سکھ بہن بھائیوں کو بیساکھی کی مبارکباد، وزیراعظم پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے بیساکھی کے تیوہار کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے اپنے سکھ بہن بھائیوں کو بیساکھی کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ آج کا دن نہ صرف فصلوں کے پکنے کا اعلان ہے بلکہ ایک تیوہار کے طور پر منایا جاتا ہے کیونکہ یہ کسانوں کے لیے بڑی خوشی کا وقت جب وہ اپنی محنت کا پھل حاصل کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: بیساکھی میلہ: بھارت کے ساڑھے 6 ہزار یاتریوں کو ویزے جاری
انہوں نے کہا کہ یہ دن امید، اتحاد اور تجدید کے پائیدار جذبے کی یاد دہانی کے طور پر منایا جاتا ہے، جو ہماری برادریوں کو متحد کرتا ہے اور ہماری قوم کی تشکیل کرتا ہے۔ دعا ہے کہ بیساکھی ہر میدان میں خوشحالی، ہر دل کو سکون اور پاکستان کے کونے کونے میں ترقی لائے۔
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ آئیے، ہم بیساکھی کے جذبے سے متاثر ہو کر، ایک روشن، جامع اور مضبوط کل کی تعمیر کے لیے مل کر ساتھ آگے بڑھیں، ساریاں نو ویساکھی دیاں ودھایاں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بیساکھی سکھ برادری شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بیساکھی سکھ برادری شہباز شریف
پڑھیں:
کاہنہ :لڑائی کے دوران چھریوں کے وار، 2 بھائیوں سمیت 3 افراد زخمی
سٹی42: کاہنہ کے علاقے میں محلے داروں کے درمیان جھگڑے کے دوران چھریاں چل گئیں جس کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جھگڑا اچانک شروع ہوا اور بات تلخ کلامی سے بڑھ کر ہاتھا پائی اور پھر چھریوں کے استعمال تک جا پہنچی۔واقعے میں زخمی ہونے والوں میں شاہد، ساجد اور اسد شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر جنرل ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
لاہور: داتا دربار پولیس کی کارروائی، 2 رکنی چور گینگ گرفتار
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ محلے داروں کے درمیان ہونے والے تنازعے کا نتیجہ ہے۔ زخمی افراد کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں جبکہ جھگڑے میں ملوث دیگر افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔