مشہور بھارتی کامیڈین نے اسٹیج شو سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
مشہور بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین ذاکر خان نے اسٹیج شوز سے ’وقفہ‘ لینے کا اعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ذاکر خان نے یہ اعلان اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے زریعے کیا جس میں انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ وہ اپنی بگڑتی صحت کے خدشات کے باعث اسٹیج شوز سے کچھ وقت کیلئے وقفہ لے رہے ہیں۔
38 سالہ کامیڈین کے مطابق وہ گزشتہ ایک برس سے صحت میں تبدیلی محسوس کر رہے تھے تاہم کچھ مجبوریوں کی وجہ سے کام جاری رکھے ہوئے تھے۔
ذاکر نے کہا کہ وہ ایک لمبے عرصے سے ٹورز کر رہے ہیں اور صبح سے رات تک لوگوں کو خوش کرنے کیلئے شوز کرنے میں مصروف رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے کھانے پینے کا کوئی ٹائم ٹیبل نہیں ہے اور وہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں اس لئے اب آرام کرنا چاہتے ہیں۔
ذاکر خان نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ غیر ملکی ٹور کے بجائے صرف انڈیا کے شوز کریں گے تاکہ لمبے سفر سے بچ سکیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
حکومتِ پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں بڑھا دی ہیں، جبکہ عوام کو کچھ ریلیف ایل پی جی کی قیمت میں کمی کی صورت میں ملا ہے۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوکر اب 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
دوسری جانب اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے ایل پی جی (لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس) کی قیمت میں کمی کردی ہے۔ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 89 پیسے کمی کی گئی ہے۔ اب ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 201 روپے 60 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح 11.8 کلوگرام کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بھی 69 روپے 44 پیسے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 378 روپے 89 پیسے ہوگئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہی ہوگیا ہے۔