WE News:
2025-08-19@10:07:44 GMT

چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای آج پاکستان پہنچیں گے

اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT

چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای آج پاکستان پہنچیں گے

چین کے وزیرِ خارجہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی پولیٹ بیورو کے رکن، مسٹر وانگ ای آج اسلام آباد پہنچیں گے۔ وہ پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے چین اور بھارت ایک دوسرے کو حریف نہیں، شراکت دار سمجھیں، چینی وزیر خارجہ

دورے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ چھٹے پاکستان چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ یہ مکالمہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطوں کا تسلسل ہے جس کا مقصد ’ہر موسم کی اسٹریٹجک شراکت داری‘ کو مزید گہرا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے چینی وزیر خارجہ کا دورہ بھارت: سرحدی کشیدگی میں کمی اور اعتماد کی بحالی ایجنڈے میں شامل

دورے میں دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے امور پر حمایت کے اعادے کے ساتھ ساتھ تجارت اور معیشت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات کریں گے۔ اس کے علاوہ پاکستان اور چین خطے میں امن، ترقی اور استحکام کے لیے اپنے عزم کو بھی دہرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

قبل ازیں چین کے وزیر خارجہ نے بھارت کا دورہ کیا۔ ذرائع کے مطابق اس دورے کا مقصد بھارت اور چین کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی میں کمی لانا، تعلقات کی بہتری کے لیے اقدامات کرنا  تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای دورہ پاکستان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: چینی وزیر خارجہ وانگ ای دورہ پاکستان چین کے

پڑھیں:

’’فیملی‘‘ میگزین میں چینی اینکر کی اُردو سٹوری پر 17 لاکھ فالوورز کا تبصرہ

لاہور (میگزین رپورٹ) عوامی جمہوریہ چین کی اُردو اینکر عفت وانگ کی فیملی میگزین کے شمارے 3 تا 9 اگست میں شائع ہونے والی ٹائٹل سٹوری پاک چین سوشل میڈیا کے ملین یوزرز کی دلچسپی کا محور بن گئی۔CGTN  ایشیا پیسفک کی اُردو ہوسٹ کی سٹوری میگزین میں شائع ہونے پر CMG ایشیا پیسفک سینٹر نے تبصرہ کرتے ہوئے اسے پاک چین دوستی کیلئے ایک جرنلسٹ کی شکل میں برِج (BRIDGE) کا نام دیا ہے۔ عفت وانگ تین سال تک پاکستان میں قیام کر کے 2022ء میں پاکستانیوں کی محبت سمیٹ کر وطن واپس گئیں۔ اپنے اس قیام کے دوران انہوں نے دونوں ملکوں میں مقامی زندگی کے رہن سہن کو موضوع تحریر بنایا اور کلچرل رشتوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ وطن واپسی پر وہ ایک مترجم سے ’’سٹار داستان گو‘‘ بن کر ابھریں۔ یہاں پاکستان میں روانی کیساتھ اُردو بول چال کے نتیجے میں عفت وانگ کو صدر پاکستان اور وزیراعظم جیسے سیاسی رہنماؤں سے انٹرویو کرنے کا موقع میسر رہا۔ CMG ایشیا پیسفک سنٹر نے فیملی میگزین کو پاکستان کا مقبول ترین لائف سٹائل میگزین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں شائع عفت وانگ کی بطور اُردو اینکر سٹوری نے اُن کے چاہنے والوں میں جنون کی حد تک دلچسپی کو اُجاگر کیا ہے۔ اُن کی سوشل میڈیا پوسٹ پر 17 لاکھ فالوورز نے تبصرہ کیا ہے۔ برادر ملک چین کی اُردو اینکر عفت وانگ جو ایک معمولی کسان گھرانے سے ترقی کر کے اس مقام پر پہنچی ہیں، CMG ایشیا پیسفک سینٹر کی جانب سے فیملی میگزین (لاہور) میں اُن کی ٹائٹل سٹوری پر تبصرہ بلاشبہ کسی اعزاز سے کم نہیں، کیونکہ اس کے کثیراللسان ذہن ساز سٹوڈیوز کی کل ملا کرفالوورز کی تعداد ایک کروڑ 90 لاکھ تک پہنچ جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی وزیر خارجہ وانگ ژی 21 اگست کو پاکستان کا دورہ کریں گے
  • چین اور پاکستان کے تعلقات کسی تیسرے فریق سے متاثر نہیں ہوں گے، چینی وزارت خارجہ
  • چینی وزیر خارجہ 21 اگست کو دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچیں گے
  • پاکستان میں سیلاب سے تباہی ، چین کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی
  • چین اور بھارت ایک دوسرے کو حریف نہیں، شراکت دار سمجھیں، چینی وزیر خارجہ
  • چین اور بھارت کو تعلقات کی بہتری  کو مستحکم کرنا ہوگا، چینی وزیر خارجہ
  • پاکستان میں سیلاب سے تباہی ، چین ہر مشکل میں مدد کرنے کےلئے تیار ہے ، چینی وزیر خارجہ
  • ’’فیملی‘‘ میگزین میں چینی اینکر کی اُردو سٹوری پر 17 لاکھ فالوورز کا تبصرہ
  • چینی وزیر خارجہ کا دورہ بھارت