اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، شدید ژالہ باری، سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، شدید ژالہ باری، سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسلا دھار بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی جس کے نتیجے میں سڑک کے کنارے پر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں موسلا دھار بارش ہوئی، کچھ علاقوں میں شدید ژالہ باری بھی ہوئی۔ژالہ باری کے نتیجے میں سڑک کے کنارے پر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، اسلام آباد کے مختلف علاقو میں پانی کھڑا ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے پوش سیکٹرز کی سڑکوں پر بھی پانی جمع ہوگیا، ریڈ زون، پارلیمنٹ ہاوس کے اطراف سڑکوں پر بھی پانی کھڑا ہو گیا، بارش کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوگئی۔ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں موجود ہیں، تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے نشیبی علاقوں کے دورے کے، سی ڈی اے اور ایم سی آئی ٹیمز بھی اسسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ موجود ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میں موسلا دھار بارش شدید ژالہ باری اسلام آباد
پڑھیں:
اسلام آباد کے 2 میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز
اسلام آباد میں 2 میگا پراجیکٹس ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبے پر کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق منصوبوں کا مجموعی طور پر 60 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ فلائی اوور دسمبر کے اوائل میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا جبکہ شاہین چوک انڈر پاس بھی ایک ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ کیا اور دونوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اور تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں کے معیار کا مشاہدہ کیا اور پراجیکٹس کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیارکو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ فلائی اوور کی تکمیل سے جی ٹی روڈ سے مسافر سگنل فری اسلام آباد آسکیں گے۔