2025-04-29@01:19:38 GMT
تلاش کی گنتی: 16265

«غیر جانبدارانہ تحقیقات»:

    اسلام آباد: پاکستان سے حج 2025 کی پہلی پرواز حجاج کرام کو لے کر سعودی عرب روانہ ہو گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف اور سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر حج امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا اور انہیں "روڈ ٹو مکہ" منصوبے کے تحت کیے گئے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس منصوبے کے تحت امیگریشن کا پورا عمل پاکستان میں مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ سعودی عرب پہنچنے کے بعد حجاج کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ مزید پڑھیں: منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں...
    اسلام آباد:  نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ انڈس واٹر ٹریٹی کو معطل کرنا بھارت کا یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام ہے۔ پاکستان اپنے حصے کے پانی کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کرے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق سندھ طاس معاہدے کے معاملے پر اعلیٰ سطح کا اجلاس نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وزیر قانون و انصاف، وزیر آبی وسائل ، اٹارنی جنرل، سینئر حکام اور تکنیکی ماہرین نے شرکت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق نائب وزیراعظم نے مزید کہا دریائے سندھ کا پانی پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی زندگی کا ذریعہ ہے۔ اس کی حرمت کا ہر...
    فائل فوٹو گلگت بلتستان میں پُشتنی باشندگان کا دھرنا ضلعی انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کردیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق 13 گرفتار افراد کی رہائی کے لیے دھرنا سات مقامات پر اڑتالیس گھنٹے سے جاری تھا۔حدود کے تنازع پر پشتنی باشندگان کے صدر سمیت 13 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم دو عمر رسیدہ افراد کو رات گئے رہا کردیا گیا اور کامیاب مذاکرات کے بعد تمام رکاوٹیں ہٹا کر سڑکوں کو کھول دیا گیا۔رہنما پشنی باشندگان کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے صبح 10 بجے دیگر 11 افراد کو رہا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات میں شرکت پر تیار ہیں۔ بھارت نے بغیر ثبوت اس سلسلے میں پاکستان پر الزام تراشی کی ہے، امن کو ہماری ترجیح سمجھا جائے کمزوری نہیں، مگر ہم ملکی وقار پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی کہا ہے کہ پہلگام واقعے پر اگر غیرجانبدار ممالک انکوائری کریں تو ہم تعاون پر تیار ہیں پاکستان کسی دہشت گردی میں ملوث نہیں بلکہ خود بھارت کی طرف سے کرائی جانے والی دہشت گردی کا شکار ہے جس کا ایک حالیہ ثبوت حالیہ جعفر ایکسپریس کا واقعہ ہے جس کی بھی غیر جانبدار انکوائری پر ہم تیار ہیں اور کے...
    سٹی42:   وزیراعظم  شہباز  شریف کی زیر صدارت  مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کا منصوبہ مسترد کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ سمیت وفاقی وزرا  اسحاق ڈار، خواجہ  آصف  اور امیر مقام شریک ہوئے۔کونسل کے اجلاس میں 25 افراد  نے خصوصی دعوت پر شرکت کی۔ دو روز کے لئے جنگ بندی کا اعلان ک مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پرغورکیاگیا۔کونسل نئی نہریں نکالنے کے منصوبے  پر حکومت سندھ کے ایجنڈا آئٹم پر غور کیا۔ مشترکہ مفادات کونسل نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنےکا منصوبہ  مسترد کردیا۔کونسل نے کینالز سے متعلق...
    پاکستان کے حکمرانی کے نظام میں بہت زیادہ شفافیت کا عمل نہیں ہے۔یہ ہی وجہ ہے کہ عام آدمی سے لے کر پڑھے لکھے افراد تک یا پالیسی سازی کی سطح پر فیصلے کرنے والے افراد اور ادارے موجودہ حکمرانی کے نظام سے مطمئن نظر نہیں آتے۔حکمرانی کے نظام میں بہتری کے لیے ہمیں جن بڑی اصلاحات یا جدیدیت کے نظام کو اختیار کرنے کی ضرورت ہے اس سے گریز کرنے کی پالیسی نے ہماری مشکلات میں اور زیادہ اضافہ کر دیا ہے۔ بالخصوص بڑے شہروں کے مسائل بہت زیادہ گھمبیر ہو چکے ہیں اور اگر ہم نے فوری طور پر ان مسائل پر توجہ نہ دی یا کوئی ہنگامی اقدامات نہ کیے تو مستقبل میں یہ بڑے شہر مزید...
    ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں خصوصی عہدہ تخلیق کرکے ڈاکٹر سہیل راؤ کو ڈائریکٹر ایمرجنگ کے طور پر مقرر کر دیا گیا ہے اور ان کی تقرری کا رجسٹرار نے نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈاکٹر سہیل راؤ اس سے قبل بھی ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی میں اہم عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں اور دہری نیشنلٹی ہونے کے باعث انھیں ڈالرز میں تنخواہ ادا کی جاتی تھی۔تاہم شدید اعتراضات کے بعد انھیں فارغ کر دیا گیا تھا، لیکن قائم مقام وائس چانسلر کی تعیناتی سے تین روز قبل انھیں رضاکارانہ بنیاد پر ڈائریکٹر ایمرجنگ تعینات کر دیا گیا ہے۔ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ترجمان نعیم طاہر کے مطابق وہ پہلے بھی ڈاؤ میں تعینات...
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ہماری پہلی ملاقات کے بعد ہی کہہ دیا تھا کہ کینالز نہیں بنیں گے، وزیراعظم نے 2 مئی کے بجائے آج اجلاس بلا لیا جس پر ان کے شکرگزار ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سی سی آئی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سی سی آئی میں اتفاق رائے کے بغیر کوئی کینال نہیں بنائےگی، کینالز سے متعلق مزید کام کو بھی روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پانی کے استعمال کا تمام صوبوں سے مل کر پلان بنائے گی، 1991 کے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا، پانی کے تنازعات کو فوری حل کیا جائے...
    لاہور: حج آپریشن کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے، پہلی حج پرواز 29 اپریل کو روانہ ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سے سرکاری اسکیم کے تحت 89 ہزار عازمین حج کے لیے جائیں گے، پاکستان سے آخری حج پرواز 31 مئی کو روانہ ہوگی، عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کا آپریشن 33 روز تک جاری رہے گا، حج پروازوں کے آغاز پر پہلے 15 روز عازمین کو مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق قومی و نجی ائیرلائن سمیت سعودی فضائی کمپنی حج آپریشن میں حصہ لے رہی ہے، حج آپریشن کے پہلے روز چھ پروازیں سعودی عرب روانہ ہوں گی، 29 اپریل کو لاہور سے دو کراچی، کوئٹہ اور ملتان سے ایک ایک پرواز...
    معروف ہدایتکار آشوتوش گواریکر نے انکشاف کیا ہے کہ فلم لگان میں وائس اوور دینے کے لیے امیتابھ بچن تیار نہیں تھے۔ فلم کے ہدایتکار کے بقول امیتابھ بچن نے خبردار کیا تھا کہ آج تک میں نے جس فلم میں وائس اوور دی ہے وہ فلاپ ہو جاتی ہے۔ ہدایتکار آشوتوش نے واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب ہم پہلی بار امیتابھ صاحب کے پاس گئے تو انہوں نے ایک روایت کا ذکر کیا۔ امیتابھ بچن نے عامر خان سے کہا کہ جب بھی میں کسی فلم کو وائس اوور دیتا ہوں، وہ فلم کامیاب نہیں ہوتی، وہ فلاپ ہو جاتی ہے۔ اگر تم یہ خطرہ مول لینے کے لیے تیار ہو تو ٹھیک ہے، لیکن بعد میں مجھ سے شکایت نہ...
    مشترکہ مفادات کونسل نے نئی نہریں بنانے کا فیصلہ مسترد کر دیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا 52 واں اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مشترکہ مفادات کونسل کی باہمی منظوری کے بغیر کوئی نیا نہر منصوبہ شروع نہیں کیا جائے گا، تمام صوبوں کے درمیان مفاہمت کے بغیر وفاقی حکومت اس سلسلے میں مزید پیشرفت نہیں کرے گی۔اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں سے مل کر زرعی پالیسی کا روڈ میپ تیار کر رہی ہے، حکومت ملک میں آبی وسائل کے انتظامی ڈھانچے کی ترقی کےلیے طویل المدتی متفقہ روڈ میپ تیار کر رہی ہے، تمام صوبوں کے پانی کےحقوق 1991 کے پانی کی تقسیم کے معاہدے میں محفوظ ہیں،...
    ایک انٹرویو میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اندرونی چیلنجز سے توجہ ہٹانے کیلئے دوسروں پر الزام تراشی بھارت کیلئے آسان ہے، نئی دہلی کو اسلام آباد سے متعلق اپنے موقف پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کیلئے اندرونی چیلنجز سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پر الزام تراشی آسان ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان نے بھی پہلگام حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا شکار ملک ہیں اور ہم دہشتگردی کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں، افسوسناک ہے کہ بھارت نے ایک بار...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2025ء) مشترکہ مفادات کونسل نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کو ختم کرنے کی منظوری دے دی، وزیراعظم کی زیر صدارت سی سی آئی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر ٹیکنیکل کمیٹی بنا کر آگے کا لائحہ عمل بنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے اجلاس میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کو ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔(جاری ہے) وزیراعظم کی زیر صدارت سی سی آئی کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا...
    عالمی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ کیساتھ بالواسطہ مذاکرات کے اگلے دور کے آغاز سے قبل ہی یورپیوں کیساتھ مذاکراتی نشست کی پیشکش بھی دی ہے! اسلام ٹائمز۔ کینیڈین خبررساں ایجنسی روئٹرز نے 4 اعلی سفارتی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے (JCPOA) میں موجود یورپی فریقوں کے ساتھ مذاکراتی اجلاس منعقد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ روئٹرز کے مطابق یہ ملاقات ممکنہ طور پر جمعے کے روز اٹلی کے دارالحکومت روم میں منعقد ہو گی۔ روئٹرز نے مزید لکھا کہ یورپیوں نے ابھی تک اس پیشکش پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ واضح رہے کہ ایران و امریکہ کے درمیان اب تک بالواسطہ مذاکرات...
    مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس: دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ مؤخر کردیا گیا وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ مؤخر کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں متنازع کینالز منصوبہ: نواز شریف اور شہباز شریف کی پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں غور و خوض کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ دریائے سندھ سے نئی نہروں کی تعمیر کے لیے 7 فروری 2024 کو ایکنک کی عارضی منظوری اور 17 جنوری 2024 کو جاری ارسا کا سرٹیفکیٹ واپس کردیا جائے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل نے وفاقی حکومت کی...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )مشترکہ مفادات کونسل نے نئی نہروں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل نے نئی نہریں بنانے کا فیصلہ مسترد کر دیا، سی سی آئی نے کینالز سے متعلق ایکنک کا 7 فروری کا فیصلہ مسترد کر دیا، وفاقی حکومت نے نہریں نکالنے کا منصوبہ واپس لے لیا۔  "جنگ " کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں  نہروں کے معاملے پر مسودے پر حتمی مشاورت کی گئی اور نہروں کے معاملے پر حتمی مسودے کو پڑھا گیا۔ دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کا منصوبہ ختم کر دیا گیا، معاملہ دوبارہ ارسا کو بھجوایا جائے...
    اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے اجلاس میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کو ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت سی سی آئی کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا۔ ذرائع کے مطابق نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر ٹیکنیکل کمیٹی بنا کر آگے کا لائحہ عمل بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے معاملے پر وزیراعظم نے پیپلزپارٹی قیادت سے ملاقات کی اور دو مئی کو مشترکہ مفادات کونسل کا...
    اسلام آباد(طارق محمودسمیر)وفاقی حکومت نے نئی نہروں کی تعمیرکے منصوبے کو موخرکرتےہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ صوبوں کے ساتھ مکمل اتفاق رائے کے قیام کیلئےاس منصوبے پر کوئی پیشرفت نہیں کی جائے گی، ارسا واٹر ایویلیبیلٹی سرٹیفکیٹ واپس کرنے کافیصلہ، منصوبہ بندی ڈویژن اور ارسا کوتمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی ہدایت کردی گئی،مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں پہلگام حملے کے بعد بھارتی یکطرفہ غیر قانونی اور غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی بھرپور مذمت ،کونسل نے قومی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے ممکنہ بھارتی جارحیت اور مس ایڈونچر کے تناظر میں پورے ملک و قوم کے لئے اتحاد اور یکجہتی کا پیغام دیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا 52 واں اجلاس...
    سٹی42:  امریکہ  کی سابق نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا رابن رافیل نے وزیراعظم شہباز شریف کی پہلگام حملےکی تحقیقات غیر جانبدار ماہرین سے کرانے کی تجویز کی حمایت کردی۔   رابن رافیل نے کہا  کہ  پہلگام حملے پر پاکستان کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش مثبت پیشرفت ہے۔ امریکہ کی نائب وزیر خٓرجہ نے کہا، واقعے کے صرف 5 منٹ بعد کسی پر الزام لگانا انتہائی نامناسب ہے۔ عالمی برادری کو حالیہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری کردار ادا کرنا چاہیے۔ دو روز کے لئے جنگ بندی کا اعلان ک Waseem Azmet
    سٹی42:  مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے بعد   خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے تین مطالبات آگے اجلاس کے ایجنڈے کے  لئے منظور کرا لئے ہیں۔   علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ این ایف سی ایوارڈ کی نظر ثانی کے حوالے سے ایجنڈا سی سی آئی کے اگلے اجلاس میں شامل ہو گا۔ تمباکو کو بطور فصل منظور کرانے کا ایجنڈا بھی اگلے اجلاس میں شامل کیا جائے گا۔ دو روز کے لئے جنگ بندی کا اعلان ک علی امین نے کہا، یہ مطالبات ایجنڈے میں شامل ہونا خیبرپختونخوا کے عوام کی جیت ہے۔ علی امین نے انکشاف کیا کہ دریائے سندھ پر نہریں بنانے کا فیصلہ واپس لے لیا...
    مشترکہ مفادات کونسل نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ ختم کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)متنازع نہروں (کینالز)کے معاملے پر طلب کیے گئے مشترکہ مفادات کونسل(سی سی آئی)کے اجلاس میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ ختم کردیا گیا، وفاقی حکومت نے نہریں نکالنے کا منصوبہ واپس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق 8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلی، وفاقی وزرا اسحق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام بھی شامل ہیں جبکہ کونسل کے اجلاس میں 25 افراد خصوصی دعوت پر شرکت کی۔مشترکہ مفادات کونسل 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا، سی سی آئی نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کے حوالے سے حکومت سندھ کے ایجنڈا آئٹم پر...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے اقدام پر غور کیا گیا۔سندھ طاس معاہدے سے متعلق اجلاس میں وفاقی وزرائے قانون، آبی وسائل، اٹارنی جنرل، سینئر حکام اور ماہرین شریک ہوئے، اسحاق ڈار نے  پاکستان کے پانی کے حق کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات اٹھانے کا اعلان کردیا۔ بھارت کے ساتھ جنگ سے متعلق سوال پر خواجہ آصف کا جوابوزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پوری قومی طاقت کا مطلب ہمارے پاس موجود تمام صلاحیتوں کا استعمال ہے۔ نائب وزیراعظم نے بھارتی اقدام کو بین الاقوامی قوانین اور معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا اور  بھارت کی پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوششوں کی...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل نے نئی نہروں کا منصوبہ مسترد کردیا ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہر صوبے کو اس کے حصے کا پانی دیا جائےگا، ہم کسی صوبے کا حق کسی دوسرے صوبے کو کھانے نہیں دیں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews علی امین گنڈاپور مشترکہ مفادات کونسل نہروں کا منصوبہ وی نیوز
    نیشنل سرٹ نے خطے میں کشیدگی کے پیش نظر سائبر حملوں کے خطرات سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی، جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ ہیکرز کشیدگی کا فائدہ اٹھاکر پاکستان میں سرکاری اداروں اور حساس انفرااسٹرکچر پر سائبر حملے کرسکتے ہیں، حکومتی اداروں کو فوری طور پر سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ خطے میں کشیدگی کے پیش نظر سائبر حملوں کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سرٹ) نے ایڈوائزری جاری کردی ہے، جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ ہیکرز جنوبی اور وسطی ایشیا میں کشیدگی کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ایڈوائزری کے مطابق پاکستان میں سرکاری ادارے اور حساس انفرااسٹرکچر بشمول دفاعی، مالی اور میڈیا کے شعبے...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان اپنے حصے کے پانی کا تحفظ کرنے کے لیے مناسب اقدامات کرےگا، اسحاق ڈار ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے گفتگو میں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کی طرف سے بھارت کے بے بنیاد الزامات، اشتعال انگیز بیان بازی اور یکطرفہ اقدامات کے جواب میں کیے گئے حالیہ غور و خوض اور فیصلوں سے آگاہ کیا۔ ترجمان کے مطابق قطری وزیراعظم نے ریاستوں کے درمیان تنازعات کے حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے علاقائی امن و استحکام...
    اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی نے کہا کہ ہم کسی بھی ظالم کے ساتھ کھڑے نہیں ہر مظلوم کے حامی ہیں، چاہے وہ مظلوم کرم کے ہوں، کے پی کے ہوں، کوئٹہ کے ہوں اور گلگت بلتستان کے ہوں۔ عدل و انصاف کی بالادستی اور ظلم کے خلاف جدوجہد جاری رکھنی ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے اسلام آباد میں منعقدہ کرم پیس کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سات ماہ سے کرم کے راستوں کی بندش کو سکیورٹی فیلئر قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فیڈریشن شہریوں کو جینے کا حق دیں، آزادی اظہار رائے کا حق دیں، شہریوں کو فری موومنٹ...
    صوبہ خیبر پختونخوا میں محکمہ تعلیم کے اساتذہ کی خالی آسامیوں کی بھرتی کے لیے 26 اور 27 اپریل کو ایٹا کے زیرِاہتمام سکریننگ ٹیسٹ منعقد کیے گئے جن میں آٹھ لاکھ 86 ہزار امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائی تھیں۔ رواں سال بھی ایٹا ٹیسٹ کے دوران مختلف سینٹرز میں نقل کی شکایات سامنے آئیں جبکہ متعدد امیدوار رنگے ہاتھوں پکڑے بھی گئے۔ ایٹا انتظامیہ کے مطابق ایٹا سکریننگ کے دوران بلو ٹوتھ ڈیوائس کا استعمال کرتے ہوئے متعدد امیدواروں کو حراست میں لیا گیا جبکہ بہت سے امیدواروں سے سمارٹ فونز اور سمارٹ واچز بھی برآمد کی گئی ہیں۔ ایٹا انتظامیہ نے رواں سال نقل کی روک تھام کے لیے نیا طریقہ اپنایا جس کے بعد انہیں تنقید کا...
    چھبیس نومبر احتجاج پر درج 2مقدمات میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 11جون تک توسیع WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں بشری بی بی کی 2 مقدمات میں گیارہ جون تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی جب کہ اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی 14 مئی تک ملتوی کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے بشری بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، بشری کیجانب سے حاضری سے استنی کی درخواستیں دائر کی گئی۔عدالت نے بشری بی بی کو شامل تفتیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئیدرخواستوں پر...
    ویب ڈیسک : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی نوید قمر اور دیگر رہنماؤں کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی ۔ چیئرمین بلاول بھٹو  اور سید نوید قمر کی ملاقات میں متنازع کینالوں کے حوالے سے کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کے پی پی پی کے مؤقف کا اعادہ کیا گیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے سید نوید قمر سے گفتگو میں کہا کہ متنازع کینالوں کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کا مثبت فیصلہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل عوام کی امیدوں کے عین مطابق فیصلہ کرے گی، اگر مشترکہ مفادات کونسل عوام کی امنگوں کی ترجمانی نہیں کرتی تو پی پی پی عوام کے ساتھ...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت پانی کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے تمام مناسب اقدامات اٹھائے گا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت سندھ طاس معاہدے پر اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میںبھارتی اقدام کی روشنی میں معاہدے کو جاری رکھنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دفتر خارجہ میں ہونے والے اجلاس میں وزرائے قانون و انصاف اور آبی وسائل، اٹارنی جنرل، سینئر حکام اور تکنیکی ماہرین نے شرکت کی۔ اسحاق ڈار نے زور دیا کہ پاکستان انڈس واٹر ٹریٹی کے ذریعے ضمانت یافتہ پانی کے اپنے جائز حصے کے تحفظ کے لیے تمام مناسب اقدامات کرے گا۔...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے حصے کے پانی کا تحفظ کرنے کے لیے مناسب اقدامات کرےگا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت سندھ طاس معاہدے پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد روکنے کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں بھارت کسی صورت سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں کر سکتا، اشتر اوصاف اجلاس میں قانون، انصاف اور آبی وسائل کے وفاقی وزرا، اٹارنی جنرل، سینیئر حکام اور تکنیکی ماہرین نے شرکت کی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستان اپنے حصے کے پانی کا تحفظ کرنے کے لیے مناسب اقدامات کرےگا، بھارت...
    انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات  میں بشری بی بی کی 2 مقدمات میں گیارہ جون تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی جب کہ اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی 14 مئی تک ملتوی کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے بشری بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، بشری کیجانب سے حاضری سے استنی کی درخواستیں دائر کی گئی۔ عدالت نے بشری بی بی کو شامل تفتیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئےدرخواستوں پر سماعت 11 جون تک ملتوی کر دی۔ بشری بی بی کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ، کراچی کمپنی میں مقدمات درج ہیں۔ دوسری جانب اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند...
    سابق عالمی اسکواش چیمپئن جہانگیر خان نے کہا ہے کہ سیاست کو کھیل میں شامل نہیں کرنا چاہیے۔ بھارت کا کھیل میں سیاست کو لانا غلط ہے ۔کھیل دوستانہ ماحول ماحول پیدا کرتے اور لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان نے کہا کہ سیاست کو کھیل میں شامل نہیں کرنا چاہیے، کھیل دوستانہ ماحول ماحول پیدا کرتے اور لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کل جنگیں لڑنے کا دور نہیں ہے، کھیلوں میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو ویزوں اور دیگر مسائل نہیں ہونے چاہیں۔ بھارت کا کھیل میں سیاست کو لانا غلط ہے۔ جہانگیر خان نے کہا کہ میں نے کبھی...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی بینک سے بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے حوالے سےکوئی بات نہیں ہوئی۔ نجی ٹی وی سے سےگفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عالمی بینک سے مذاکرات میں ہمارا فوکس کنٹری پارٹنرشپ فریم پر تھا، ہوسکتا ہے ان کا کوئی شعبہ اس کو دیکھ رہا ہو۔ اس سوال پر کہ کیا پاک بھارت کشیدگی سے پاکستان کی معیشت پر منفی اثرات کا خدشہ نظر آرہا ہے؟ وزیر خزانہ نے جواب دیا کہ جیو پالیٹیکس اور جیو اکنامکس دونوں کو ہمیں دیکھنا ہوگا، امید تو یہی ہے کہ پاک بھارت کشیدگی ختم ہوجائے۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ امریکی ٹیرف کے...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بھارت جنگ کرتا ہے یا مذاکرات پاکستان دونوں کےلیے تیار ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کےلیے استعمال ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت جنگ کرتا ہے یا مذاکرات، پاکستان دونوں کےلیے تیار ہے، ہم اپنے دشمن کو منہ توڑ جواب دینےکی صلاحیت رکھتے ہیں۔گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت امن کے لیے سنجیدہ نہیں، جب صوبے میں امن ہوگا تو معیشت مضبوط ہوگی۔اُن کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت امن و امان میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہی ہے، پی ٹی آئی کے وزیر...
    سٹی 42 :  صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر سے گیٹس فاونڈیشن کے نمائندوں کی ملاقات میں صحت عامہ کے مختلف منصوبوں میں تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔  صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر سے گیٹس فاونڈیشن کے نمائندوں نے ملاقات کی۔ وفد میں ڈپٹی ڈائریکٹر ویمن ہیلتھ انویشن سلویا لین، سینئر پروگرام آفیسر کیلی میک ڈینئل، سیم لی اور مصطفی ٰباجوہ شامل تھے۔ اس کے علاوہ سیکرٹری صحت و آبادی نادیہ ثاقب، ایڈیشنل سیکرٹریز و دیگر افسران بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ دو روز کے لئے جنگ بندی کا اعلان ک خواجہ عمران نذیر اور نادیہ ثاقب نے گیٹس فاونڈیشن کے نمائندوں کو سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مختلف پراجیکٹس بارے آگاہ...
    خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی  تحصیل پبی میں ایک ملزم نے غیرت کے نام پر  اپنی بیوی اور بھتیجے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ دہرے قتل کی واردات پبی کے علاقے جلوزئی میں پیش آئی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنی بیوی اور بھتیجے کو فائیرنگ کر کے قتل کیا۔ چچا کو اپنے بھتیجے پر کافی عرصے سے بیوی  کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شک تھا۔  
    پشاور میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل پر قابو پانے کے لئے رکشہ چلانے کے اوقات کار اور مخصوص رنگ متعین کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہر کی سڑکوں پر 80 ہزار سے زائد رکشے مقررہ اوقات کار کے تحت چلائے جائیں گے۔ پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 16,371 رجسٹرڈ رکشوں کو 24 گھنٹے چلنے کی اجازت دی جائے گی اور ان رکشوں کو سبز رنگ دیا جائے گا۔ 30 ہزار غیر رجسٹرڈ رکشوں کو سرخ رنگ دیا جائے گا اور انہیں صبح 6 بجے سے دوپہر 2 بجے تک چلنے کی اجازت ہوگی۔ اسی طرح زرد رنگ والے مزید 30 ہزار غیر رجسٹرڈ رکشے دوپہر 2 بجے سے رات 12 بجے تک چل...
    وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ خطے پر جنگ کے بادل منڈلارہے ہیں اس بات کا خدشہ موجود ہے کہ دو،تین روزمیں جنگ چھڑجائے ۔ پہلگام واقعہ کے بعدبھارت نے پاکستان پر بے بنیادالزامات لگائے، خطے پر جنگ کے بادل منڈلارہے ہیں اس بات کا خدشہ موجود ہے کہ دو،تین روزمیں جنگ چھڑجائے ، ہم جنگ کے لئے ذہنی طور پر تیارہیں۔انہوں نے کہاکہ پوری قومی طاقت کامطلب ہماری پاس موجود تمام صلاحیتوں کا استعمال ہے، Post Views: 1
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ کی سابق نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا رابن رافیل نے وزیراعظم شہباز شریف کی پہلگام حملےکی تحقیقات غیر جانبدار ماہرین سے کرانے کی تجویز کی حمایت کردی۔ہارورڈ یونیورسٹی میں جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک کے میزبان حامد میر سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ  پہلگام حملے پر پاکستان کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش مثبت پیشرفت ہے، واقعے کے صرف 5 منٹ بعد کسی پر الزام لگانا انتہائی نامناسب ہے۔امریکہ کی سابق نائب وزیر خارجہ برائے کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو حالیہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری کردار ادا کرنا چاہیے۔ لندن میراتھن میں 40 پاکستانیوں کی شرکت، کینیا کے سیباسشین ساوے فاتح قرار پائے ...
    نئی دہلی: بھارتی اپوزیشن لیڈر وجے ودتیوار نے پہلگام فالس فلیگ پر مودی سرکار کے سامنے سخت سوالات اٹھا لیے۔ بھارتی اپوزیشن لیڈر وجے ودتیوار نے پہلگام فالس فلیگ پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ کانگریس رہنما نے مودی سرکار کے سامنے سخت سوالات رکھ دیئے۔ رکن قانون ساز اسمبلی وجے ودتیوار نے سوال کیا کہ پہلگام واقعہ کی ذمہ داری کس کی ہے؟ یہ ذمہ داری تو سرکار کو لینی چاہیئے۔ انہوں نے مودی سرکار سے سوال کیا کہ پہلگام میں 27 لوگوں کی جان گئی۔ تمہاری سیکیورٹی کیوں نہیں تھی؟۔ اور حملہ کرنے والے 200 کلومیٹر تک اندر گھس آئے۔ اس وقت تمہاری انٹیلی جنس کیا کر رہی تھی؟ وجے ودتیوار نے کہا کہ یہاں بر...
    معروف اداکار اور ماڈل حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ اگر خواتین نے لباس ٹھیک پہنا ہوا ہے اور مرد و خاتون فنکار ایک دوسرے کو چھو نہیں رہے تو ایسے ڈراموں میں کام کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ حمزہ علی عباسی اُن اداکاروں میں سے ہیں جو شہرت کی بلندیوں کو چھونے کے بعد خود میں مثبت تبدیلیاں لانے کے لیے دین کی جانب راغب ہوئے۔ حمزہ علی عباسی نے خود کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالنے کے لیے کوششیں کیں جو ان کے انداز اور گفتگو سے صاف ظاہر ہوتی بھی ہے۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں حمزہ علی عباسی نے کہا کہ کسی بھی پروجیکٹ میں کام کرنے سے قبل اس بات کا اطمینان حاصل کرتا ہوں کہ یہ اسلامی تعلیمات کے منافی...
    امریکا کی سابق نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا رابن رافیل نے وزیراعظم شہباز شریف کی پہلگام حملےکی تحقیقات غیر جانبدار ماہرین سے کرانے کی تجویز کی حمایت کردی۔ ہارورڈ یونیورسٹی میں جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک کے میزبان حامد میر سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پہلگام حملے پر پاکستان کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش مثبت پیشرفت ہے، واقعے کے صرف 5 منٹ بعد کسی پر الزام لگانا انتہائی نامناسب ہے۔ امریکا کی سابق نائب وزیر خارجہ برائے کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو حالیہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری کردار ادا کرنا چاہیے۔
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ہوتے بھارت پاکستان پر میلی نگاہ ڈالنے کی جرأت نہیں کرسکتا۔استنبول میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ افواج پاکستان اکیلی نہیں اس کے ساتھ 25 کڑور عوام ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ نریندر مودی گجرات کا قصاب ہے، جس کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں، بھارت کی عالمی دہشت گردی کے ثبوت موجود ہیں، کینیڈا اور امریکا کہہ چکے ہیں کہ بھارتی دہشت گرد ان کے ملکوں میں دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ بھارت نے آبی دہشتگردی کی تو بھارت میں آگ کا دریا، خون کا سمندر بہا دیں گے، ہم دشمن کو گرانا...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عالمی بینک سے بھارت کی طرف سے سندھ طاس معطلی سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، ہمارا فوکس کنٹری پارٹنرشپ فریم پر تھا، ہو سکتا ہے ان کا کوئی اور شعبہ اس کو دیکھ رہا ہو، امید ہے پاک بھارت کشیدگی ختم ہوجائے گی۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں سینیئر اینکر پرسن حامد میر سے گفتگو میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ امید یہی ہے کہ پاک بھارت کشیدگی ختم ہوجائے، امریکی ٹیرف کے معاملے میں بھی پاکستان کو کوئی دھچکا نہیں لگے گا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ واشنگٹن میں پاکستان کے کثیر جہتی شراکت داروں سے تفصیلی ملاقات ہوئی، جیو پولیٹیکس اور جیو اکنامکس دونوں کو ہمیں دیکھنا...
    واشنگٹن: امریکا کی سابق نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا رابن رافیل نے وزیراعظم شہباز شریف کی پہلگام حملےکی تحقیقات غیر جانبدار ماہرین سے کرانے کی تجویز کی حمایت کردی۔ ہارورڈ یونیورسٹی میں نجی ٹی سی سے گفتگو کرتےہوئے ان کا کہنا تھا کہ پہلگام حملے پر پاکستان کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش مثبت پیشرفت ہے، واقعے کے صرف 5 منٹ بعد کسی پر الزام لگانا انتہائی نامناسب ہے۔ امریکا کی سابق نائب وزیر خارجہ برائے کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو حالیہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری کردار ادا کرنا چاہیے۔ Post Views: 1
    ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی نو مئی کے 8 مقدمات کی سماعت کرنے والا جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ تحلیل ہوگیا ،جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں نیا دو رکنی بنچ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت کرے گا. لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر دو رکنی بینچ 5 مئی سے بانی پی ٹی آئی سمیت انسدادِ دہشت گردی اور نیب ملزمان کے کیسزسنے گا،،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد مقدمات کی سماعت کا نیا ججز روسٹر جاری کردیاگیا،،بانی پی ٹی آئی کی 8 مقدمات میں ضمانت کی...
    عالمی بینک سے بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پرکوئی بات نہیں ہوئی، وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عالمی بینک سے بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے حوالے سیکوئی بات نہیں ہوئی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عالمی بینک سے مذاکرات میں ہمارا فوکس کنٹری پارٹنرشپ فریم پر تھا، ہوسکتا ہے ان کا کوئی شعبہ اس کو دیکھ رہا ہو۔اس سوال پر کہ کیا پاک بھارت کشیدگی سے پاکستان کی معیشت پر منفی اثرات کا خدشہ نظر آرہا ہے؟ وزیر خزانہ نے جواب دیا کہ جیو پالیٹیکس اور...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے 25% ٹیکس چھوٹ کی بحالی پر ملک بھر کے یونیورسٹی اساتذہ اور ریسرچرز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ یہ فیصلہ ملک کے مستقبل کی تشکیل میں ماہرین تعلیم کے تعاون کو تسلیم کرنے اور ان کی قدر کرنے کے حکومتی عزم کا ثبوت ہے۔(جاری ہے) وزارتِ تعلیم کی جانب سے اساتذہ اور ریسرچرز کیلئے انکم ٹیکس میں چھوٹ کی درخواست پر وزیراعظم کی منظوری خوش آئند ہے، وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے اس منظوری کا اعلان کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے یونیورسٹی کے اساتذہ کو اہم مالی ریلیف ملے گا...
    خیبر پختونخوا حکومت نے ٹریفک پولیس کی تجویز پر پشاور میں بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے رکشوں کے لیے اوقات کار مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے رکشوں کو مخصوص رنگ دیے جائیں گے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں ٹریفک کا مسئلہ سنگین ہو چکا ہے، اور گرمیوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پشاور میں ٹریفک جام اور رش کی سب سے بڑی وجہ رکشے ہیں، جو زیادہ تر بغیر پرمٹ کے چل رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں آسٹریلین کرکٹ پریزینٹر کو پاکستانی رکشے کی سواری بھا گئی اس منصوبے کے تحت رکشوں کو مخصوص رنگ دے کر ان کے لیے...
    —فائل فوٹو انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا نے 9 مئی مقدمات میں 31 سے زائد گواہان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 9 کے حوالے سے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ 9 مئی کیسز، اے ٹی سی کو 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت سپریم کورٹ نے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کو 9 مئی کے مقدمات کو 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ سماعت کے دوران نامزد ملزمان عمر ایوب، صنم جاوید اور عالیہ حمزہ بھی پیش نہ ہوئے۔عدالت نے عدم پیشی پر 31 گواہان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔
    کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 اپریل ۔2025 )کراچی الیکٹرک کمپنی میں انتظامی کنٹرول اور کارکردگی کے سنگین مسائل کے پیش نظر سرمایہ کار وں کی کمپنی میں دلچسپی ختم ہوگئی ہے بین الاقوامی ادارے فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک کی کارکردگی اور موجودہ صورتحال پر جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک قانونی تنازعات اور مسلسل خراب کارکردگی سے دوچار ہے ساتھ ساتھ قانونی کشمکش میں بھی الجھی ہوئی ہے یہ قانونی تنازع سعودی سرمایہ کاروں اور پاکستانی سرمایہ کاروں کے درمیان کمپنی کے انتظامی کنٹرول کے سبب ہے .(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق شیئر کم ہونے کے باوجود کمپنی کا مکمل کنٹرول سعودی سرمایہ کاروں نے سنبھال رکھا ہے جبکہ پاکستانی سرمایہ...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ہوتے بھارت پاکستان پرمیلی نگاہ ڈالنے کی جرات نہیں کرسکتا۔استنبول میں پاکستانیوں سے خطاب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ مودی نے اُس قوم کو للکارا ہے جس نے کلمے کے نام پر ملک حاصل کیا، یہ قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ افواج پاکستان اکیلی نہیں اسکے ساتھ25  کڑور عوام بھی ہیں، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 1965 بھول گیا ہے۔ آبی دہشتگردی کی توبھارت میں آگ کا دریا، خون کا سمندر بہادیں گے۔ ہم وہ قوم ہیں جو بھارت کے سامنے 1947 سے سینہ تان کر کھڑے ہیں۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ بھارت...
    کراچی: دریائے سندھ میں کینالز بنانے کے خلاف قومی شاہراہ لنک روڈ پر وکلا اور قوم پرست جماعتوں کے احتجاج  میں مظاہرین پر پولیس پر حملے اور موبائل جلانے کے تین مقدمات درج ہوگئے، پولیس نے ویڈیوز حاصل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مظاہرین کے خلاف دو مقدمات اسٹیل ٹاؤن تھانے اور تھانہ بن قاسم ٹاؤن تھانے میں ایک مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمات سرکاری مدعیت میں بلوے، کار سرکار میں مداخلت، املاک کو نقصان پہنچانے، دھمکیاں دینے اور انسداد دہشت گری کی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں جن میں 21 افراد کونامزد کیا گیا ہے۔ یہ پڑھیں : نیشنل ہائی وے پر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں، موبائل نذر...
    اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج پر درج دو مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع کر دی۔ انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، وکیل انصر کیانی اور شمسہ کیانی ایڈووکیٹ نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائر کی۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ بشری بی بی کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ اورکراچی کمپنی میں دو مقدمات درج ہیں۔ Post Views: 1
    آج دنیا انہیں ’’پرفیکٹ جوڑی‘‘ کے طور پر جانتی ہے، مگر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی کہانی کا آغاز حیرت انگیز طور پر ایک نہایت عجیب لمحے سے ہوا تھا۔ کرکٹ کے ہیرو اور فلمی دنیا کی حسین اداکارہ پہلی بار ایک کمرشل شوٹ کے دوران ملے، جہاں ویرات کی گھبراہٹ نے ان کا خوب مذاق بنوایا۔ ایک انٹرویو کے دوران امریکی اسپورٹس جرنلسٹ گراہم بینسنگر سے گفتگو کرتے ہوئے ویرات نے اپنی پہلی ملاقات کی تفصیلات بیان کیں۔ کوہلی نے اعتراف کیا کہ اس وقت وہ شدید نروس تھے اور سب سے زیادہ اپنے قد کے فرق کو لے کر پریشان تھے، کیونکہ انہیں بتایا گیا تھا کہ انوشکا ان سے قدرے لمبی لگ سکتی ہیں۔ اسی بےچینی...
    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ امید ہے مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں کینالز کا مسئلہ ختم ہو جائے گا جس کے بعد احتجاج بھی ختم ہوگا اور راستے بھی کھل جائیں گے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں خورشید شاہ نے کہا کہ کینالز کا معاملہ کافی حد تک حل ہوگیا ہے اور وزیراعظم نے یقین دلایا ہے کہ آج مسئلہ حل ہو جائے گا۔ اس سے قبل ایک میٹنگ ہوگی جس میں عطا تارڑ اور ضیاء لنجار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے سے راستے بند ہیں، لوگ مشکل میں ہیں اور حکومت کا کام ہے کہ مشکلات کا خاتمہ کرے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے بلاول...
    —فائل فوٹو بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے صوبے میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کی نئی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔کنٹرولر امتحانات بلوچستان بورڈ پروفیسر عابدہ کاکڑ کی جانب سے نئی ڈیٹ شیٹ جاری کی گئی ہے۔ ڈیٹ شیٹ کے مطابق بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2 مئی سے شروع ہو کر 29 مئی تک جاری رہیں گے۔ بلوچستان میں انٹر کے امتحانات تین ہفتوں کیلئے ملتوی کر دیے گئے، چیئرمین بورڈ چیئرمین بلوچستان بورڈ محمد اسحاق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں انٹر میڈیٹ کے امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں۔ اس سے قبل بلوچستان بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 22 اپریل کو شروع ہونا تھے جو کہ چند ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی...
    امید ہے کہ بھارت اور پاکستان مذاکرات کے ذریعے موجودہ اختلافات کو حل کریں گے،چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے موجودہ پاک بھارت حالات پریومیہ پریس کانفرنس میں  کہا  کہ چین موجودہ کشیدگی میں کمی کے لیے مفید ثابت ہونے والے تمام اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے اور واقعے کی جلد از جلد غیر جانبدارانہ تحقیقات کی حمایت کرتا ہے۔ بھارت اور پاکستان کے ہمسایے کی حیثیت سے چین کو امید ہے کہ بھارت اور پاکستان تحمل کا مظاہرہ کر تے ہوئے کشیدگی کو کم کرنے کیلئے کام کریں گے، مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے موجودہ اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کریں گے...
     ویب ڈیسک:وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس آج طلب کر لیا۔  ذرائع کے مطابق اجلاس دو مئی کو ہونا تھا تاہم سندھ حکومت کی درخواست پر مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس آج شام کو طلب کیا گیا ہے،وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں نئی نہریں نکالنے کے معاملے پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء سمیت 25 شرکاء کو خصوصی دعوت دی گئی ہے۔ ایل ڈی اے کا شہر میں سٹرکچر پلان روڈ کا جال بچھانے کے منصوبے میں اہم پیشرفت  سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ سی سی آئی میں آج کینالز کے معاملے کا فیصلہ...
     ویب ڈیسک:جنوبی وزیرستان کے وانا بازار میں زور دار دھماکا ہوا ہےجس میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔   پولیس کے مطابق دھماکے میں امن کمیٹی کے سابق رکن سیف الرحمان کو نشانہ بنایا گیا، متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔  پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئر کے وانا بازار میں زور دار دھماکا ہوا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے کے بعد پولیس کی نفری اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔ ایل ڈی اے کا شہر میں سٹرکچر پلان روڈ کا جال بچھانے کے منصوبے میں اہم پیشرفت  پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں امن کمیٹی کے سابق رکنی سیف الرحمان کو نشانہ بنایا گیا ہے،...
    وفد میں مولانا عابد حسین شاکری، وقار حیدر جعفری اور امام جماعت مسجد حیات آباد پشاور مولانا نذیر حسین مطہری شریک تھے، وفد نے علامہ ساجد نقوی کی مسلسل رہنمائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے پشاور سے آئے وفد نے ملاقات کی، وفد نے پاراچنار سمیت صوبے کے مختلف مسائل اور عوامی مسائل پر علامہ ساجد نقوی سے گفتگو کی، انہوں نے مختلف امور پر وفد کی رہنمائی کی۔ وفد میں مولانا عابد حسین شاکری، وقار حیدر جعفری اور امام جماعت مسجد حیات آباد پشاور مولانا نذیر حسین مطہری شریک تھے، وفد نے علامہ ساجد نقوی کی مسلسل رہنمائی پر ان کا شکریہ ادا کیا،...
     عرفان ملک : پی ٹی آئی کی متحرک کارکن و سوشل میڈیاصنم جاویداوراسکےخاوندکوگرفتارکرلیاگیا۔   پولیس حکام کے مطابق صنم جاوید اور اس کے خاوند کو نو مئی کے جلاؤ گھیراو کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا،صنم جاوید کو گرین ٹاؤن سے اسکے خاوند کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ صنم جاوید اور اسکےخاوند کیخلاف دہشتگردی کےمقدمات درج تھے۔ 
    اسلام آباد:مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس 2 مئی کے بجائے آج شام کو ہوگا، سندھ میں نہروں کے معاملے پر احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو کی ملاقات کے بعد آج نئی نہروں پر حتمی فیصلہ ہوجائے گا، سی سی آئی کے ہنگامی اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شرکت کریں گے، اسلام آباد سے خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ وزیر عظم کی زیر صدارت سی سی آئی کا اجلاس آج شام اسلام آباد میں ہوگا، جس میں نئی نہروں کے معاملے...
    صنم جاوید اور ان کے خاوند کو نو مئی کے جلاؤ گھیراو کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔ صنم جاوید کو لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن سے ان کے خاوند کے ہمراہ پولیس نے حراست میں لیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی متحرک کارکن اور سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ صنم جاوید اور اس کے خاوند کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ صنم جاوید اور ان کے خاوند کو نو مئی کے جلاؤ گھیراو کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔ صنم جاوید کو لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن سے ان کے خاوند کے ہمراہ پولیس نے حراست میں لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صنم جاوید اور ان کے خاوند کیخلاف دہشت گردی کے مقدمات درج تھے۔
    پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات درست قرار، سرٹیفکیٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات درست قرار دے دیئے۔حکام کے مطابق الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات درست قرار دیتے ہوئے پی پی پی کو سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔ یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین، سیکرٹری جنرل، سیکرٹری مالیات اور اطلاعات بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپہلگام کاخونیں ناٹک !! بھارت میں 35 سال سے مقیم پاکستانی خاتون کو...
    نجی ٹی وی کے مطابق چین، برطانیہ اور ایران کے رہنماؤں سے الگ الگ ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار نے نئی دہلی کی جانب سے ’بے بنیاد پروپیگنڈے اور یکطرفہ اقدامات‘ کی طرف توجہ مبذول کرائی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی سیاسی قیادت پہلگام حملے کے تناظر میں بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات اور جھوٹے الزامات کو چھپانے کی کوششوں کو اجاگر کرنے کے لیے غیر ملکی دارالحکومتوں کے ساتھ رابطے جاری رکھے ہوئے ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چین، برطانیہ اور ایران کے رہنماؤں سے الگ الگ ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار نے نئی دہلی کی جانب سے بے بنیاد پروپیگنڈے اور یکطرفہ...
    پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل---فائل فوٹو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل کے خلاف درج مقدمات پر سماعت ہوئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی۔دورانِ سماعت جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج اگر زرتاج گل پیش ہوتیں تو بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیتے۔جج نے کہا کہ زرتاج گل آج عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئیں، ان کے وارنٹ گرفتاری نکالیں۔وکیل صفائی نے کہا کہ زرتاج گل کو آج حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، اگلی سماعت پر پیش ہوں گی۔جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 8 مئی تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ زرتاج گل و دیگر کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف...
    حج فضائی آپریشن—فائل فوٹو  قومی حج فضائی آپریشن کا آغاز کے سلسلے میں پہلی پرواز آج رات اسلام آباد سے مدینہ روانہ ہوگی۔ایئر پورٹ حکام کے مطابق حج آپریشن کا آغاز آج رات اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہو رہا ہے۔حکام نے مزید بتایا ہے کہ اس حوالے سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خصوصی تقریب بھی منعقد ہوگی۔ حج پروازوں پر وزارتِ مذہبی امور اور پی آئی اے میں معاہدہحج پروازوں پر وزارت مذہبی امور اور قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ حکام نے مزید بتایا ہے کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت 7 خصوصی امیگریشن کاؤنٹرز بھی تیار کیے گئے ہیں۔اسلام آباد انٹرنیشنل سے 100 پروازوں میں 28 ہزار 400 عازمین حجاز...
    — فائل فوٹو ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کا کہنا ہے کہ ادارہ ماحولیات پنجاب نے ہفتہ اور اتوار کو صوبے بھر میں 1450 کارروائیاں کیں۔ ایک بیان میں عمران حامد شیخ نے کہا کہ اسپیشل اسکواڈز کی کارروائیاں اب چھٹیوں کے دوران بھی جاری رہیں گی۔انہوں نے بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کے روز بھٹہ مالکان کے خلاف 39 مقدمات درج کیے گئے اور 30 لاکھ جرمانہ عائد کیا۔ کوپ 29، وزارت صحت کا ماحولیاتی تبدیلی صحت پر اثرات سے نمٹنے کا عزم اسلام آباد وزارت قومی صحت نے کوپ 29 میں ماحولیاتی... عمران حامد شیخ نے کہا کہ پنجاب بھر میں 277 صنعتوں کی انسپکشن کی گئی، ممنوعہ ایندھن کے استعمال اور ایمشن کنٹرول...
    مانچسٹر(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صدر عارف علوی کا کہنا ہے پی ٹی آئی پاکستان کی سلامتی کے لیے مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن دوسری طرف سے کوئی پیشرفت نہیں ہو رہی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مانچسٹر میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر عارف علوی کا کہنا تھا تحریک انصاف پہلگام واقعے کی مذمت کرتی ہے۔ عارف علوی کا کہنا تھا پاکستان کی سلامتی کے لیے پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن مذاکرات کے لیے دوسری طرف سے پیشرفت نہیں ہو رہی۔سابق صدر مملکت کا کہنا تھا وطن سے محبت اور قربانی سے دریغ نہ کرنے والے اوورسیز پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں۔ ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے سی سی آئی کا اجلاس آج ہی طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا،مشترکہ مفادات کونسل نے اجلاس  کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کیا، چاروں وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا سمیت 25شرکا کو خصوصی دعوت دی گئی ہے۔ دوسری جانب سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن پُرامید ہیں کہ مشترکہ مفادات کونسل میں آج ہی کینالوں کے معاملے کا فیصلہ ہوجائے گا۔ سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کینالز پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کو ہونا تھا تاہم سندھ حکومت کی گزارش پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر...
    ابھی چند دن پہلے ہماری دینی قیادت نے یہیں اسلام آباد میں اکٹھے ہو کر ایک فتویٰ دیا ہے جس پر ملک میں باتیں کی جا رہی ہیں کہ علماء کو جہاد کا فتویٰ دینا اب یاد آیا ہے؟ میں نے اس پر گزارش کی ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے، گذشتہ سال بھی اسلام آباد کے کنونشن سنٹر میں اسی نوعیت کی ایک کانفرنس منعقد ہوئی تھی اور انہی قائدین نے یہی باتیں کی تھیں جو اِس کانفرنس میں کی ہیں۔ ہمارے دینی قائدین مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، حضرت مولانا فضل الرحمٰن، حضرت مولانا مفتی منیب الرحمٰن، حضرت مولانا ساجد میر ، حافظ نعیم الرحمٰن مسلسل قوم کو اور امت کو اپنے فرائض کی طرف توجہ...
    ویب ڈیسک: حج آپریشن کا آغاز آج رات اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہو رہا ہے۔ ایئر پورٹ منیجر آفتاب گیلانی کے مطابق پہلی حج پرواز آج رات اسلام آباد سے مدینہ روانہ ہوگی اور اس موقع پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خصوصی تقریب بھی منعقد ہوگی۔ آفتاب گیلانی نے بتایا کہ روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت 7 خصوصی امیگریشن کاونٹرز تیار کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر عازمین حج کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 100 پروازوں کے ذریعے 28400 عازمین حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔ سٹینڈنگ کمیٹی کا ایکٹ پر مشاورت کیلئے مزید ممبران کو شامل کرنے کا فیصلہ سی او او ایئرپورٹ منیجر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے چھبیس نومبر احتجاج پر درج دو مقدمات میں بشری بی بی کی ضمانت میں گیارہ جون تک  توسیع کر دی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق چھبیس نومبر احتجاج پر درج دو مقدمات کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کےجج ابو الحسنات ذولقرنین نے کی، وکیل انصرکیانی اور شمسہ کیانی ایڈووکیٹ  نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائر کی۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت گیارہ جون تک ملتوی کردی،بشری بی بی کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ اورکراچی کمپنی میں دو مقدمات درج ہیں۔ کالے ڈالے میں شہری کو اغوا کرنے کی کوشش , یاسر شامی نے...
    — فالئل فوٹو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہمیں دیوار سے لگایا ہوا ہے۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 11 مقدمات میں فردِ جرم عائد کرنے کےلیے مجھے دستاویزات فراہم کردی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ میں نے ایک دن میں 25 مقدمات میں ضمانت کےلیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پکے کے ڈاکوؤں نے کچے کے ڈاکوؤں کے ساتھ الحاق کر رکھا ہے۔
    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صدر عارف علوی کا کہنا ہے پی ٹی آئی پاکستان کی سلامتی کے لیے مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن دوسری طرف سے کوئی پیشرفت نہیں ہو رہی۔ سابق صدرعارف علوی نے کہاکہ پاکستان کی سلامتی کیلیےپی ٹی آئی مذاکرات کےلیےتیارہے،مذاکرات کیلیے دوسری طرف سے پیش رفت نہیں ہورہی۔۔ مانچسٹر میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر عارف علوی کا کہنا تھا تحریک انصاف پہلگام واقعے کی مذمت کرتی ہے۔ عارف علوی کا کہنا تھا پاکستان کی سلامتی کے لیے پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن مذاکرات کے لیے دوسری طرف سے پیشرفت نہیں ہو رہی۔ سابق صدر مملکت کا کہنا تھا وطن سے محبت...
    ویب ڈیسک: مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس دو مئی کو طلب کیا گیا تھا تاہم سندھ حکومت کی درخواست پر سی سی آئی اجلاس آج شام ہونے کا امکان ہے۔ اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ وفاقی وزرا سمیت 24 شرکاء کو خصوصی دعوت پر بلایا گیا ہے، جس میں نئی نہریں نکالنے کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع نہروں کا منصوبہ مشترکہ مفادات کونسل لے جانے کا اعلان کرتے ہوئے دو مئی کو اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔ شاہد آفریدی نے رضوان کو اہم مشورہ دے دیا پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد سے ملاقات کے بعد بلاول...
    بیجنگ :چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان لیو دہ جون نے بتایا کہ فلپائن کے چھ افراد  چین کے انتباہ کو  نظر انداز  کرتے ہوئے  غیر قانونی طور پر  تھیئے شیئن ریف پر اترے۔چینی کوسٹ گارڈ کے قانون نافذ کرنے والے افسران  نے  قانون کے مطابق ریف پر اتر کر اس  معاملے  سے  نمٹا ۔پیر کے روز ترجمان نے کہا کہ تھیئے شیئن  ریف سمیت نان شا  جزائر اور اس سے  ملحقہ آبی علاقوں پر چین کو ناقابل تردید خودمختاری  حاصل ہے۔فلپائن کا یہ اقدام چین کی علاقائی خودمختاری سمیت  بحیرہ جنوبی چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیے کی خلاف ورزی کرتا ہے اور بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کو نقصان پہنچاتا ہے۔ انہوں نے کہا...
    راولپنڈی: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ پہلگام واقعے کی تحقیقات کروائی جائے لیکن یہ تو ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے، وہ ایک بزدل وزیراعظم ہیں۔ راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ بھارت کو دو ٹوک پیغام دیا جائے کہ تم حملہ کرو گے تو ہم زمینی اور فضائی حملہ کریں گے، لیکن کٹھ پتلی حکومت کی تو کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔ عمر ایوب خان کا مزید کہنا تھا کہ مودی سرکار حملہ کرنے کا کہتا اور یہ جواب دینے کے بجائے ہتھیار ڈالنے کی بات کرتے ہیں، پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے۔ انہوں نے کہا...
    بھارتی ٹی وی اداکارہ نوینا بولے نے معروف ہدایتکار ساجد خان پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشہور ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں ڈاکٹر مونی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ نوینا بولے نے فلمساز ساجد خان پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ نوینا نے انکشاف کیا ہے کہ ساجد خان نے ایک ملاقات کے دوران ان سے نامناسب مطالبہ کیا کہ وہ اپنے کپڑے اتاریں اور صرف ٹو پیس میں بیٹھیں، تاکہ وہ ان کی ’کمفرٹ لیول‘ کا اندازہ لگا سکیں۔ ایک انٹرویو کے دوران نوینا نے بتایا کہ یہ واقعہ 2004 سے 2006 کے درمیان پیش آیا، جب وہ ’گلاڈریگس‘ مقابلے میں شریک ہوئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ...
    وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل (CCI) کے اجلاس میں آج کینالوں کے معاملے پر فیصلہ کر لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت سندھ کی درخواست پر وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے 2 مئی کو ہونے والا سی سی آئی اجلاس آج ہی طلب کرلیا ہے۔ شرجیل میمن نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل (CCI) کا اجلاس آج شام وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوگا۔ سندھ کی درخواست پر ہونے والے اجلاس میں کینالوں کے معاملات پر تفصیل سے بات چیت کی جائے گی اور اس مسئلے کا حتمی حل نکالا جائے گا۔ مزید پڑھیں: متنازع کینالز منصوبہ: نواز شریف اور...
    اسلام آباد ایئرپورٹ سے حج آپریشن کا آج رات آغاز، خصوصی انتظامات مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد :اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے حج آپریشن کا آغاز آج رات ہو رہا ہے۔ ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی کے مطابق پہلی حج پرواز آج رات اسلام آباد سے مدینہ منورہ روانہ ہو گی۔آفتاب گیلانی نے بتایا کہ پہلی حج پرواز کے موقع پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خصوصی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔اس موقع پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سات خصوصی امیگریشن کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں تاکہ عازمین حج کو فوری اور آسان سہولیات میسر آئیں۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر عازمین حج کے لیے تمام انتظامات مکمل کر...
    لاہور میں دفاع فلسطین و دفاع پاکستان کانفرنس سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ ہمارے پاس ٹینکس، فوجیں، میزائل اور ایٹم بم ہیں، یہ سب اگر ہم غزہ کے مسلمانوں کے دفاع کیلئے نہیں چلا سکتے، تو پھر اِن کا فائدہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا سپہ سالاروں سے پوچھتے ہیں کہ وہ اللہ کی راہ میں جہاد کیلئے کب نکلیں گے؟ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو مجلس اتحاد اُمت کے زیراہتمام لاہور میں دفاع فلسطین و دفاع پاکستان کانفرنس کے مناظر مجلس اتحاد اُمت کے زیراہتمام لاہور میں دفاع فلسطین و دفاع پاکستان کانفرنس کے مناظر مجلس اتحاد اُمت کے زیراہتمام لاہور میں دفاع فلسطین و دفاع پاکستان کانفرنس کے مناظر مجلس...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی ریاست ٹینسی میں ایک چھوٹا طیارہ گرنے سے 3 مسافر ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ مونی ایم 20 ٹی این ماڈل کے طیارے کے گرنے سے پیش آیا، جو اپر کمبر لینڈ ریجن کے ایئر پورٹ سے تقریباً ایک میل جنوب میں تباہ ہوا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) نے اس حادثے کی تصدیق کر دی ہے، نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (NTSB) اور FAA نے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے۔ واضح رہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ معمول کے مطابق اُڑان بھرنے کے بعد ایئر پورٹ کے قریب جا گرا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق طیارہ انجن کی خرابی یا...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں خونیں ٹریفک حادثات میں رواں سال جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 298 تک پہنچ گئی، ہیوی وہیکلز سے کچل کر خواتین اور بچوں سمیت 95 افراد جاں بحق ہوئے۔ نجی چینل کے مطابق کراچی میں خونی ٹریفک حادثات تھنے کا نام ہی نہیں لے رہے، اعدادوشمار کے مطابق رواں سال تین ماہ اور 27 روز میں ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 298 تک پہنچ گئی۔ اس عرصے کے دوران ٹریفک کے حادثات میں زندگی سے محروم ہوجانے والوں میں 27 خواتین، 40 بچے اور بچیاں اور 231 مرد شامل ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق ان خونی ٹریفک حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت95 شہری ہیوی وہیکلز کےپہیوں تلے کچل جاں بحق...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان اس وقت تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں، کیوں کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کے بعد بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، جبکہ پاکستان نے بھی جوابی اقدامات کرتے ہوئے بھارت پر واضح کیا ہے کہ اگر ہمارا پانی بند کیا گیا تو جنگ ہوگی۔ اس کشیدہ صورتحال کی وجہ سے ان دونوں ممالک کو ہی نقصانات اٹھانا پڑیں گے، لیکن بھارت کو اس ساری صورتحال کے سبب کیا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے، سکھ رہنما گرپتونت سنگھ بھارت کی تجارت کتنی متاثر ہوگی؟ معاشی تجزیہ کار راجا کامران نے بتایا...
    کراچی:  شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن اور ملیر سٹی میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔  تفصیلات کے مطابق مومن آباد کے علاقے  اورنگی ٹاؤن سیکٹر 4/A اسلام نگر کے قریب اتوار اور پیر کی درمیانی شب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔  زخمی ہونے والے شخص کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ عبداالخالق ولد محمد خان کے نام سے کی گئی۔ فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے تاہم علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔  مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی ملیر سٹی تھانے کی حدود ملیر مندر جوہرآباد یاسین سائیکل والی گلی...
    واشنگٹن: امریکہ کی معروف ہارورڈ یونیورسٹی، کیمبرج، میساچوسٹس میں آج پاکستان کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ اعلیٰ سطحی کانفرنس میں پالیسی ساز، ماہرین تعلیم، کاروباری افراد اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس میں پاکستان کی حالیہ معاشی کامیابیوں اور استعداد، گورننس اصلاحات، اور عالمی  سطح پر ابھرتے ہوئے کردار کے بارے میں غور و خوض  کیا گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات جناب محمد اورنگزیب؛ امریکہ میں پاکستان کے  سفیر رضوان سعید شیخ اور نیو یارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی  نے کانفرنس میں  شرکت کی۔ اپنے افتتاحی کلمات میں  سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کانفرنس میں شریک  مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے روشن دماغوں کی موجودگی  کو سراہا جو...
    بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب علی خان کے حفاظتی پیکیج میںشامل عمارتیں انہدام سے تاحال محفوظ ناظم آباد نمبر 2پلاٹ نمبر C 9/4اور D 3/8پر انہدام نہ ہونے کی گارنٹی، انتظامیہ بے بس ڈی جی اسحق کھوڑو سے محفوظ عمارتوں پر موقف لینے کے لئے رابطے کی کوشش ، موقف نہ مل سکا ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد اسحاق کھوڑو کے سخت احکامات کی روشنی میں وسطی میں جاری غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کاروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے مگر دلچسپ امر یہ ہے کہ بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب علی خان کے حفاظتی پیکیج میں تعمیر ہونے والی عمارتوں کو انہدام سے محفوظ رکھنے کی ضمانت دے دی گئی ہے۔ اس وقت بھی ناظم آباد نمبر 2کے پلاٹ...