اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کا پہلا سالانہ کنونشن،دنیا بھر سے پاکستانیوں کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کے پہلا سالانہ کنونشن میں دنیا بھر سے پاکستانیوں نے شرکت کی،کنونشن کا مقصد دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کی خدمات کو سراہنا ہے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف، نائب وزیراعظم اسحاق تقریب میں شریک ہیں،آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی تقریب میں شریک ہیں،وفاقی وزرا عبدالعلیم خان، عطا تارڑ، امیر مقام، طارق فضل چودھری بھی شریک،عون چودھری، فیصل واوڈا سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود ہیں،گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تقریب میں شرکت کی۔
امریکی وفد کے سامنے اپوزیشن نے بانی پی ٹی آئی کا دور تک ذکر بھی نہیں کیا، سپیکر ایاز صادق
سید قمر رضا نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے سفیر اورچہرہ ہیں،اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں،کنونشن کے انعقاد میں آرمی چیف کا مکمل تعاون حاصل رہا، تقریب میں دنیا بھر سے آئے پاکستانیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں،قمر رضا نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف نے پروگرام کیلئے خصوصی وقت دیا،کنونشن کیلئے وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دی،اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشش کررہے ہیں،دنیا کے 160ممالک میں ایک کروڑ20لاکھ پاکستانی موجود ہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اوورسیز پاکستانیوں
پڑھیں:
عیدالاضحیٰ کا پہلا دن مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا
فائل فوٹوملک بھر میں عیدالاضحیٰ کا پہلا دن مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا۔
جو پہلے دن بنے تھے مہمان وہ آج بنیں گے میزبان، کھابے شابے ہوں گے، گپ شپ کریں گے اور چھٹی کا مزہ اڑائیں گے۔
ماہرینِ صحت نے مشورہ دیا ہے کہ عیدِ قرباں پر مزے مزے کے کھانے ضرور کھائیں مگر ہاتھ ذرا ہلکا رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ شوگر، بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور دل کے مریض خصوصی احتیاط کریں، کلیجی، گردے، مغز اور پائے کھانے سے تھوڑا پرہیز کریں۔
ماہرینِ صحت نے مشورہ دیا ہے کہ شہری گھی، تیل اور تیز مسالوں سے بھی ذرا فاصلہ رکھیں۔