بانی نے پارٹی رہنماؤں کو ایک دوسرے کیخلاف بات کرنے سے روک دیا، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی نے پارٹی رہنماؤں کو ایک دوسرے کے خلاف بات کرنے سے روک دیا ہے۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 5 وکلاء کی ملاقات کرائی گئی، علیمہ خان کو اب تک ملنے کی اجازت نہیں ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات میں میں، بیرسٹر سلمان صفدر، فیصل چوہدری، علی عمران اور رائے سلمان شامل تھے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ انہوں نے کسی کو مذاکرات کرنے کا اختیار نہیں دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ جب تک علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوگی منرل بل پر پیشرفت نہیں ہوگی۔
اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے افغان مہاجرین اور افغانستان کے معاملے پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ پارٹی لیڈر ایک دوسرے کے خلاف بات نہیں کریں گے۔
بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپوزیشن الائنس بنانے کی طرف پیشرفت کرنے کا کہا ہے، فیملی کو ملنے نہیں دیا گیا، جس پر توہین عدالت کی درخواست دیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی پی ٹی ا ئی نے بیرسٹر گوہر کہا کہ
پڑھیں:
چینی صدر کی پانچن لاما ارتنی چوکی گیابو سے ملاقات
چینی صدر کی پانچن لاما ارتنی چوکی گیابو سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 6 June, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں پانچن لاما ارتنی چوکی گیابو سے ملاقات کی۔ جمعہ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ صدر مملکت نے انہیں دسویں پانچن لاما کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بدھ مت کے گہرے علم کے حامل اور عوام و خواص کی محبت کے مستحق تبتی بدھ مت کے روحانی رہنما بننے کی ترغیب دی۔
انہوں نے قومی یکجہتی کو فروغ دینے، مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے اور تبت کے مستحکم ترقیاتی عمل میں اہم کردار ادا کرنے کی توقع کا اظہار کیا۔پانچن لاما نے کہا کہ وہ جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی ہدایات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور دسویں پانچن لاما کی مثال پر عمل کرتے ہوئے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت، ملکی سالمیت اور قومی اتحاد کی مضبوطی سے حمایت کریں گے۔
انہوں نے اپنے مذہبی علم اور جامع صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ کرتے ہوئے قومی یکجہتی کو فروغ دینے، چین میں مذہبی امور کی ترقی اور شی زانگ کی جدید تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئندہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نافذ کرنے کا ارادہ نہیں: خیبر پختونخوا حکومت چین امریکہ تعلقات ایک اہم تاریخی موڑ پر ہیں، چینی نائب صدر پاکستان کرپٹو میں بھارت سے آگے،’اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو‘قائم چین کے سمندری تحفظ اور پائیدار ترقی سے متعلق اقدامات یہ “منفی 1.5” دنیا کی جانب سے ٹیرف دھونس بازوں کے لئے ایک انتباہ ہے، رپورٹ چینی ساختہ AES100 ہوائی انجن کو پروڈکشن لائسنس جاری چین میں مجموعی طور پر 101 نئے بین الاقوامی فضائی کارگو روٹس کا آغازCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم