ
  • چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای آج پاکستان پہنچیں گے
  • چین اور بھارت کو تعلقات کی بہتری  کو مستحکم کرنا ہوگا، چینی وزیر خارجہ
  • پاکستان میں  سیلاب پر سعودی عرب کا اظہارِ ہمدردی
  • غزہ سے جبری نقل مکانی کے بارے تل ابیب اور جوبا کے مذاکرات ناکام