کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
ملزم کراچی و اندرون سندھ میں واقع حساس مقامات کی ریکی کر کے اپنے دیگر ساتھیوں کو بتاتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی سندھ نے کراچی میں سچل کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ہوئے کالعدم تنظیم ایس آر اے سے تعلق رکھنے والا دہشتگرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی سندھ نے سچل تھانے کے علاقے میں واقع پولیس ہاوٌسنگ سوسائٹی اسکیم 33 میمن قبرستان کے قریب انفارمیشن بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم ایس آر اے سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد سجاد شر عرف ببلو کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق گرفتار ملزم ایس آر اے کے کمانڈر اصغر علی شاہ اور نور احمد چانڈیو کا قریبی ساتھی ہے۔ گرفتار ملزم اس سے قبل بھی قتل، اقدام قتل اور دھماکا خیز مواد کے مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔
گرفتار ملزم ایس آر اے کے کمانڈر سے ہدایت لیکر دیگر کارکنان غلام شبیر ملاح اور بشیر شر تک پہنچاتا تھا۔ ملزم نوجوان لڑکوں کو ایس آر اے میں شمولت اور پارٹی اجتماعات میں شرکت کی ترغیب دیتا تھا۔ ملزم کراچی و اندرون سندھ میں واقع حساس مقامات کی ریکی کر کے اپنے دیگر ساتھیوں کو بتاتا تھا۔ گرفتار ملزم ایس آر اے کمانڈر کی ہدایت پر گاؤن بوہر ضلع حیدرآباد کے قریب ریلوے ٹریک پر آئی ای ڈی دھماکے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا اور آئی ای ڈی کی ترسیل کا منتظر تھا۔ ملزم سے کالعدم تنظیم سے وابستہ دیگر گردوں کی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گرفتار ملزم ایس ا ر اے سی ٹی ڈی
پڑھیں:
جامعہ کراچی کے طلبا کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار
مبینہ ٹاؤن پولیس نے جامعہ کراچی کی بس پر فائرنگ کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گاڑی برآمد کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جامعہ کراچی کے طلبا کی بس پر فائرنگ کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گاڑی برآمد کرلی۔
جامعہ کراچی کے پوائنٹ (بس) پر فائرنگ کا واقعہ منگل کی دوپہر پیش آیا تھا جس کی اطلاع مبینہ ٹاؤن تھانے کو انتظامیہ کی جانب سے منگل کی شب دی گئی تھی۔
ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن چوہدری زاہد نے بتایا کہ واقعہ بس اور کار سوار کے درمیان کسی تلخ کلامی کے باعث پیش آیا تھا تاہم پولیس نے بس پر فائرنگ کرنے والے ملزم بلال گلستان جوہر کے علاقے بلاک 15 سے گرفتار کر کے اسلحہ اور کار برآمد کرلی جس سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔