میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی پانی ضائع کرنے والوں کو سزا اور جرمانے کی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب---فائل فوٹو
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر میں پانی ضائع کرنے والوں کو سزا دینے اور جرمانہ عائد کرنے کی تجویز دے دی۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 21 اپریل کو سٹی کونسل کا اجلاس ہو گا جس میں پانی کے ضیاع کے معاملے پر بحث ہو گی، اجلاس میں پانی کے ضیاع کے معاملے کو ریگولیٹ کریں گے، کوشش کریں گے کہ شہر میں پانی کا ضیاع نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ جہاں کہیں بھی پانی ضائع ہو رہا ہے، اس کے خلاف بھی کارروائی کریں گے، ہائیڈرنٹس اور ٹینکر میں بھی اگر پانی کی لیکیج کے باعث پانی کا ضیاع ہو گا تو اس کے خلاف کارروائی ہو گی، شہر کے مختلف مقامات پر پانی کی لائنوں میں والو لگائے ہیں، صفورا کے علاقے میں لیکیج کی وجہ سے پانی ضائع ہو رہا تھا، رمضان کے فوری بعد صفورا کے علاقے میں لیکیج کو ختم کیا اور پانی کو ضائع ہونے سے بچایا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اگلے سال مزید 300 اسکیمیں مکمل کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ میٹھا پانی بہت بڑی نعمت ہے، شہر کو بہتر انداز میں مینج کرنے کی کوشش کریں گے، کوئی سیاسی مقاصد نہیں، سیوریج کے پانی کو ٹریٹ کر کے نرسری میں استعمال کر رہے ہیں، کے ایم سی کی ورک فورس بہت ہے، ورک نہ کرے تو الگ بات ہے، جس کی پکی نوکری ہوتی ہے اسے نکالنا بہت مشکل ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھی بھاری جرمانے عائد کرنے کی تجویز ہے، ایسی قانون سازی کی ضرورت ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی ضمانت آسانی سے نہ ہو۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا ہے کہ گورنر سندھ سے ہفتے کو ملاقات ہوئی ہے، ان کو اپنے پراجیکٹس کے بارے میں بریف کیا، ملیر ایکسپریس وےکا دوسرا حصہ 30 اپریل تک مکمل ہو جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میئر کراچی مرتضی میں پانی کریں گے
پڑھیں:
دریائے ستلج کا پانی دریائے چناب میں ڈالنے کیلئے ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز
---فائل فوٹومحکمۂ انہار کی جانب سے دریائے ستلج کا پانی دریائے چناب میں ڈالنے کے لیے ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز دی گئی ہے۔
محکمۂ انہار کے مطابق ممکنہ طور پر موٹروے پر شگاف ڈالنا انتہائی ضروری ہو گیا ہے۔
محکمہ انہار نے اپنی تجویز میں کہا ہے کہ پانی کو دریائے چناب میں ڈالنے کے لیے موٹروے ایم فائیو پر شگاف ڈال دیا جائے، دریائے ستلج کا پانی 40 فیصد اپنا راستہ بدل چکا ہے، اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے اور نورجہ بھٹہ کا بند ٹوٹنے سے دریائے ستلج نے اپنا راستہ بدلا ہے۔
حالیہ سیلاب میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے تمام گھر سیلابی پانی میں ڈوب گئے تھے، روڈا اور ایل ڈی اے سے دریائے راوی کی زمین پر غیر قانونی سوسائٹیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔
محکمہ انہار کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج کا پانی ہیڈ پنجند کی طرف جانے کے بجائے اوچ شریف روڈ کے شگاف سے جلال پورپیروالا کی طرف جا رہا ہے۔
محکمہ انہار کے مطابق چیئرمین این ایچ اے، کمشنر ملتان، سیکریٹری انہار، سیکریٹری سروسز پر مشتمل کمیٹی بنا دی گئی، کمیٹی کا ہنگامی اجلاس گزشتہ رات گیارہ بجے جلال پورپیروالا میں ہوا، کمیٹی تمام تر ممکنہ خطرات کا جائزہ لے گی۔