روس: ناوالنی سے تعلقات پر ڈی ڈبلیو کے سابق صحافیوں کو جیل
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 اپریل 2025ء) ماسکو کی ایک عدالت نے منگل کے روز ڈی ڈبلیو کے دو سابق صحافیوں، کونسٹانٹن گابوف اور سیرگئی کاریلن، اور دو دیگر صحافیوں انٹونینا فاوورسکایا اور آرٹیوم کریگر کو انتہا پسندی کا مجرم قرار دے دیا۔ ان چاروں صحافیوں میں سے ہر ایک کو اس جرم کے باعث ساڑھے پانچ برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
ان پر روس کے اپوزیشن سیاست دان الیکسی ناوالنی کے ذریعے قائم کی گئی ایک تنظیم ’انسداد بدعنوانی فاؤنڈیشن‘ (ایف بی کے) کا حصہ ہونے کا الزام لگایا گیا تھا، جسے ماسکو نے ایک ’’انتہا پسند تنظیم‘‘ کا درجہ دے رکھا ہے۔
واضح رہے کہ الیکسی ناوالنی فروری 2024 میں آرکٹک کی ایک جیل میں مشکوک حالات میں انتقال کر گئے تھے۔
(جاری ہے)
کونسٹانٹن گابوف اور سیرگئی کاریلن پہلے ڈی ڈبلیو کے ماسکو بیورو میں بطور صحافی کام کیا کرتے تھے۔
روس کی جیلوں میں قید امریکی شہری کون ہیں؟
سزا پانے والے چاروں صحافیوں نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے مذکورہ فاؤنڈیشن کے لیے کام نہیں کیا بلکہ محض اس کی سرگرمیوں سے متعلق رپورٹنگ کی تھی۔
اس مقدمے کی سماعت بند دروازے والی ایک عدالت میں ہوئی، جو اختلاف رائے کے خلاف کریک ڈاؤن کا ایک حصہ ہے۔
فروری 2022 میں یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد سے اس طرح کا کریک ڈاؤن غیر معمولی سطح تک پہنچ چکا ہے۔پوٹن کے مد مقابل صدارتی امیدوار ایک جوان خاتون صحافی
ڈی ڈبلیو نے فیصلے کی مذمت کیڈوئچے ویلے کے ڈائریکٹر جنرل پیٹر لمبورگ نے کہا کہ اس فیصلے کے ساتھ روس ’’ایک بار پھر پوری طاقت سے یہی ثابت کر رہا ہے کہ وہ ایک ایسی ریاست ہے، جو قانون کی حکمرانی کو نظر انداز کرتی ہے۔
‘‘ان کا مزید کہنا تھا، ’’روسی حکومت حقائق کو مسخ کرنے کے لیے اپنی طاقت کے ساتھ مہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور بہادر صحافیوں کے ساتھ سخت مجرموں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ ہر وہ دن جو انٹونینا فاوورسکایا، کونسٹانٹن گابوف، سیرگئی کاریلن اور آرٹیوم کریگر جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزار رہے ہیں، بہت زیادہ ہے۔ ان کے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہم مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
‘‘ان صحافیوں کو 2024 کے موسم بہار اور موسم گرما میں حراست میں لیا گیا تھا۔ مارچ میں فاوورسکایا، اپریل میں گابوف کو جبکہ جون میں کاریلن اور کریگر کو حراست میں لیا گیا تھا، تبھی سے وہ سب قید میں ہیں۔
جو بائیڈن کا روس کی جانب سے گرفتار کیے گئے صحافی کی رہائی کا مطالبہ
جیل کے غیر انسانی حالاتاپنے خطوط میں گابوف اور کاریلن نے ماسکو کی ماتروسکایا ٹشینا جیل کے خوفناک حالات کو بیان کیا ہے، جہاں انہیں اکتوبر کے اوائل میں منتقل کیا گیا تھا۔
گابوف نے لکھا تھا، ’’ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مجھے تہہ خانے میں کہیں رکھا گیا ہے۔ اوپر کی طرف بس ایک چھوٹی سی کھڑکی ہے۔‘‘
انہوں نے مزید لکھا، ’’سیل میں بھیڑ ہے اور میں ایک لڑکے کے ساتھ فرش پر سوتا ہوں۔ وہ تو ایک مہینے سے اسی طرح یہاں رہ رہا ہے۔ دن کے وقت ہم ایک بینچ پر بیٹھتے ہیں (بغیر اس کے پشتی حصے کے) کیونکہ وہاں کوئی جگہ نہیں ہوتی۔
گدے، کمبل اور تکیے ختم ہو گئے اور پتہ چلا کہ ان میں کھٹمل ہیں۔ یہاں کا ماحول جابرانہ ہے۔‘‘کاریلن نے لکھا کہ میٹروسکایا ٹشینا میں انہیں ایک بہت ہی بھرے ہوئے سیل میں رکھا گیا، جہاں آٹھ افراد کے لیے چار تختے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، ’’ہم اگر سو بھی پاتے ہیں، تو بڑی مشکل سے۔ تختوں پر تو بالکل نہیں، جن کی سطح سیدھی اور بہت سخت ہے۔
‘‘روس کے ایک سابق صحافی کو 22 برس قید کی سزا
اس وقت کاریلن کی وکیل نے حراست کے دوران ایسی صورتحال کو اذیت سے تعبیر کیا تھا اور زور دے کر کہا تھا کہ ان حالات میں ان کا مؤکل مقدمے کی مکمل تیاری نہیں کر سکتا۔
فیصلے سے قبل کریگر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ ایک ’’ایماندار اور آزاد صحافی‘‘ کے طور پر اپنا کام کر رہے تھے۔
انہوں نے اس مقدمے کی سماعت کو ’’خالص پاگل پن‘‘ قرار دیا تھا۔ روس میں میڈیا کی آزادی دباؤ میںعالمی پریس فریڈم انڈکس میں رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے روس کو 180 ممالک میں سے 162 ویں نمبر پر رکھا ہے اور کہا ہے کہ اس ملک میں میڈیا کی آزادی ’’عملی طور پر ناپید‘‘ ہے۔
اس ادارے کے مطابق صدر ولادیمیر پوٹن کے دور میں کم از کم 37 صحافیوں کو ان کے کام کی وجہ سے قتل کیا جا چکا ہے۔
ڈی ڈبلیو کا اظہار آزادی ایوارڈ، دو یوکرینی صحافیوں کے نام
چار فروری 2022 کو روس نے ڈی ڈبلیو کی نشریات پر پابندی لگا دی تھی اور ماسکو میں اس کے دفتر کو بھی بند کر دیا تھا جبکہ روسی انٹرنیٹ پر ڈی ڈبلیو ڈاٹ کام کی تمام ذیلی ویب سائٹس کو بلاک کر دیا گیا تھا۔ البتہ ڈی ڈبلیو کی روسی سروس بالٹک کی جمہوریہ لیٹویا میں ریگا سے اپنا کام اب بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔
ص ز / م م (دمیترو ہوبینکو/ سیرگئی سیٹانووسکی)
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ڈی ڈبلیو انہوں نے گیا تھا کے ساتھ
پڑھیں:
کراچی، ایم ڈبلیو ایم کا غزہ فلسطین کی حمایت میں اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرے کا انعقاد
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر زیدی نے کہا کہ عالم اسلام اور عرب ممالک امریکی کاسہ لیسی چھوڑ کر اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کی ہر ممکنہ مدد کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے غزہ کے مظلومین کی حمایت اور غاصب اسرائیل کے خلاف خوجہ اثنا عشری جامع مسجد کھارادر کے باہر بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر نمازیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا کہ غزہ کی عوام پر انسنایت سوز مظالم کا سلسلہ تاحال جاری ہے، اسرائیلی بمباری کے بعد اب انھیں بھوک و قحط سے مارا جا رہا یے، عالمی برادری بالخصوص اقوام اسلام اور پڑوسی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ غزہ کے مظلومین کیلئے امداد کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے مسلمان سالوں سے عالم اسلام کی جنگ لڑ رہے ہیں، اگر اسرائیل فلسطین پر مکمل طور پر قابض ہو جائے تو پھر وہ دوسرے اسلامی ممالک کا بھی رخ کرے گا، اس لئے ضروری ہے کہ عالم اسلام اور عرب ممالک امریکی کاسہ لیسی چھوڑ کر اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کی ہر ممکنہ مدد کریں۔
احتجاجی مظاہرے میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ مبشر حسن، صوبائی رہنما ناصر الحسینی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر صابر ابو مریم، تحریک بیداری امت مسلمہ کے رہنما یاور عباس اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ مقررین نے امریکا کی مسلم ممالک کو ابراہیم اکارڈ معاہدے پر زبردستی حمایت کروانے کی دھمکیوں کی شدید مذمت کی۔ مظاہریں نے امریکا اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔ احتجاجی مظاہرہ کے اختتام پر امریکی و اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔