ایران کی 8پاکستانیوں کے قتل پر مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
ایران کی 8پاکستانیوں کے قتل پر مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ایرانی وزیرخارجہ نے ٹیلی فون کیا، ٹیلی فونک رابطے میں 8پاکستانیوں کے ایران میں قتل کے واقعے پر بات چیت کی گئی، عباس عراقچی نے اسحاق ڈار کو واقعے میں ملوث مجرمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ٹیلی فون کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے کے درمیان ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عباس عراقچی نے پاکستانیوں کے قتل پر تعزیت کرتے ہوئے قصور واروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور مقتولین کی وطن واپسی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ایرانی وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار کو 12 اپریل کو ایران اور امریکہ کے درمیان عمان میں ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی، اسحاق ڈار مذاکراتی عمل کو سراہا اور اس عمل کی حوصلہ افزائی کی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی یقین دہانی اسحاق ڈار کو عباس عراقچی کے قتل پر
پڑھیں:
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، آج امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کرینگے
ویب ڈیسک : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار امریکہ پہنچ گئے، آج امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو سے ملاقات کریں گے۔
پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا واشنگٹن پہنچنے پر امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ اور سفارتخانے کے سینئر حکام نے استقبال کیا۔
اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ ملاقات کے دوران پاک بھارت سمیت دیگر معاملات زیربحث آئیں گے۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی نئی وارننگ ، کمپنیوں میں تشویش کی لہر
واضح رہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سلامتی کونسل میں پاکستان کے اقدامات کو اجاگر کیا تھا، پاکستان کی صدارت میں سکیورٹی کونسل نے ایک قرارداد بھی منظور کی۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کی تاریخ جلد طے ہوگی، پاکستان شام کی آزادی اور خودمختاری کی حمایت کرتا ہے۔
ملک بھر میں پلاٹس کی آن لائن تصدیق کا جدید نظام تیار