پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج (پیر) کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں تیرہ سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ہنڈرڈ انڈیکس جو گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز پر ایک لاکھ چودہ ہزار آٹھ سو تریپن پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ آج کاروبار کے دوران ایک لاکھ سولہ ہزار ایک سو باسٹھ پوائنٹس پر پہنچ گیا۔سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر کاروباری برادری کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
سوات: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک
---فائل فوٹوسوات کے علاقے پارڑئی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ڈی پی او سوات کے مطابق پولیس اور محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کے اہلکاروں نے مشترکا کارروائی کرتے ہوئے مقابلے میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں میں اجمل، وقاص اور عبدالغفار شامل ہیں۔
دوسری جانب ہنگو کے علاقے تورہ وڑی میں دورانِ آپریشن دہشت گردوں نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت ہلاک ہوگیا۔