حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کو ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کو مشترکہ کامیابی قرار دے دیا اور مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کردی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام نے گرمی کے باوجود تمام قصبوں اور دیہات میں احتجاج کیا جس کی وجہ سے حکومت کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا۔

یہ بھی پڑھیے: میہڑ: کینال منصوبے کے خلاف قوم پرست تنظیموں کا دھرنا ختم، سندھ بھر کا زمینی رابطہ بحال

انہوں نے احتجاج کرنے والوں سے اپیل کی کہ وہ سڑکیں خالی کرکے پرامن طور پر اپنے گھروں کو چلے جائیں، حالیہ دنوں ہماری سرحدوں پر جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں، اس موقع پر پوری قوم کو متحد ہوکر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔

پیر پگارا نے کہا کہ مودی سرکار نے اگر جنگ شروع کی تو پوری قوم کی مدد سے پاک فوج اس کا منہ توڑ جواب دے گی۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

pir pagara پیر پگارا سندھ سندھ کینال احتجاج.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پیر پگارا سندھ کینال احتجاج پیر پگارا

پڑھیں:

مودی حکومت کا خاتمہ قریب؟

ایک بھارتی فلم کا گانا ہے ’’ بدلے بدلے میرے سرکار نظر آتے ہیں، گھر کی بربادی کے آثار نظر آتے ہیں۔‘‘ آج کل مودی جی ! پہلے کی طرح خوش و خرم نظر نہیں آ رہے ہیں، ان کی اس اداسی کی وجہ کیا ہے ؟ کیا یہ ان کے سندور آپریشن کی ناکامی کی وجہ ہے یا تری پورہ میں عوامی بغاوت سے وہ پریشان ہیں یا بھارت میں حزب اختلاف اور عوام کی جانب سے اس سوال کے تسلسل سے پوچھے جانے سے گھبرائے ہوئے ہیں کہ پاکستان سے حالیہ جنگ میں بھارت کے کتنے جہاز تباہ ہوئے ہیں؟

تو صاحبو ! ان وجوہات میں سے کوئی بھی ایسی نہیں لگتی جس سے وہ پریشان ہوں اور ان کا چہرہ اترا ہوا ہو۔ لگتا ہے اصل مسئلہ یہ ہے کہ اب 17 ستمبر 2025 کے بعد وہ بھارت کے وزیر اعظم نہیں رہیں گے کیونکہ 17 ستمبر کو وہ پورے 75 برس کے ہو جائیں گے اور اتفاق سے جس دہشت گرد پارٹی یعنی RSS سے ان کا تعلق ہے وہ کسی بھی 75 برس کے بوڑھے کارکن کو نہ تو پارٹی کے کسی اعلیٰ عہدے پر براجمان رہنے دیتی ہے اور نہ ہی سرکاری عہدے پر، تو اب مودی جی کے بطور وزیر اعظم دن پورے ہو چکے ہیں۔

انھوں نے اپنے پورے دور میں پاکستان کے خلاف کام کیا، کئی حملے کرائے مگر پاکستان کو فتح کرنے میں ناکام رہے البتہ جب بھی پاکستان کے خلاف جارحیت کی، منہ کی کھائی چنانچہ اب وہ اپنے اصل مشن یعنی پاکستان کو فتح کرنے میں ناکام و نامراد ہو کر واپس اپنے گھر جائیں گے مگر وہ جو نفرت کا بیج بو کر جا رہے ہیں اور ہندو انتہاپسندوں کو مسلمانوں کے قتل کا کھلا لائسنس دے کر جا رہے ہیں تو یقینا مسلمانوں کو ان کے جانے کے بعد بھی کوئی راحت نہیں ملے گی۔

مودی نے اپنے دور میں بھارت کا نام روشن کرنے کے بہانے اپنا ہی نام روشن کیا تاکہ ان کی شان بڑھے اور عام انتخابات میں وہ کامیاب و کامران رہیں، وہ اس سلسلے میں کبھی چاند پر انسان کو پہچاننے کا ڈرامہ رچاتے رہے، کبھی بھارت کو دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں کھڑا کرتے رہے اورکبھی خود عالمی لیڈر ہونے کا دعویٰ کرتے رہے اورکبھی بھارت کو خطے کا سب سے طاقتور ملک ہونے کی خوش خبری بھارتیوں کو سناتے رہے مگر ان کے تمام ہی دعوے غلط ثابت ہوئے۔

حقیقت یہ ہے کہ مودی نے بھارت کی خارجہ پالیسی کا بیڑا ہی غرق کر دیا ہے۔ سری لنکا ، نیپال، مالدیپ، بھوٹان، برما اور بنگلہ دیش بھارت کی قبضہ گیری سے بے زار ہیں۔ پاکستان تو بھارت کی دہشت گردی سے تنگ ہے ہی مگر کینیڈا اور امریکا بھی بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دے رہے ہیں۔

مودی کی پوری خارجہ پالیسی پاکستان کے گرد ہی گھومتی رہی۔ اس وقت وہ امریکی حکومت کے پاکستان کی جانب جھکاؤ سے بے حد پریشان ہے چنانچہ اب اس نے اپنے پرانے دشمن چین کو منانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ وزیر خارجہ جے شنکر کا حالیہ چین کا دورہ اسی سلسلے کی کڑی لگتا ہے، ادھر روس سے بھی تعلقات پہلے جیسے نہیں رہے وہ بھی مودی کی منافقت سے پیچھے ہٹتا معلوم ہوتا ہے۔

وہ ایران کو پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے کے لیے چاہ بہار بندرگاہ کو اپنانے کا ڈرامہ رچاتا رہاہے مگر اب ایران اسرائیل جنگ سے مودی کی اسرائیل نواز پالیسی طشت از بام ہو چکی ہے تمام عرب ممالک بھی اب بھارتی منافقت کو زیادہ دیر برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

مودی کی اندرون ملک پالیسی کو دیکھا جائے تو وہ بھی تضادات سے بھری ہوئی ہے۔ مودی کے امبانی اور اڈانی جیسے ارب پتیوں سے گھر جیسے تعلقات ہیں ان کے پورا ٹیکس نہ دینے کے باوجود بھی وہ ان کی ترقی کے لیے دن رات ایک کر رہے ہیں مگر غریب اب بھی دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں۔

ایک طرف بھارت میں دن بہ دن امیروں کی تعداد بڑھ رہی ہے تو ادھر غریبوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ حزب اختلاف مودی کے خلاف زبان نہیں کھول سکتی، اس لیے کہ کسی ایسے رہنما کو دیش کا دشمن قرار دے کر سلاخوں کے پیچھے کر دیا جاتا ہے ملک کے آدھے سے زیادہ اخبار اور ٹی وی چینلز مودی حکومت نے اپنا رکھے ہیں جو ہر وقت بھارت کی ترقی اور مودی کی کامیابیوں کے گیت گاتے رہتے ہیں مگر اب مودی کے رخصت ہونے کے بعد اس کی ساری پول کھلے گی اور ایسا نہیں لگتا کہ اسے دیش پریمی کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
 

متعلقہ مضامین

  • بینکاک میں مسلح شخص کی فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کرنے کے بعد خودکشی
  • چار دیواری سے کامیابی تک، کوئٹہ کے میاں بیوی کی محنت کی کہانی
  • عمران خان کو اذیت پہنچانے والے ہمارے ہدف پر ہیں، کارکنان کپتان کی رہائی کے لیے متحرک ہو جائیں، عمر ایوب
  • کراچی؛ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، علیحدگی پسند کالعدم تنظم کے 2ملزمان گرفتار
  • مودی حکومت کا خاتمہ قریب؟
  • سندھ میں 21 لاکھ مفت گھر بنانے کا منصوبہ دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، شرجیل میمن
  • سندھ کے عوام پر وہ حکمران مسلط کیے گئے جو کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں، سلمان اکرم راجہ
  • سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے گھروں کی تعمیر پوری دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، شرجیل انعام میمن
  • پنجاب میں مثالی گاؤں منصوبہ، مریم نواز کی قیادت میں دیہی ترقی کی نئی مثال
  • لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے پر سعید غنی نے بطور وزیر ذمے داری قبول کرلی