حکومت کی بجٹ میں عام آدمی پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری،کھانے پینے کی اشیا مہنگی ہونیکا امکان
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں ٹیکس ریونیو بڑھانے کے لئے کھانے پینے کی متعدد اشیا مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سافٹ ڈرنکس، میٹھے مشروبات، جوسز، کاربونیٹڈ سوڈا واٹر، اضافی فلیور یا نان شوگر سویٹس مہنگے ہوسکتے ہیں۔ان اشیا پر ٹیکس ڈیوٹی 20 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔جوس یا پلپ سے تیار ہونے والے کاربونیٹڈ واٹر، سیرپ، سکواشز وغیرہ شامل ہیں۔ دودھ سے بنی صنعتی مصنوعات پر بھی 20 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔ساسیجز، خشک، نمکین یا سموکڈمیٹ سمیت گوشت کی اشیا مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
چیونگم، کینڈی، چاکلیٹ، کیریملز، پیسٹری اور بسکٹس سمیت بیکری آئٹمز، کارن فلیکس، سیریلز کی مختلف اشیا پر ٹیکس کی شرح میں 50 فیصد اضافہ متوقع ہے جبکہ آئس کریمز، فلیورڈ یا سویٹ یوگرٹ، فروزن ڈیزرٹ، اینیمل یا ویجیٹیبل فیٹ سے بنی تمام دیگر اشیا پر بھی ٹیکس میں اضافے کی تجویز ہے۔
اگلے 3 سال میں ان اشیا پر ٹیکس کی شرح میں بتدریج 50 فیصد اضافے کا امکان ہے۔
حکومت نے گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کردیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اشیا پر
پڑھیں:
ٹریفک حادثات: مزید 2 نوجوان جان کی بازی ہار گئے
ویب ڈیسک: شہر قائد میں ٹریفک حادثات نے مزید 2 نوجوانوں کی جانیں لے لیں۔
مین گوٹھ کے علاقے ملیر مین گوٹھ سولنگی سٹاپ کے قریب تیز رفتار کار دیوار سے ٹکرانے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، متوفی کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 23 سالہ علی بخش کے نام سے ہوئی ہے۔
نیوکراچی ناگن چورنگی صدیق اکبر مسجد کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر موٹرسائیکل سوار 16 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
لاہور بورڈ: میٹرک امتحانات کے پریکٹیکل کا آج سےآغاز ہو گا
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی۔