پولیس نے یقین دہانی کرائی جمعرات کو ہماری بانی سے ملاقات ہو جائیگی، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
گورکھ پور ناکے سے واپس روانگی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہمشیرا بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اگر جمعرات کو ملاقات کرا دی جاتی ہے تو ہم چلے جائیں گے، پولیس نے پہلے کبھی وعدہ نہیں کیا آج وعدہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ پولیس نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ جمعرات کو ہماری بانی سے ملاقات ہوجائے گی۔ گورکھ پور ناکے سے واپس روانگی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہم نے کہا اگر جمعرات کو ملاقات کرا دی جاتی ہے تو ہم چلے جائیں گے، پولیس نے پہلے کبھی وعدہ نہیں کیا آج وعدہ کیا ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ ہم تو ان پر اعتبار ہی کرسکتے ہیں کہ یہ جمعرات کو ملاقات کرائیں گے، ایک مہینہ ہوگیا ہم اپنے بھائی سے نہیں ملیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کورٹ نے بھی کہا ہے بچوں سے بات کرائیں، ڈاکٹر کو بھی رسائی دیں، جمعرات کو سیاسی راہنماؤں کی ملاقات بھی کرائی جائے گی۔
علیمہ خان نے کہا کہ سیاسی راہنماؤں کی ملاقات 5 ماہ سے نہیں کرائی جارہی، ہم پولیس کی یقین دہانی پر اب واپس جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی نے کہا ہے جتنے لوگ ملنا چاہتے ہیں ملیں، مسئلہ یہ ہے کہ جیل والے فہرست کے مطابق ملاقات نہیں کراتے، بانی پی ٹی آئی بار بار مطالبہ کرتے ہیں ان کی سیاسی راہنماؤں سے ملاقات کرائی جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علیمہ خان نے کہا جمعرات کو نے کہا کہ پولیس نے
پڑھیں:
جب تک بانی پی ٹی آئی کو رہائی نہیں ملتی ہم کھڑے رہیں گے، علیمہ خان
فائل فوٹوبانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کو رہائی نہیں ملتی ہم کھڑے رہیں گے۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ توشہ خانہ کیس ناجائز ہے، ابھی تک کسی کو اندر نہیں جانے دیا جارہا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم اندر کیا ہو رہا ہے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف ابھی 8 سے 9 مقدمات زیرِ سماعت ہیں، وہ مزید 8 مقدمات میں گرفتار ہیں۔
علاوہ ازیں تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ٹرائل فیملی اور وکلاء کے بغیر ہو، اندر جرح ہو رہی ہے گواہ پیش ہو رہے ہیں۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ یہ ٹرائل غیر قانونی اور غیر جمہوری عمل ہے۔