لاہور: نواب ٹاؤن میں خوفناک ٹریفک حادثے کی ویڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے نواب ٹاون میں خوفناک ٹریفک حادثے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
رپورٹ کے مطابق حادثے میں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر دو موٹر سائیکل سواروں سے جا ٹکرائی، کار کی ٹکر سے دونوں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوئے۔
حادثے میں کار ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوا، لاہور پولیس نے کہا کہ لاہور: ویڈیو میں تیز رفتاری کے باعث کار کو سڑک پر بے قابو ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور: ڈیفنس میں دوست نے گھر میں گھس کر دوست کو قتل کر دیا
علامتی تصویر۔لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دوست نے گھر میں گھس کر اپنے دوست کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم گھر میں داخل ہوا اور اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر مقتول کے سر پر ہتھوڑے مارے اور پھر چاقو مار کر قتل کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے لاش کپڑوں میں لپیٹی اور کمرہ اندر سے لاک کیا تھا۔
پولیس کے مطابق دروازہ توڑ کر ملزم کو گرفتار کیا اور لاش برآمد کی گئی، مزید تفتیش جاری ہے۔