جنوبی وزیرستان: وانا میں دھماکا، 6 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
—فائل فوٹو
جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں دھماکا ہوا ہے، جس میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ڈپٹی کمشنر ناصر خان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکہ لوئر وزیرستان وانا کےعلاقہ دژہ غونڈی میں واقع دکان میں ہوا۔
ناصر خان نے کہا کہ دھماکا امن کمیٹی کے دفتر کے قریب ہوا۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہیڈ کوارٹر اسپتال وانا منتقل کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
این سی سی آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
ویب ڈیسک: ضلع کچہری لاہور میں اسلام آباد سے مبینہ اغوا کے بعد گرفتار این سی سی آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان پر رشوت و اختیارات کے ناجائز استعمال پر کیس کی سماعت، مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی ، ملزم عثمان کو تین دن کے جسمانی ریمانڈ کے بعد آج عدالت پیش کیا گیا تھا، ایف آئی اے نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم عثمان نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے، ملزم نے مختلف کال سینٹرز سے ماہانہ رشوت لی۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد این سی سی آئی اے افسر عثمان کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔