ضلع کرم میں 2 ماہ کے دوران فریقین کے 979 بنکرز گرادیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
خیبر پختونخوا ضلع کرم میں متحارب فریقین کے بنکرز گرانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، 2 ماہ میں 979 بنکرز گرائے گئے ہیں۔
بنکرز گرانے کا کام مکمل ہونے کے بعد اب تمام فریقین کی جانب سے اسلحہ جمع کروانے کا مرحلہ وار سلسلہ شروع کیا جائے گا۔
دہشتگردوں کے سروں کی قیمت 13 کروڑ 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
سرکاری حکام کے مطابق کرم میں 3 مہینوں میں اشیائے خورد و نوش، ادویات کی ترسیل کیلئے 1984 گاڑیاں بھیجی جا چکی ہیں، بگن بازارمیں دکانوں اور عمارتوں کی مرمت کے لیے خاندانوں کو رقم کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔
کرم میں متاثرہ خاندانوں میں امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
دریائے چناب میں مسلسل پانی کی سطح بلند، دریائی کٹاؤ میں بھی شدت آگئی
فائل فوٹودریائے چناب میں مسلسل پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث موضع ساہمل میں دریائی کٹاؤ میں شدت آچکی ہے۔
سیلابی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے فلڈ ریلیف، ریسکیو، میڈیکل اور لائیو سٹاک کیمپ قائم کردیے گئے ہیں۔
مون سون کا چوتھا سلسلہ پنجاب میں آج بھی بارش برسائے گا، لاہور اور راولپنڈی سمیت صوبے کے زیادہ تر اضلاع میں آج بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔
اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ سیاستدان ووٹ لینے آتے ہیں لیکن مشکل وقت میں کوئی ان کی خبر لینے نہیں آیا، گاؤں کے گرد بند کو جلد از جلد پختہ کروایا جائے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔