ماحولیات تحفظ اسکواڈ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
لاہور میں ماحولیاتی تحفظ فورس کی پاسنگ آوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام جس فضا میں سانس لیتے ہیں اسے صاف بنانا ہماری ترجیح ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی حکومت سے پہلے پنجاب اور پاکستان کی حالت ابتر تھی، ہم سے پہلے کی حکومت نے کام کیا ہوتا تو پنجاب کی یہ حالت نہ ہوتی۔ انہوں نے لاہور میں ماحولیاتی تحفظ فورس کی پاسنگ آوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام جس فضا میں سانس لیتے ہیں اسے صاف بنانا ہماری ترجیح ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی کوششوں سے منہگائی کم ہوتی جا رہی ہے، آٹے اور روٹی کی قیمتیں بھی کم ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے آنے سے پہلے ڈیفالٹ کی باتیں تھیں، آج ملک ڈیفالٹ کرنے کی نہیں بلکہ اسٹاک کے اوپر جانے اور ریٹنگ بڑھنے کی خبریں آ رہی ہیں۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج کوئی ڈیفالٹ کا نام نہیں لیتا، آج عالمی ادارے ملکی معیشت میں بہتری کی بات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلی بار پنجاب حکومت نے ماحولیات تحفظ پالیسی بنائی ہے، آلودگی سے بچاؤ کی تدبیر کرنا میرا خواب تھا۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ماحولیات تحفظ اسکواڈ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے، قلیل عرصے میں ماحولیات تحفظ اسکواڈ کے قیام کا خواب پورا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہمارا ماحول بُری طرح متاثر ہو رہا ہے، اسموگ کی وجہ سے بہت سی بیماریاں جنم لیتی ہیں، عوام جس فضا میں سانس لیتے ہیں اسے صاف بنانا ہماری ترجیح ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے مطابق ماحولیاتی تحفظ کی خلاف ورزی کرنے والوں کی مانیٹرنگ کی جا ئے گی، جو بھٹے آلودگی کا سبب بن رہے ہیں ان کا سدِ باب کرنا ضروری ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ماحولیات تحفظ کا کہنا ہے کہ مریم نواز
پڑھیں:
مرکزی رہنما پی پی پی کا پنجاب میں سیلاب متاثرین کی مدد پر مریم نواز سےاظہار تشکر
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اظہار تشکر کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں رہنما پی پی پی نبیل گبول نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی فوری مدد پر مریم نواز شریف صاحبہ آپ کا بہت شکریہ۔
نبیل گبول نے کہا کہ میری درخواست پر آپ نے تحصیل علی پور کی تین یونین کونسلوں میں میرے گبول قبیلے کی بھرپور مدد کی اور آپ نے سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو بھی وہاں بھیجا۔
رہنما پی پی پی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مخاطب کرکے کہا کہ مریم اورنگزیب مقامی لوگوں سے ملیں اور ان کی بھرپور مدد کی، آپ کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوا ہوں۔