WE News:
2026-07-23@23:32:03 GMT

بھارتی خاتون نے سرکاری نوکری ہتھیانے کے لیے شوہر قتل کردیا

اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT

بھارتی خاتون نے سرکاری نوکری ہتھیانے کے لیے شوہر قتل کردیا

بھارت میں خاتون نے شوہر کی سرکاری نوکری حاصل کرنے اور اپنے بوائے فرینڈ سے صلح کرنے کے لیے شوہر کو قتل کر دیا۔

 بھارتی شہر بجنور میں ایک بھارتی خاتون شیوانی نے مبینہ طور پر اپنے شوہر دیپک کمار کی ریلوے کی نوکری ہتھیانے کے لیے قتل کر دیا۔ واضح رہے کہ پہلے پہل دیپک کمار کی موت کی وجہ ہارٹ اٹیک ظاہر کی گئی، تاہم پوسٹ مارٹم  رپورٹ میں گلا گھونٹنے کا انکشاف کیا گیا۔

گزشتہ دنوں بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بجنور میں نوراتری پوجا کے دوران ایک شخص کے انتقال کرجانے کی خبر سامنے آئی۔ اس کی اہلیہ شیوانی نے بتایا کہ 29 سالہ ریلوے ٹیکنیشن دیپک کمار ایک مذہبی رسم میں شرکت کے دوران اچانک اپنے گھر پر گر گیا۔ خاتون نے ظاہر کیا کہ شوہر کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے بھارت: وحشیانہ جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ٹرینی ڈاکٹر کے والد نے کیا مطالبہ کیا؟

تاہم دیپک کے خاندان والوں نے دیپک کی آخری رسومات سے پہلے پوسٹ مارٹم پر اصرار کیا۔ بعدازاں پوسٹ مارٹم رپورٹ سے چونکا دینے والا نتائج سامنے آئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دیپک کی موت قدرتی وجوہات کی بناء پر نہیں ہوئی بلکہ اسے گلا گھونٹ کر مارا گیا تھا۔ اس انکشاف کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کیں اور دیپک کی 27 سالہ بیوی شیوانی کو گرفتار کر لیا۔

حکام کا خیال ہے کہ اس نے یہ جرم اپنے کسی ساتھی کی مدد سے کیا ہے۔ دیپک کے اہل خانہ کے مطابق، مبینہ قتل کے پیچھے مقصد شیوانی کا اپنے شوہر کی موت کے بعد ریلوے کی نوکری حاصل کرنا تھا۔

یاد رہے کہ بجنور کے مکرند پور گاؤں کا رہنے والا دیپک نجیب آباد کے آدرش نگر میں کرائے کے مکان میں بیوی شیوانی اور 6 ماہ کے بیٹے کے ساتھ رہ رہا تھا۔ جوڑے نے 17 جون 2023 کو شادی کی تھی۔ مارچ 2023 میں ہندوستانی ریلوے میں شامل ہونے سے پہلے، دیپک منی پور میں سی آر پی ایف میں خدمات انجام دے چکا تھا۔

یہ بھی پڑھیے ’کِس ایموجی‘ بھیجنے پر شوہر نے بیوی اور اس کے دوست کو قتل کردیا

خاندان کے افراد نے یہ بھی انکشاف کیا کہ شیوانی اور اس کے سسرال کے درمیان مسلسل تناؤ چل رہا تھا۔ دیپک کے بھائی پیوش نے حکام کو بتایا کہ شیوانی نے کئی مواقع پر ان کی ماں پر جسمانی تشدد بھی کیا تھا۔ دیپک کی والدہ پشپا نے بہو شیوانی پر الزام عائد کیا  کہ شیوانی نے دیپک کی سرکاری ملازمت حاصل کرنے کے لیے قتل کیا ہے۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شیوانی شوہر کو قتل کرکے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ تعلقات بحال کرنا چاہتی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اتر پردیش بجنور بھارت دیپک کمار شیوانی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اتر پردیش بھارت دیپک کمار شیوانی کہ شیوانی شیوانی نے دیپک کمار کے لیے کی موت یہ بھی قتل کر

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار