گورنر پنجاب سلیم حیدر نے ایچیسن کالج میں نئے رائیڈنگ پویلین کا افتتاح کردیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بورڈ ممبران خواجہ احمد حسان ،شیخ محمد عمر‘ خالد مصباح الرحمن کے ہمراہ ایچیسن کالج میں نئے رائیڈنگ پولین کا افتتاح کر دیا۔نیا رائیڈنگ پولین شیخ محمد عمر نے ذاتی طور تعمیر کروایا ہے۔اس موقع پر پرنسپل ایچیسن کالج ایس ایم تراب اور ہیڈ مسٹریس آمنہ قریشی ممبر بورڈ صدیق بھٹی صدر عقوبا فیڈریشن عثمان حق عبدالغنی فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔اس موقع پر کالج کے طلبہ کھلاڑیوں نے نیزہ بازی کا کھیل بھی پیش کیا۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عثمان ملک اور ڈاکٹر مبشر کی والدہ کے ختم قل انکی رہائشگاہ پر ادا کر دیئے گئے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ،چودھری منظور احمد، سیکرٹری اطلاعات پی پی وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ،چودھری اسلم گل،میاں مصباح الرحمن ،منور انجم،عزیز ملک،فیصل میر،فاروق امجد میر،حاجی عزیز الرحمن چن،رانا جمیل منج،امجد جٹ،عمر شریف بخاری،عمران سرویا،ڈاکٹر خیام حفیظ،عارف ظفر،شیخ علی سعید ،واجد علی شاہ سمیت پارٹی کارکنوں اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجودتھی۔آخر میں قاری الطاف حسین نیازی اور مولانا عبدالغفور نے مرحومہ کیلئے دعا کرائی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے گورنر ہائوس لاہور میں انجمن آرائیاں پاکستان کے صدر میاں محمد سعید ڈیرے والا کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے گورنر پنجاب کو سماجی خدمات کے مختلف منصوبوں بارے آگاہ کیا۔ وفد میں میاں خالد حبیب الہی، چوہدری محمد شکیل، چوہدری حبیب کنول اور میاں حبیب اللہ شامل تھے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے انسانی خدمات کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اللہ کے نزدیک سب سے بڑی عبادت انسانوں کی خدمت ہے۔ آپ لوگ جن شعبوں میں انسانوں کی خدمت کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر
پڑھیں:
محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات: سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور (آئی این پی )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پرمحسن نقوی کو مبارکباد دی اورکہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی،ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے امور پربھی تفصیلی گفتگوہوئی۔ گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرنے اس موقع پر کہاکہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے،اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی،قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔