مقامی میڈیا کے مطابق سزا پانے والوں میں ایک انشورنس کمپنی کا مالک، اس کی بیوی اور سویتلی بیٹی شامل ہیں، جنہیں 15 سے 18 سال قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترکی میں موساد کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت 6 ملزمان کو 15 سے 19 سال قید کی سزائیں سنائی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق استنبول کی ایک عدالت نے خاندان کے تین افراد سمیت چھ ملزمان کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے پر 15 سے 18 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ اس کیس میں ایک اہم شخص کو جاسوسی کا نیٹ ورک چلانے کا مجرم قرار دیا گیا تھا جو ترکی سے باہر بھی کام کرتا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس نیٹ ورک میں سب سے اوپر ایک انشورنس کمپنی کے مالک احمد ایرسین توملوکلی ہے، جنہیں اسرائیلی انٹیلی جنس کے لیے کام کرنے والا خفیہ نیٹ ورک چلانے کا جرم ثابت ہونے پر 18 سال اور نو ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ سزا پانے والوں میں ٹوملوکلی کی بیوی بھی شامل ہے، جنہیں 16 سال قید کی سزا سنائی گئی اور اس کی سوتیلی بیٹی دیلا سلطان سمسیک، جنہیں 15 سال کی سزا ہوئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سال قید کی سزا

پڑھیں:

پاکستان: نو مئی کیس میں پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کو جیل کی سزائیں

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 جولائی 2025ء) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور سرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی دو عدالتوں نے نو مئی 2023 کو ہونے والے پر تشدد واقعات کے خلاف درج ہونے والے مقدمات میں منگل کو تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کو دس دس برس قید کی سزائیں سنائیں۔

واضح رہے کہ کرپشن سے متعلق ایک مقدمے میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد نو مئی کو پر تشدد مظاہرے بھڑک اٹھے تھے اور پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں رات کے تقریباﹰ ساڑھے نو بجے پی ٹی آئی کے ان رہنماؤں کی موجودگی میں فیصلہ سنایا، جنہیں شیر پاؤ پل کیس میں ملوث کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اے ٹی سی کی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چوہدری، سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ اور سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو 10 برس قید بامشقت کی سزا سنائی۔

جج نے افضل عظیم پہاڑ، علی حسن، خالد قیوم اور ریاض حسین سمیت دیگر متعدد ملزمان کو بھی 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔

البتہ عدالت نے پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما اور ملک کے سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کو اس کیس میں بری کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا کہنا ہے کہ وہ ان 'غیر منصفانہ' فیصلوں کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرے گی۔

ہمیں اس کیس کے بارے میں مزید کیا معلوم ہے؟

لاہور میں نو مئی کے پر تشدد واقعات سے متعلق کسی بھی کیس میں یہ پہلا فیصلہ ہے۔ جج نے قریشی سمیت پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ایسے چھ ملزمان کو بری کر دیا، جو وکیل دفاع کے مطابق نو مئی کے روز کراچی میں تھے۔ پی ٹی آئی کے کارکن حمزہ عظیم، اعتزاز رفیق، رانا تنویر، افتخار احمد اور زیاس خان کو بھی بری کر دیا گیا ہے۔

سکیورٹی وجوہات کے سبب اس کیس کی سماعت جیل میں ہوئی اور ٹرائل کے دوران 14 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ استغاثہ نے 28 ستمبر 2023 کو فرد جرم عائد کی تھی۔

استغاثہ کا موقف تھا کہ نو مئی سے متعلق پر تشدد واقعات کی سازش عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں سات مئی کو رچی گئی تھی۔ ایف آئی آر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملزمان نے نو مئی کے پرتشدد مظاہروں کے دوران شیر پاؤ پل پر اشتعال انگیز تقاریر کیں اور عوام کو فسادات اور انتشار پر بھڑ کایا۔

دفاعی وکلا کے دلائل

جبکہ دفاعی سرکردہ وکیل برہان معظم ملک نے دلیل دی کہ ایف آئی آر میں 400 ملزمان کا ذکر ہے، تاہم صرف 14 ملزمان پر مقدمہ چلایا گیا۔ دفاعی وکلا نے اس بات کی جانب بھی نشاندہی کی کہ کوئی بھی میڈیکل سرٹیفکیٹ موجود نہیں جس سے یہ ثابت ہو کہ نو مئی کے روز کوئی شخص زخمی ہوا تھا۔

سزا پر تبصرہ کرتے ہوئے عمر ایوب خان نے کہا کہ سرگودھا کی عدالت کا فیصلہ غیر قانونی ہے۔

اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ سابق ٹرائل جج نے استغاثہ کے ان ہی گواہوں کو ناقابل اعتماد قرار دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا، "پی ٹی آئی رہنماؤں کو بلاجواز سزا دی گئی ہے" اور پی ٹی آئی رہنما اس سزا کو اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کریں گے۔"

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ "عدلیہ کے متنازع فیصلوں میں ایک اور نئے فیصلے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

"

ان کا کہنا تھا، "پاکستان تحریکِ انصاف نے بطور جماعت نو مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے۔ پی ٹی آئی اور عمران خان نے خود اڈیالہ جیل میں یہ مطالبہ کیا تھا کہ اس واقعے کی منصفانہ تحقیقات آئین اور قانون کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے کی جائے، جو ہمارے دو بنیادی مطالبات تھے وہ پورے نہیں کیے گئے۔"

ادارت: جاوید اختر

متعلقہ مضامین

  • 26 نومبر احتجاج؛ پی ٹی آئی کے 12 کارکنوں کو سزا سنا دی گئی
  • میاں بیوی پر مشتمل ڈکیت گروپ، غیرملکیوں کو کیسے لوٹتا تھا؟
  • اسلام آباد: ہاؤسنگ سوسائٹی کے نالے میں کار سمیت بہہ جانے والے باپ بیٹی کی تلاش تیسرے روز میں داخل
  • جنہیں سزا ملی وہ بھی بیگناہ: شاہ محمود، قربانی آئندہ نسلوں کیلئے: دیگر رہنما  
  • اسلام آباد: کار سمیت بہنے والے باپ بیٹی کو دوسرے روز بھی تلاش نہ کیا جاسکا
  • 9 مئی کیس میں جنہیں سزا سنائی گئی وہ بھی میری طرح بے گناہ ہیں، شاہ محمود
  • پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی کاردعمل سامنے آگیا
  • گاڑی سمیت برساتی نالے میں بہہ جا نیوالے ریٹائرڈ کرنل اور بیٹی کی تلاش کیلئے آپریشن دوبارہ شروع
  • پاکستان: نو مئی کیس میں پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کو جیل کی سزائیں
  • سانحہ 9 مئی، شیر پاو پل کیس, شاہ محمود قریشی بری، دیگر ملزمان کو10,10سال قید کی سزا