چھیوشی میگزین میں شی جن پھنگ کے اہم مضمون “ثقافتی طاقت کی تعمیر کو تیز کرنا” کی اشاعت
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
بیجنگ:بدھ کے روز شائع ہونے والے چھیوشی میگزین کے آٹھویں شمارے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہوگا، جس کا عنوان ہے “ثقافتی طاقت کی تعمیر کو تیز کرنا “۔مضمون میں پانچ پہلوؤں سے ثقافتی طاقت کی تعمیر کو تیز کرنے پر زور دیا گیا ہے ۔ سب سے پہلے، ہمیں چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلسٹ ثقافتی ترقی کے راستے پر گامزن رہنا ہو گا۔ دوسرا یہ کہ پوری قوم کی ثقافتی جدت طرازی اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کی کوشش کی جانی چاہیے۔ تیسرا، ہمیں ہمیشہ اس بات پر زور دینا چاہیے کہ ثقافتی تعمیر کے دوران لوگوں کے نظریات ، ذہنی حالت اور ثقافتی اخلاق کو اہمیت دی جانی چاہیئے ۔ چوتھا، ہمیں تخلیقی تبدیلی اور اختراعی ترقی میں قدیم چینی ثقافتی روح کو جاری رکھنا چاہیے۔ ثقافتی ورثے کے تحفظ اور وراثت کے لئے میکانزم کو بہتر بنایا جائے گا ۔ پانچواں، ہم ملک کی ثقافتی سافٹ پاور اور چینی ثقافت کے اثر و رسوخ کو بڑھانا جاری رکھیں گے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ریاض سیزن میں بین الاقوامی ہم آہنگی کا رنگ، سویدی پارک میں مختلف ممالک کے ثقافتی ویک کا آغاز
ریاض:سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ریاض سیزن کے تحت بین الاقوامی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مختلف ممالک کے ثقافتی ہفتوں کا آغاز ہو گیا۔
منسٹری آف میڈیا اور ریاض سیزن کے باہمی اشتراک سے منعقد ہونے والے اس رنگا رنگ ایونٹ میں دنیا کے مختلف خطوں کی ثقافتوں کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔
سویدی پارک میں 2 نومبر سے 10 دسمبر تک جاری رہنے والے اس سلسلے میں بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، سوڈان، مصر، شام، انڈونیشیا، فلپائن سمیت دیگر ممالک کے ثقافتی ویک منائے جائیں گے۔
ان ہفتوں میں متعلقہ ممالک کے روایتی رقص، موسیقی، دستکاری، لباس اور کھانوں کو پیش کیا جائے گا، جبکہ ان ممالک کے معروف فنکار بھی پرفارم کریں گے۔
ریاض سیزن حکام کے مطابق سویدی پارک میں کھانے پینے کے خصوصی اسٹالز، روایتی بازار، اور مختلف ثقافتی سرگرمیاں منعقد کی گئی ہیں جو زائرین کو تفریح اور معلومات دونوں فراہم کریں گی۔
بچوں کے لیے بھی ایک علیحدہ زون قائم کیا گیا ہے، جہاں انٹرایکٹو گیمز اور ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے اُنہیں مختلف ممالک کے کلچر سے روشناس کرایا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ریاض سیزن کا مقصد سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں اور دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی، رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دینا ہے۔
ہر سال یہ زون ملکی و غیر ملکیوں کے لیے خصوصی توجہ کا مرکز رہتا ہے، جو مختلف قومیتوں کے لوگوں کو ایک دوسرے کی ثقافت کو قریب سے سمجھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔