بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ بڑھادی
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ بڑھادی. لانگ ٹرم فارن کرنسی کی ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے بڑھا کر منفی بی کردی گئی۔ذرائع کے مطبق فچ ریٹنگ نے پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم قرار دے دیا. ریٹنگ ایجنسی فچ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بجٹ خسارے کو محدود کیا ہےجبکہ اسٹرکچرل ریفارمز سے بھی بھی معیشت میں بہتری آئی ہے۔ پاکستان نے مالی خسارے میں کمی اور اصلاحات پر پیش رفت کی ہے۔ریٹنگ ایجسنی کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کا بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے چھ فیصد تک رہنے کا امکان ہے، جو گزشتہ مالی سال 7 فیصد تھا۔فچ ریٹنگز کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف پروگرام پر مؤثر عمل کر رہا ہے، پاکستان کی موثر معاشی پالیسیوں سے ذخائر میں بہتری متوقع ہے۔فچ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی معیشت پر عالمی دباؤ کے باوجود بیرونی مالی خطرات محدود ہیں.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان کی ریٹنگ نے پاکستان فچ ریٹنگز میں بہتری فچ ریٹنگ نے کہا کہا کہ کیا ہے
پڑھیں:
آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، بابر کا کونسا نمبر؟
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی۔ بھارت کے ابھیشیک شرما کا پہلا نمبر برقرار۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے فل سالٹ اور جوس بٹلر ایک ایک درجہ بہتری کے بعدبالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے بابر اعظم 2 درجے تنزلی کے بعد 26 ویں اور محمد رضوان 5 درجے تنزلی کے بعد 33 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ قومی ٹیم کے صاحبزادہ فرحان 18 درجے بہتری کے ساتھ 56 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے صائم ایوب 5 درجے تنزلی کے بعد 46 ویں جبکہ حسن نواز 12 درجے تنزلی کے بعد 47 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ دوسری جانب بھارت کے ورون چکرورتی ٹی ٹوئنٹی بولرز میں نمبر ون بولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی سے 3 درجے ترقی کے بعد پہلی پوزیشن چھین لی اور اب جیکب ڈفی دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے سفیان دستور چار درجے بہتری سے 11 ویں اور ابرار احمد 11 درجے بہتری کے ساتھ 16 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھارت کے ہاردک پانڈیا سرفہرست ہیں۔