مستونگ بم دھماکے کا مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
مستونگ میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔
گزشتہ روز بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب دھماکے میں 3 اہلکار جاں بحق اور 23 زخمی ہوئے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مردان: گیس لیکیج سے دھماکے میں چھت گرنے سے جاں بحق 6 افراد کی نمازِ جنازہ ادا
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیامردان میں گیس لیکیج کے دھماکے سے دو منزلہ مکان کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جن کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق ارم کالونی کے ایک گھر کی دوسری منزل پر رات گئے گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا جس سے گھر کی چھت گرگئی۔
حکام نے بتایا کہ حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوئے جن کی نماز جنازہ ریلوے اسٹیشن گراؤنڈ میں ادا کردی گئی۔
کراچی کورنگی میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث کچن میں...
نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 2 بچے بھی زخمی ہوئے، ریسکیو کی ٹیم نے سات گھنٹے کی جدوجہد کے بعد صبح زخمی ہونے والوں کو ملبے سے نکال کر مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا ہے۔