پنجاب پولیس میں تقرر و تبادلے، 50ایس ایس پی، ایس پی اور ڈی ایس پیز کی سی سی ڈی میں پوسٹنگ
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
پنجاب پولیس میں تقرر و تبادلے، 50ایس ایس پی، ایس پی اور ڈی ایس پیز کی سی سی ڈی میں پوسٹنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)پنجاب پولیس میں تقرر و تبادلے، سی سی ڈی یونٹ میں افسران کی پوسٹنگ کر دی گئی۔
50ایس ایس پی، ایس پی اور ڈی ایس پیز کی سی سی ڈی میں پوسٹنگ کر دی گئی، ڈی پی او وہاڑی منصور امان سی سی ڈی گوجرانوالہ ، کیپٹن (ر)دوست محمد ایس ایس پی فیصل آباد اور کامران عامر ایس ایس پی سی سی ڈی ریجن ملتان تعینات ہو گئے۔
ساجد حسین کھوکھو کو ایس ایس پی سی سی ڈی ساہیوال، اختر علی کو ایس پی سی سی ڈی سرگودھا، بینش فاطمہ کو ایس پی سی سی ڈی راولپنڈی ریجن تعینات کر دیا گیا۔ایس پی ڈولفن شمیر خالد ایس پی سی سی ڈی لاہور، ایس پی سول لائنز لاہور عبدالحنان ایس پی سی سی ڈی 2 لاہور، آفتاب پھلروان ایس پی سی سی ڈی تھری لاہور تعینات ہو گئے۔
محمد عمر فاروق کو ایس پی گوجرانوالہ، طارق ملک کو ایس پی سی سی ڈی فیصل آباد، ہمایوں افتخار کو ایس پی سی سی ڈی ملتان، شفقت ندیم کو ایس پی سی سی ڈی بہاولپور اور یوسف ہارون کو ایس پی سی سی ڈی ڈی جی خان تعینات کر دیا گیا۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
خیبرپختونخوا : تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔
ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔
آئی جی خیبرپختونخوا نے پہلی خاتون ایس ایس پی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا۔
عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہے اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گریڈ 18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کرکے وطن واپس آئی ہیں۔