مائنز اینڈ منرلز بل کا معاملہ: اے این پی کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبرپختونخوا نے مائنز اینڈ منرلز بل کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا اعلان کردیا۔
اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں وفاق یا کسی بھی ملک کو خیبرپختونخوا کے وسائل پر قابض ہونے نہیں دیں گے، مولانافضل الرحمان
میاں افتخار حسین نے کہاکہ متنازعہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ صوبائی خودمختاری کے مکمل خلاف ہے، اس اہم معاملے پر اے پی سی 23 اپریل کو صبح 10 بجے باچا خان مرکز پشاور میں ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ اسمبلی میں پیش ہونے والا بل اٹھارہویں آئینی ترمیم کو رول بیک کرنے کی سازش ہے، عوامی نیشنل پارٹی اس مذموم سازش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
میاں افتخار حسین نے کہاکہ ہم کسی بھی صورت اپنے آئینی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں مائنز اینڈ منرلز سے متعلق تیار کیے گئے مجوزہ ایکٹ کی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے مخالفت کی جارہی ہے۔
آج جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ کسی کو بھی خیبرپختونخوا کے وسائل پر قابض نہیں ہوں دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں وفاق یا کسی بھی ملک کو خیبرپختونخوا کے وسائل پر قابض ہونے نہیں دیں گے، مولانافضل الرحمان
اس سے قبل بلوچستان اسمبلی نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کی منظوری دے دی ہے، تاہم مولانا فضل الرحمان نے بل کی منظوری کا حصہ بننے پر اپنے ارکان کو شوکاز نوٹسز جاری کردیے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئینی حق اسٹیبلشمنٹ اے این پی باچا خان مرکز عوامی نیشنل پارٹی مائنز اینڈ منرلز بل مولانا فضل الرحمان میاں افتخار حسین وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹیبلشمنٹ اے این پی باچا خان مرکز عوامی نیشنل پارٹی مائنز اینڈ منرلز بل مولانا فضل الرحمان میاں افتخار حسین وی نیوز میاں افتخار حسین مائنز اینڈ منرلز خیبرپختونخوا کے اے این پی
پڑھیں:
''شکر ہے شیر افضل مروت سے جان چھوٹی،، عمران خان کی وکلا سے ملاقات کی اندرونی کہانی
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی اڈیالہ جیل میں اپنے وکلا سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ شکر ہے شیر افضل مروت سے جان چھوٹی، انہوں نے شیرافضل مروت کے وکلا کی فیسوں اور علیمہ خان سے متعلق بیانات پر برہمی کا اظہار کیا۔
عمران خان نے مائنز اینڈ منرلز بل پر تحفظات کا اظہار کیا اور علی امین گنڈاپورکو مائنز اینڈ منرلز بل پر بات کرنےکے لیے ملاقات کے لیے بلایا لیا۔ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی لیڈر شپ کو تمام اختلافات ختم کرنےکا پیغام بھیجا۔ بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹرگوہرکو معذرت خواہانہ رویے پر سخت پیغام بھجوایا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے افغانستان کے ساتھ بات چیت میں بہت دیرکردی، خیبرپختونخوا دہشت گردی کا شکار صوبہ ہے۔بانی پی ٹی آئی نے قانون کی عملداری نہ ہونے پر سلمان اکرم کو چیف جسٹس کو خط لکھنےکی ہدایت بھی کی۔
تشدد کے ذریعے کسی بھی تحریک کو کامیاب نہیں بنایا جا سکتا : انوار الحق کاکڑ
مزید :