جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں منعقدہ اسرائیل مردہ باد ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے عوام نے جمعیت علمائے اسلام کی آواز پر لبیک کہہ کر اسلامی تاریخ کا ایک عظیم اجتماع قائم کیا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے اپنے پرجوش خطاب میں کہا کہ ہم خون کے آخری قطرے تک اہلِ غزہ اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ آج کا یہ اجتماع اسلامی دنیا کے حکمرانوں کو غیرت دلا رہا ہے۔ اگر بیس ہزار بچوں اور بیس ہزار خواتین کی شہادت بھی انہیں بیدار نہیں کر سکی، تو ہم اور آپ انہیں کیسے جگائیں گے؟انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عوام خود کھڑے ہوں اور حکمرانوں کی پروا کیے بغیر اسرائیلی ظلم و جارحیت کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کریں۔مولانا نے تاریخی تناظر میں اسرائیل کی حیثیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پہلی جنگ عظیم کے بعد فلسطین میں یہودی آبادی صرف دو فیصد تھی۔ اسرائیل کوئی ملک نہیں، بلکہ عرب سرزمین پر ایک غاصب قبضہ ہے۔ یہ ایک خنجر ہے جو عربوں کی کمر میں گھونپا گیا۔”انہوں نے عالمی قوتوں پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئیے کہا کہ آج امریکہ اور یورپ انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں، لیکن مسلمانوں کا خون انہیں سستا نظر آتا ہے۔اگر سعودی عرب میں قصاص لیا جائے تو شور مچایا جاتا ہے.

لیکن فلسطین میں بے گناہوں کے قتل پر خاموشی چھائی رہتی ہے۔”ان کا کہنا تھا کہ ہم امریکہ کو خبردار کرتے ہیں کہ اگر افغانستان سے کچھ نہیں سیکھا، تو وہ وقت دور نہیں جب آپ کو ہمیں جواب دینا ہوگا۔انہوں نے اس اجتماع کو فلسطینی عوام کے عزاز میں ایک تاریخ ساز مظاہرہ قرار دیا اور کہا کہ دنیا بدل رہی ہے .معیشت کا توازن تبدیل ہو رہا ہے اور مسلمانوں کو اب ایک نئی حکمت عملی کے تحت متحد ہونا ہو گا۔آخر میں مولانا فضل الرحمان نے عوامی بیداری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ مسلمان مذہبی، سیاسی اور معاشی میدانوں میں متحد ہوکر اپنا کردار ادا کریں اور مظلوم فلسطینیوں کا بھرپور ساتھ دیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مولانا فضل کہا کہ

پڑھیں:

 امریکی سرپرستی میں پیش کیا جانے والا نام نہاد غزہ امن منصوبہ مسترد کرتے ہیں، صہیب عمار صدیقی

ملتان پریس کلب کے سامنے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ملتان کے امیر کا کہنا تھا کہ اگر عالمی طاقتیں اپنی ذمہ داری ادا نہ کریں تو تاریخ انہیں بھی ظالموں کا شریکِ جرم قرار دے گی، فلسطین کے حق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان صہیب عمار صدیقی نے کہا ہے کہ اسرائیلی بحریہ کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ، امدادی کارکنوں کو گرفتار کرنا اور امدادی کشتیوں کو اغوا کرنا عالمی قوانین اور انسانی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ یہ اقدام نہ صرف فلسطینی عوام کے خلاف ایک کھلی جارحیت ہے بلکہ پوری دنیا کے انسانی ضمیر کے خلاف بھی ایک چیلنج ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خواجہ عاصم ریاض سیکرٹری جنرل، خواجہ صغیر احمد نائب امیر، تنویر احمد نائب امیر، حلقہ خواتین سے ناظمہ رضیہ عابد ضلع جماعت اسلامی ملتان، رکن مرکزی مجلس شوری رفیعہ فاطمہ، بزرگ، بچے اور اہلیان ملتان کی کثیر تعداد شریک تھے۔ صہیب عمار صدیقی نے کہا کہ محصور اور مظلوم فلسطینی عوام کی امداد کے لئے روانہ کیے گئے قافلے کو روکنا اور اس پر حملہ کرنا دراصل ظالم صیہونی ریاست کا یہ پیغام ہے کہ وہ انسانی حقوق، عالمی قوانین اور کسی بھی اخلاقی قدر کو تسلیم کرنے پر آمادہ نہیں۔ یہ طرزِ عمل جدید دور کی نوآبادیاتی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔

صہیب عمار صدیقی نے واضح کیا کہ امریکی سرپرستی میں پیش کیا جانے والا نام نہاد غزہ امن منصوبہ فلسطینی عوام کی آزادی اور حقِ خود ارادیت کو سلب کرنے کی کوشش ہے۔ یہ منصوبہ اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کو مزید مضبوط بنانے اور صیہونی ریاست کو تحفظ فراہم کرنے کے سوا کچھ نہیں۔ جماعت اسلامی اس منصوبے کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے اور اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ فلسطین کے عوام کے ساتھ ہر حال میں کھڑی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری، اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ اسرائیلی جارحیت کا فوری نوٹس لیں، گرفتار کارکنان کو رہا کروائیں اور اغواشدہ کشتیوں میں موجود امدادی سامان کو براہِ راست غزہ کے عوام تک پہنچانے کا انتظام کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر عالمی طاقتیں اپنی ذمہ داری ادا نہ کریں تو تاریخ انہیں بھی ظالموں کا شریکِ جرم قرار دے گی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے حق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور جماعت اسلامی ہر فورم پر صیہونی مظالم کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • اٹلی میں 20 لاکھ افراد کا اسرائیلی جارحیت کے خلاف تاریخی احتجاجی مارچ
  • حکومت کے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی تجویز مسترد کرتے ہیں،حافظ نعیم الرحمن
  • پاکستانی عوام کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے ،اسد قیصر
  • گھارو: جے یو آئی کا صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
  •  امریکی سرپرستی میں پیش کیا جانے والا نام نہاد غزہ امن منصوبہ مسترد کرتے ہیں، صہیب عمار صدیقی
  • صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت اور بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں، ثقلین علی جعفری
  • حماس نے دنیا کو فلسطین کو تسلیم کرنے پر قائل کردیا، ڈاکٹر واسع شاکر
  • بھارتی آبی جارحیت کا مقابلہ کرکے دشمن کو شکست دیں گے،فیصل معیزخان
  • ٹرمپ کا 20نکاتی فارمولا مسترد ،فلسطینیوں کیخلاف کوئی بھی ظالمانہ اقدام قابل قبول نہیں‘ مولانا فضل الرحمن
  • دورہ جامعہ اشرفیہ‘ علوم کی تقسیم حکمرانوں نے اپنے مفادات کیلئے کی: فضل الرحمان