آج بروزبدھ،16اپریل 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آزمائشی دن میں چل رہے ہیں آپ کو ہر معاملے میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے اور رسک بالکل مت لیں اس طرح مشکل بڑھے گی۔ آج فی الحال حسب توفیق صدقہ کا سہارا ضرور لیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ابھی اپنوں کے درمیان کشیدگی دینے والا ستارہ زائچہ میں موجود ہے جو لوگ ذرا اسی بھی شرارت یا غصہ کریں گے وہ مشکل میں آسکتے ہیں۔ خاموش رہیں اور صرف روز گار کے معاملے دیکھں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ایک اہم مسئلے سے نجات ملے گی البتہ صورتحال اب تیزی سے بدلنا بھی شروع ہو گئی ہے آپ کو چاہے کہ اس پر نظر رکھیں اور ان دنوں جو فضول اور ناجائز کام کر رہے ہیں اس سے بچیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ایک بڑی صورتحال پدیا ہو رہی ہے۔ اگر اس سے محفوظ رہتا ہے تو دوسروں کے معاملے سے بھی دور رہیں اور آپ کو جس طرح بھی ممکن ہو خاموشی اور صدقے سے دن گزارنا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو لوگ کسی بھی انجان بندے پر بھروسہ کر کے اپنی رقم ادھار دیں گے ان کی واپسی مشکل ہے البتہ اگر خود کسی کام میں لگا کر اپنا روز گار بہتر کرنا چاہتے ہیں تو اس میں فائدہ ہوگا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک رکا ہوا کام آج ان شاءاللہ ہو جانے کے امکانات روشن ہیں اور جس بھی طرح سے ممکن ہو اپنے روز ار کے معاملے آئیں اس میں فائدہ حاصل ہونے کا چانس ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اچھا دن تو ہے مگر فضول باتوں کے بارے میں سوچتے ہیں جن کا آپ سے کوئی تعلق بھی نہیں ہے۔ اس طرح بیمار ہو جائیں گے بس حسبنا اللہ و نعیم الوکیل 450 مرتبہ پڑھا کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
بار بار وارننگ دی جا رہی ہے کہ اپنے غصے کو قابو میں رکھیں ہر معاشرے میں آپ کو اکیلا کر رہا ہے اور دنیا سے کٹ کر زندگی نہیں گزاری جا سکتی روز گار کو بھی دیکھیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک اہم معاملے میں کامیابی مل سکتی ہے دماغ میں جو بھی الجھن موجود ہے اللہ نے چاہا تو اس سے نجات ملے گی آج راستے کی رکاوٹ دور ہوتی نظر آتی ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
واضح لگ رہا ہے کہ آپ نے غلط راستے کا انتخاب کای ہے جلد سے جلد واپسی کا راستہ اختیار کریں اور کوشش کریں کہ جو پردہ غیب سے آفر آئے اس کو پکڑیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
عزت دینے والا ستارہ آجکل زائچہ میں پاور دے رہا ہے۔ آپ کی عزت وقار میں اضافہ ہوگا اور ان شاءاللہ آج کسی بڑے مقصد میں بھی کامیابی ملنے کا امکان موجود ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
شام کے بعد چند دن گھر سے نا نکلیں بدنظری کا شکار ہیں اس کو تورے لگے تو بہتری آئے گی ویسے بھی آپ خاموش نہیں رہتے ہر بات دوسروں پر عیاں کر دیتے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

نیویارک میراتھون 2025 کا سنسنی خیز اختتام

کینیا کے بینسن کپروٹو نے 2 گھنٹے 8 منٹ 9 سیکنڈ میں نیویارک میراتھون 2025 جیت لی۔

نیویارک میراتھون 2025 کا اختتام نہایت سنسنی خیز رہا، کینیا کے کپروٹو نے 2 گھنٹے 8 منٹ 9 سیکنڈ میں فنش لائن عبور کی جبکہ الیگزینڈر موٹیسو ایک سیکنڈ سے بھی کم فرق سے رنر اپ رہے۔

خواتین کی دوڑ کینیا کی ہیلن اوبیری نے 2 گھنٹے 19 منٹ 51 سیکنڈ میں جیت کر ریکارڈ بنایا، خاتون شیرون لوکیڈی 16 سیکنڈ کے فرق سے دوسری پوزیشن پر رہیں۔

مردوں کی وہیل چیئر ریس میں سوئٹزرلینڈ کے مارسل ہوگ کامیاب قرار پائے، خواتین کی وہیل چیئر ریس امریکی سوسانہ سکارونی نے جیت لی۔

واضح رہے کہ 50 ہزار سے زائد رنرز نے 42 کلومیٹر طویل ریس میں حصہ لیا، نیویارک میراتھون میں 20 سے زائد پاکستانی رنرز نے شرکت کی۔

سارہ طہور نے3 گھنٹے 34 منٹ میں ریس مکمل کرکے سکس اسٹار فنشر کا اعزاز حاصل کیا۔

اوورسیز پاکستانی عائشہ قمر نے 3 گھنٹے 16 منٹ میں میراتھون مکمل کی۔

متعلقہ مضامین

  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • نیویارک میراتھون 2025 کا سنسنی خیز اختتام
  • اجنبی مہمان A11pl3Z اور 2025 PN7
  • ایران اور امریکہ جوہری معاملے پر دوبارہ مذاکرات شروع کریں، بحرین
  • ایس سی او ویژن 2025، گلگت بلتستان میں جدید ترین 100 آئی ٹی سیٹ اپس قائم
  • لیفٹیننٹ گورنر"ریاستی درجے" کے معاملے پر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، فاروق عبداللہ
  • محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے
  • سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتہ کیسا رہا؟
  • آئرلینڈ: آسمان پر چمکتی پراسرار روشنی کا راز کھل گیا