عازمین حج کا روانگی شیڈول؛ بلیو ائیر لائن 68 پروازیں آپریٹ کرے گی
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
سعید احمد :بلیوایئرلائن نےعازمین کی حجازمقدس روانگی بارےشیڈول مرتب کرلیا
ایئربلیولاہور سمیت دیگر ایئرپورٹس سے کل 68پروازیں آپریٹ کرے گیم68پروازوں کے ذریعے کل 10ہزار 140عازمین کو سفری سہولیات فراہم کی جائیگی،38پروازیں جدہ اور 30پروازیں مدینہ کے لیے آپریٹ ہوں گی
ایئربلیوحج آپریشن 2025 میں لاہور ایئرپورٹ سے کل 41 پروازیں آپریٹ کریگی،ایئربلیو41پروازوں کے ذریعے 6ہزار سے زائد عازمین کو سفری سہولیات فراہم کریگی،ایئربلیوقبل از حج 20پروازیں آپریٹ کرے گا
16پروازوں کے ذریعے سرکاری ،4پروازوں سے پرائیویٹ کوٹے کے عازمین کو حجاز مقدس پہنچائےگی،20پروازوں کے ذریعے 2ہزار 940 عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی،ایئربلیوپہلی پرواز 2مئی کو لاہور سے آپریٹ کرےگی،ایئربلیوکا بعداز حج فلائٹ آپریشن 10جون سے شروع ہو گا،ایئربلیوبعداز حج آپریشن میں کل 21پروازویں آپریٹ کرے گی
21پروازوں کے ذریعے 3ہزار 90عازمین کو وطن واپس لائے گی
لاہور؛ 277 ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق344 افراد زخمی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
طلباء کے لیےرجسٹریشن فیس میں اضافہ، نیا شیڈول جاری
پنجاب تعلیمی بورڈ نے 9ویں اور 10ویں جماعت کے طلباء کے لیے تعلیمی سال 2025 سے 2027 تک کے لیے نظرثانی شدہ رجسٹریشن فیس کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق رجسٹریشن فیس میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نئے شیڈول کے مطابق کل رجسٹریشن فیس 2,910 روپے مقرر کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رجسٹریشن فیس 1,100 روپے، پراسیسنگ فیس 630 روپے، بورڈ ڈیولپمنٹ فنڈ 300 روپے، اسکالرشپ فیس 180 روپے اور اسپورٹس فیس 200 روپے ہوگی۔
اس کے علاوہ اسکول اپنی طرف سے 500 روپے علیحدہ وصول کریں گے جبکہ دیگر سروسز کے نام پر مزید 300 سے 500 روپے اضافی فیس بھی لی جا سکتی ہے۔ نئی فیس کا اطلاق سرکاری اور نجی دونوں تعلیمی اداروں پر ہوگا۔رجسٹریشن کا آغاز 29 مئی 2025 سے بغیر لیٹ فیس کے ہوگا جبکہ 30 مئی سے 13 جون 2025 تک رجسٹریشن کرانے والے طلباء کو 600 روپے لیٹ فیس ادا کرنا ہوگی۔
رجسٹریشن کے لیے طلباء کی عمر یکم اگست 2025 تک کم از کم 11 سال 2 ماہ ہونی چاہیے۔ رجسٹریشن کا عمل آن لائن مکمل کیا جائے گا تاہم اسکولز کو تمام دستاویزات کی ہارڈ کاپی متعلقہ بورڈ آفس میں جمع کروانا ہوگی۔ رجسٹریشن کے لیے ب فارم (B-Form) فراہم کرنا بھی لازم قرار دیا گیا ہے۔