بشریٰ انصاری لیجنڈ ہیں، ان کی عزت ہونی چاہیے: ڈکی بھائی کے بیان پر نعمان حبیب کا ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
ڈکی بھائی کے بیان پر نعمان حبیب نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بشریٰ انصاری ایک لیجنڈ ہیں، ان کی عزت ہونی چاہیے۔
معروف اداکار نعمان حبیب نے یوٹیوبر ڈکی بھائی اور سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع پر کھل کر گفتگو کی اور بشریٰ انصاری کے حق میں آواز بلند کی۔
یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب ڈکی بھائی (سعد الرحمٰن) کو ایک وائرل ویڈیو کلپ دکھایا گیا جس میں بشریٰ انصاری یوٹیوبرز کی شہرت کو ناپسند کرتے ہوئے کہہ رہی تھیں کہ وہ ان کی فیم کو سمجھ نہیں پاتیں، جواب میں ڈکی بھائی نے اداکاروں کو اِن سیکیور قرار دے دیا اور کہا کہ بشریٰ انصاری کو جانتا تک نہیں۔
ڈکی بھائی کا یہ بیان وائرل ہوا اور انٹرنیٹ پر اس کا خوب چرچہ ہوا، اسی سے متعلق نعمان حبیب نے بھی ردعمل دیا جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
نعمان حبیب نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈکی بھائی کی عزت کرتا ہوں، وہ اس ملک میں اپنی محنت سے مقام حاصل کر چکے ہیں، لیکن یہ کہنا کہ وہ بشریٰ انصاری کو جانتے ہی نہیں، میرے لیے حیران کن ہے، وہ بالغ اور سمجھ دار ہیں، انہوں نے ضرور بچپن میں بشریٰ جی کو ٹی وی پر دیکھا ہو گا۔
نعمان نے بتایا کہ بشریٰ انصاری نے میری زندگی میں بھی مثبت کردار ادا کیا ہے، وہ ایک نایاب شخصیت ہیں، انہوں نے اس وقت میری مدد کی جب میں گھر پر فارغ بیٹھا تھا، وہ دل کی بہت بڑی ہیں اور فن کے لیے ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ اختلافِ رائے اپنی جگہ مگر شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے، ڈکی بھائی کو اپنے الفاظ کا چناؤ بہتر رکھنا چاہیے تھا، اختلاف ہو سکتا ہے مگر کسی کی عزت کو مجروح نہیں کرنا چاہیے۔
نعمان حبیب نے فنکاروں کی محنت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ اداکار روزانہ 12، 12 گھنٹے کام کرتے ہیں، کئی بار شدید گرمی، بارش یا بیماری میں بھی کام کرتے ہیں، اس محنت کی قدر ہونی چاہیے، ہر وقت تنقید، مذاق یا تضحیک کی فضا نہیں ہونی چاہیے، کچھ لمحوں کے لیے خاموشی اور عزت دینا بھی ضروری ہے۔
نعمان حبیب کا یہ بیان سوشل میڈیا صارفین کے درمیان پزیرائی حاصل کر رہا ہے اور بہت سے لوگوں نے ان کے مؤقف کو سراہا ہے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہونی چاہیے ڈکی بھائی کی عزت
پڑھیں:
مالی تنازع پر عدالت آنے والے بھائیوں پر فائرنگ، 1 جاں بحق
خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں مالی تنازع پر عدالت آنے والے بھائیوں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوابی ، جہانگیرہ روڈ پر اسماعیل آباد کے مقام پر مارکیٹ کے تنازع جوڈیشل کمپلیکس شاہ منصور میں واقع عدالت میں تاریخ پیشی بھگتنے کے بعد واپس جانے والے بھائیوں پر موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق ہو گیا۔
ارسلان خان سکنہ صوابی محلہ نظر خیل نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ پیر کی سہ پہر اپنے بھائیوں عبدالقادر اور ہاشم کے ہمراہ بی بی اے میں ایڈیشنل سیشن جج وی کی عدالت میں پیشی کے بعد میں اور ہاشم موٹر کار میں جبکہ عبدالقادر موٹر سائیکل پر سوار واپس جارہے تھے۔
مؤقف نے کہا کہ جب ہم اسماعیل آباد کے مقام پر پہنچے تو وہاں موٹر سائیکل پر سوار فواد اور ان کا بھائی جواد سکنہ صوابی محلہ قاسم خیل پہنچے اور فواد نے اسلحہ آتشین سے ان کے بھائی عبدالقادر پر فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔