چین کا پاکستان میں سیلابی تباہ کاریوں پر اظہارِ افسوس
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
چین نے پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والی جانی و مالی تباہ کاریوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے دلی ہمدردی ہے اور چین کو یقین ہے کہ پاکستانی عوام اس آزمائش پر قابو پا کر جلد بحالی کی طرف بڑھیں گے ترجمان کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے تعزیت کی ہے جبکہ اسلام آباد میں موجود چینی سفارت خانہ مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کی خیریت دریافت کر رہا ہے ترجمان نے واضح کیا کہ اب تک کسی چینی شہری کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی یاد رہے کہ ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 650 سے تجاوز کر چکی ہے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 26 جون سے اب تک بارشوں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے مختلف حادثات میں 657 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسحاق ڈار اور برطانوی ہم منصب کا رابطہ، سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈیوڈ لیمی نے پاکستان میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مشکل گھڑی میں پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
برطانوی سیکرٹری خارجہ نے اسحاق ڈار کے دورۂ لندن کے دوران کامیاب ملاقاتوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانیہ سے یکجہتی اور امدادی پیشکش پر اظہارِ تشکر کیا، پاکستانی وزیر خارجہ نے برطانوی قیادت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
چیئرمین این ڈی ایم اے کی مزید 3مون سون سپیل کی پیش گوئی
مزید :